تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اِنْکِساری" کے متعقلہ نتائج

طَرِیقَہ

(نجوم) چاند کا برجِ عقرب کے قریب آنا

طَرِیقَہ بِگَڑْنا

راستہ بدل جانا ، انداز فکر میں تبدیلی آنا.

طَرِیقَہ بَندْھنا

قاعدہ مقرر ہونا ، دستور متعین ہونا.

طَرِیقَہ آنا

ڈھب ، آنا کام کرنے کا ڈھن٘گ معلوم ہونا ، انداز آنا.

طَرِیقَہ دِکْھلانا

مقابلہ کرکے کسی طریقے کی خوبی یا برائی ظاہر کرنا

طَرِیقَہ بَتانا

کسی کو کام آنے کا ڈھن٘گ بتانا ، ترکیب بتانا ، قاعدہ بتانا ، سمجھانا ، کسی کام کے کرنے کا ڈھنگ بتانا

طَرِیقَہ بَرَتْنا

برتاؤ کرنا ، کسی دستور یا قاعدے پر چلنا ، کسی دھرم شاستر یا قانونِ مذہبی پر عمل کرنا.

طَرِیقَہ نِکالْنا

انداز اختیار کرنا ، روش اختیار کرنا.

طَرِیقَۂ کار

کام کرنے کا انداز، کام کا اصول، منہاجیات، ڈھنگ، قرینہ یا انداز

طَرِیقَۂ وِجْدان

(نفسیات) عقلی استدلال کے بغیر کسی بات کو جاننے کا اصول یا قاعدہ.

طَرِیقَۂ تَعْلِیم

طَرِیقَۂ تَولِید

پیدائش کا طریقہ ، پیدا کرنے کا نظام.

طَرِیقَۂ سَلام

(حرب و ضرب) فنِ کُشتی یا تلوار زنی کا ایک دان٘و جس میں حریف اپنے ہاتھ کو اٹھا کر یا تلوار کو اُٹھا کر تعظیم دیتا ہے ، سلامی پیچ.

طَرِیقَۂ تَشْکِیل

شکل بنانے کا طریقہ ، کسی چیز کو وضع کرنے یا بنانے کا طریقہ یا قاعدہ.

طَرِیقَۂ مُحَمَّدِیَہ

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین یا مذہب ، اسلام.

طَرِیقَۂ بَر اَنْدازی

(تدریس) بچوں یا سیکھنے والوں کے سامنے مختلف کاموں یعنی دستکاریوں کے سامان کو پھیلا دینا تاکہ وہ اپنی پسند کا کام انتخاب کرسکیں ، ذہنی رُجحان کو اُبھارنے کا طریقہ ، دلچسپی اور ذوق کو متحرک کرنے کا طریقہ.

طَرِیقَت

راہ، باٹ، رستہ، ڈگر

طَرِیقَۂ سَنِیَّہ

بلند و ارفع روش ، مہربانی کا انداز.

تَرَقّی

زیادتی، افزائش، بڑھنا، آگے بڑھنا

تَراقا

کسی سخت چیز کے ٹوٹنے یا گرنے کی آواز نیز چابک پٹخارنے کی آواز، تراق، دھماکا

torque

پیچہ

تَراقَہ

رک: تڑاقا، بھڑکدار، چمکدار.

طَرِیقے سے رَکھنا

مناسب اور عمدہ انداز گفتگو اختیار کرنا

طَرِیْقے سے بات کَرنا

تَرْڑی

رائی کا بیج جو اکثر نظر اتارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

تریڑا

ایک مستقل اور متناسب بہاؤ (گرم پانی کا استعمال)

تَرْقِیعی

پیوند کاری یا پلاسٹک سرجری کا یا اس سے متعلق.

تَرْقِیع

پیوند لگانا

تَرَقُّع

حصول فائدہ

تَڑاقا

کسی سخت چیز کے ٹوٹنے کی آواز یا بندوق وغیرہ کے چلنے کی آواز بجلی کا کڑاکا ، صاعقہ.

تَڑاقے

تڑاقا (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت تراکیب میں مستعمل.

تَڑْقی

دیوار یا عمارت جس میں دراڑیں پڑگئی ہوں اور جو گرنے کے قریب ہو

تَڑاقُو

دھماکے سے پھٹنے والا مادہ جس سے ڈائنامائیٹ وغیرہ کو اڑاتے ہیں.

طَرِیقِ کَشِید

کسَی چیز کو اخذ کر لینے کا طریقہ، دستیاب کرنے کا طریقہ، حاصل کرنے کا طریقہ، نکالنے کا طریقہ

طَریقِ آشنَائی

طَرِیقِ زَر

(معاشیات) روپیہ پیسا ، دھن دولت ، سونا چاندی کا نظام ، وہ طریقہ جو وہ نظام جس میں سونے چاندی یا روپے پیسے کی قیمت گھٹتی یا بڑھتی رہتی ہے ، نظامِ زر.

