تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جی جان کا خُدا ہی ہے" کے متعقلہ نتائج

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

خُدا ہی خُدا ہے

اللہ ہی اللہ ہے.

جان ہی کی پَہْچان ہے

محبت جب تک رہتی ہے جب تک جان سلامت ہے ؛ جسے جانتے ہیں اسے ہی پہچان سکتے ہیں غیر یا اجنبی آدمی کو کیا پہچانیں.

دِل کا خُدا ہی حافِظ ہے

دل میں خوف سمایا ہوا ہے

خُدا ہی ہے

۔مشکل ہے۔ امید نہیں۔ شاید ہی۔ ؎

خُدا کو جان دینی ہے

اللہ کو مُنہ دِکھانا ہے ، مر کر اُسی کے حضور پہنچنا ہے.

خُدا کو جان دینا ہے

اللہ کو مُنہ دِکھانا ہے ، مر کر اُسی کے حضور پہنچنا ہے.

جیتے جی کا ناتا ہے

رشتہ داری زندگی تک ہی ہے

جِیتے جی کا میلا ہے

جب تک زندگی ہے لوگ ملتے جلتے رہتے ہیں

جِی ہِی جانْتا ہے

جو کچھ تم ہمارے ساتھ بدسلوکی کرتے ہو، اس کو ہمارا جی ہی خوب جانتا ہے، بیان کرنے سے کیا فائدہ

دائی کا جی مان٘دا ہے

عورتیں کسی عزیز کے بیمار ہونے پر کہتی ہیں بشرطیکہ وہ رشتے میں چھوٹا ہو

جی ہی جی میں

دل کے اندر ، اندر ہی اندر ،چپکے چپکے .

جی جان سے چاہْنا

بہت زیادہ محبت کرنا.

آپ ہی کا ہے

عجز و انکسار یا تواضع کے مترادف: میرا ہے

ظالِم کا پَین٘ڈا ہی نِرالا ہے

جدھر سے ظالم گزرے کوئی ادھر سے نہیں جاتا ، نا انصافی کے بہتیرے رستے ہیں ظالم سب سے جدا طریق رکھتا ہے.

بَڑا ہی سَخت جان ہے

بہت ڈھیٹ ہے، اس پر کچھ اثر نہیں ہوتا ہے، بڑی مشکل سے اس کی جان نکلے گی یا مرے گا

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

صُبْح ہی صُبْح خُدا کا نام لو

صبح کو کوئی جھوٹ بولے تو کہتے ہیں.

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

ہاتھی کا پالان ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

رک : ہاتھی کا بوجھ الخ

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے

۔ بڑے کام بڑے ہی حوصلہ والا کرتا ہے۔

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

جی جان سے سَلامَت رَہنا

تندرست اور صحت مند رہنا، آفات اور تکالیف سے محفوظ رہنا؛دعائیہ فقرہ ،زندہ رہے سلامت رہے.

جی جان سے نِثار ہونا

دل و جان سے فدا ہونا، شیدا و فریفتہ ہونا، عاشق ہونا

جی جان سے قُربان ہونا

دل و جان سے فدا ہونا، شیدا و فریفتہ ہونا، عاشق ہونا

وَلی کا وَلی ہی پَہْچانتا ہے

۔مثل ۔ ہر قسم کے آدمی کو اسی قسم کا آدمی پہچان سکتا ہے۔ جب کوئی شخص اپنے طرح کے چالاک آدمی کی چالاکی کو تاڑ جائے اس کی نسبت بولتے ہیں۔؎

چُوہے کا جَنا بِل ہی کھودْتا ہے

نطفہ کا اظر ضرور ہوتا ہے ، ہر شخص اپنی اصل کی طرف جاتا ہے

سَب جیتے جی کا بَکھیڑا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی، یہ سب زندگی کے ہی جھگڑے ہیں

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

جی جان سے فِدا ہونا

دل و جان سے نثار ہونا، شیدا و والہ ہونا، عاشق ہونا

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

مال کا مُن٘ہ کَرْتا ہے جان کا مُن٘ہ نَہیں کَرْتا

بخیل کی نسبت کہتے ہیں کہ مال کے مقابلے میں جان کی پروا نہیں کرتا ، چمڑی جائے دمڑی نہ جائے .