طَرِیقِ شَمْس

ایک سال کے دوران میں ثابت ستاروں کے اندر سورج کے ظاہری راستہ کو طریق شمس کہتے ہیں

طَرِیقِ بَدَل

(معاشیات) کسی ایک چیز کے بجائے وہی احتیاج رفع کرنے کے لیے دوسری چیز اِستعمال کرنے کا طریقہ، بارٹر سسٹم

طَریقِ آدَمِیَّت

انسانیت کا راستہ

طریقے کا

اچھے اوصاف کا حامل، پسندیدہ

طَرِیقِ مُعامَلَت

طور طریقہ ، باہمی میل ملاپ اور برتاؤ کا طریقہ.

طَرِیقِ کار

کام کرنے کا انداز، کام کا اصول، منہا جیات، ڈھنگ، قرینہ یا انداز

طَرِیقِ عَمَل

طَریقِ جَنْگ

جنگ و جدال، جنگی تدابیر

عِلاقائی طَرِیقَہ

جغرافیائی موضوعات (علاقہ یا ماحول) کے مطالعے کا وہ طریقہ جس کی رُو سے منتخب علاقے یا خطّے ایک یا ایک سے زیادہ خصوصیات میں مشترک ہوں

عُنْوانی طَرِیقَہ

جغرافیائی موضوعات کے مطالعہ کا ایک طریقہ جس میں کرۂ ارض کی سطح کے کسی ایک یا ایک سے زیادہ نقوش کا الگ الگ مطالعہ کیا جاتا ہے عام طور پر ایک ہی پہلو یا عنوان کو لے لیا جاتا ہے اور اسی کا مطالعہ شروع کردیا جاتا ہے ۔

دَوری طَرِیقَہ

(منطق) ایسا طریقہ جس میں جو دعویٰ جس دلیل سے ثابت کریں گے خود اسی دلیل کا ثبوت اس دعوے کے ثبوت پر موقوف ہوگا

شَکْلِیاتی طَرِیقَہ

(جینیات) سائنسی بنیادوں پر منحصر وہ عمل جس سے کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے.

مَعْکُوس طَرِیقَہ

مخالف طریقہ ، متضاد انداز ۔

مُکَثِّفی طَرِیقَہ

(کیمیا) عمل تکثیف، ٹھنڈا کر کے کشید کرنا

طَور طَرِیقَہ

وضع قطع، رنگ ڈھنگ، چال چلن، رویہ، برتاؤ

بالْٹی طَرِیقَہ

(فولاد سازی) فونیس میں چارج ڈالنے کا ایک طریقہ جس میں چھوٹے ڈھکے کو اس کی مانی سمیت باہر نکال کر چارج ڈلتے ہیں.

تَقابُلی طَرِیقَہ

مقابلہ کا فاعدہ ، دو چیزوں کا مقابلہ کرنے کا اصول یا ضابطہ .

تَرْسِیمی طَرِیقَہ

ترسیم (رک) کرنے کا طریقہ یا اصول.

مُثْبَت طَرِیقَہ

اچھائی اور راست بازی کا راستہ ۔

خار ماہی طَرِیقَہ

درختوں کے تنوں کو مچھلی کی پشت کے کھپروں کی طرح تراشنے کا انداز.

پَٹّی کِشْت کا طَرِیقَہ

(حیاتیات) ایک طریقہ جس میں شیشے کی پٹی ہر ایک خاص عمل کے ذریعے جراثیم یا خرد نامیوں کو اُگایا جاتا ہے تاکہ ان کی بالیدگی وغیرہ کا بآسانی مشاہدہ کیا جاسکے.

طَیفی ضِیا پَیما طَرِیقَہ

اس طریقہ سے صرف اس شے کی مقدار ناپی جاتی ہے جس کا ایک طبی خاصہ وہ ہو جو حیاتین الف کے لیے ممیز ہے

تَرَقّی پَکَڑْنا

زیادہ ہو جانا، بڑھ جانا، زور کر جانا، پُررونق ہو جانا

مَغْرِبی طَرِیقَۂ عِلاج

یورپ سے منسوب علاج معالجہ (دیسی علاج کے مقابل)

اردو، انگلش اور ہندی میں اِنْکِساری کے معانیدیکھیے

اِنْکِساری

inkisaariiइंकिसारी

اصل: فارسی

وزن : 2122

موضوعات: عوامی

اِنْکِساری کے اردو معانی

صفت

  • (عوام) خاکساری، عاجزی، انکسار

    مثال - سکینہ نے شادی کی تجویز انکساری کے ساتھ قبول کر لی

صفت

  • انکسار سے منسوب، توڑنے والا، تقسیم کرنے والا

    مثال - اس غرض کو حاصل کرنے کے لیے انکساری جالی کے ذریعے جھری ج پر ایک تنگ جھری کا طیف بنانا چاہیے۔ (۱۹۳۹، طبیعی مناظر ، ۳۶)