ماٹ کا ماٹ ہی بِگڑا ہے

جان ہے تو جہان ہے، جان ہے تو سَب کُچھ

۔مثل۔ جیتے جی کا سب لطف ہے۔ اپنے دم تک دُنیا کا لُطف ہے ۔ ؎

تُمھارے ہی تو سُرخاب کا پَر ہے

(طنزاً) تم ہی تو بڑے زبردست ہو

ساتْھ کو ہاتْھ کا دِیا ہی چَلْتا ہے

عاقبت میں خیرات ہی کام آئے گی، فقیروں کا مقولہ

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

مَلاّح کا لَنْگوٹا ہی بِھیگتا ہے

غریب کا زیادہ نقصان نہیں ہوتا

حَقْ کا ساتِھی خُدا ہے

حق کا خدا طرفدار ہوتا ہے

جی کا جی رَہ جانا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

جی ہے تو جَہان ہے

زندگی کے ساتھ سب لطف ہے، جان ہے تو جہان ہے

جَگ میں دیکَھت ہی کا ناتا ہے

میل جول سے تعلقات بڑھتے ہیں ۔

جان سَت ہی سَت پَر ہونا

رک : جان سولی پر ہونا.

جان ہے تو جَہان ہے

سب لطف جیتے جی کا ہے، دنیا کے مزے اپنے دم تک ہیں، زندگی ہے تو اسباب وغیرہ مہیا ہو ہی جائے گا

دینے کا پاپ دینے ہی سے کَٹْتا ہے

قرضے کی مصیتب اسی وقت دور ہوتی ہے جب اس کی ادائئی کا خیال رہے اور اسے پورا کیا جائے

جی کا جی میں رَہْنا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

دِل کا حال خُدا جانْتا ہے

دل پر گُزرتی ہے خدا جانتا ہے ، جو اپنے غم کا اظہار کرنا چاہتا ہے اور نہیں کر پاتا تو یہ فقرہ زبان پر لاتا ہے

خُدا کی ذات کا تکیہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

جو جی چاہْتا ہے کَرتا ہے

۔خود رائے ہے۔ خود مختار ہے۔ ؎

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

حَق کا راضی خُدا ہے

حق کا بخشنے والا، استعمال کی اجازت دینے والا اللہ تعالیٰ ہے

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے

ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اس کی پروا نہیں کرتے، اس سے کوئی نہیں ڈرتا

بَنْیے کا بیٹا کُچھ سوچ کَر ہی گِرتا ہے

یَہاں کا باوا آدَم ہی نِرالا ہے

خُدا کی ذات کا بَھروسہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

جی جانْتا ہے

دل ہی کو خبر ہے ، دل ہی واقف ہے ،بیان سے باہر ہے.

جی جانے ہے

دل ہی کو خبر ہے ، دل ہی واقف ہے ،بیان سے باہر ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں جی جان کا خُدا ہی ہے کے معانیدیکھیے

جی جان کا خُدا ہی ہے

jii jaan kaa KHudaa hii haiजी जान का ख़ुदा ही है

عبارت

جی جان کا خُدا ہی ہے کے اردو معانی

  • زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

जी जान का ख़ुदा ही है के हिंदी अर्थ

  • ज़िंदगी की कोई उम्मीद नहीं, ज़िंदगी का बचना मुश्किल है, ज़िंदगी का ख़ुदा ही मुहाफ़िज़ है, अल्लाह ही बचाए

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جی جان کا خُدا ہی ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

جی جان کا خُدا ہی ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words