شعر

English meaning of inkisaarii

Adjective

  • ( Colloquial) humility, humbleness

    Example - Sakina ne shadi ki tajwiz inkisari ke sath qubul kar li

Adjective

  • the being broken

इंकिसारी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • ( अवाम) अतिविनम्रता, विनयशीलता, ख़ाकसारी

    उदाहरण - सकीना ने शादी की तजवीज़ इंकिसारी के साथ क़ुबूल कर ली

विशेषण

  • तोड़ने वाला, वितरण करने वाला

اِنْکِساری کے مترادفات

اِنْکِساری سے متعلق دلچسپ معلومات

انکساری اول مکسور، لفظ ’’انکسار‘‘ کے ہوتے ہوئے ’’انکساری‘‘ بے ضرورت اور واجب الترک ہے۔ اس میں چھوٹی ی کوئی کام نہیں کر رہی ہے، فاضل محض ہے۔ حالی ؎ خاکساروں سے خاکساری تھی سر بلندوں سے انکسار نہ تھا صحیح: ان کا انکسار حد سے بڑھا ہوا تھا۔ غلط: ان کی انکساری حد سے بڑھی ہوئی تھی۔ غلط: ان کی گفتگو میں انکسار ی نہ تھی، غرور تھا۔ صحیح: ان کی گفتگو میں انکسار نہ تھا، غرور تھا۔ انگریز یہ لفظ ہمارے یہاں مختلف شعرا نے برتا ہے، لیکن اس کی اصل اور تلفظ کے بارے میں کلام ہے۔ مندرجہ ذیل مثالیں دیکھئے ؎ شاہ حاتم ؎ شہر میں چرچا ہے اب تیری نگاہ تیز کا دو کرے دل کے تئیں یہ نیمچہ انگریز کا مصحفی ؎ حیف بیمار محبت ترا اچھا نہ ہوا کرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا انشا ؎ انگریز کے اقبال کی ہے ایسی ہی رسی آویختہ ہے جس میں فراسیس کی ٹوپی ان سب سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ الف کے بعد نون غنہ ہے، اور پورا لفظ بروز ن مفعول ہے۔ غالب نے بھی یہی لکھا ہے۔ اس کے بر خلاف، ناسخ نے بر وزن فاعلات باندھا ہے ؎ دل ملک انگریز میں جینے سے تنگ ہے رہنا بدن میں روح کو قید فرنگ ہے بہر حال، آج کل سب لوگ ’’انگریز‘‘ بر وزن مفعول، یعنی بر وزن ’’لبریز‘‘ ہی بولتے ہیں۔ ناسخ کے شعر میں ضرورت شعری کی کارفرمائی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن الف کی حرکت، اور لفظ کی اصل، پر ہمارے زمانے میں اختلاف رہا ہے۔ خواجہ احمد فاروقی مرحوم اس کوبکسر اول بولنے پر اصرار کرتے تھے۔ ان کی دلیل یہ تھی کہ یہ لفظ پرتگالی Ingles سے بنایا گیا ہے، لہٰذا اس میں اول مکسور ہونا چاہئے۔ میں نے اپنے بچپن میں بعض بزرگوں کو بھی یہ لفظ بکسر اول بولتے سنا ہے۔ لیکن آج کل سب اس لفظ کو بفتح اول بولتے ہیں۔’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں بھی اس کو پرتگالی Ingles سے وضع کیا ہوا، لیکن بفتح اول لکھا ہے۔ ’’انگریز‘‘ کو مع اول مکسور بولنے اور پرتگالی الاصل قرار دینے میں کئی قباحتیں ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ ’’انگریز‘‘ بفتح اول، فارسی میں بہت پرانا لفظ ہے۔ ’’برہان قاطع‘‘ میں اس کے معنی ’’نوعے ازمردم فرنگ‘‘ درج ہیں۔ ’’برہان‘‘ سے یہ ’’انجمن آرائے ناصری‘‘ اور پھر ’’آنند راج‘‘ میں نقل ہوا ہے۔ دوسری بات یہ کہ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ جب کسی غیر لفظ میں کچھ تبدیلی کرکے اپنا لفظ بناتے ہیں تو غیر لفظ کی حرکات کو بالکل ، یا کم و بیش، برقرار رکھتے ہیں۔ فارسی والوں نے بعد میں فرانسیسی Ingles (اسپینی میں بھی Ingles ہی ہے) سے ’’انگلیس/انگلیز‘‘ (دونوں بکسر اول) بنایا۔ اردو میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے تھا (یعنی ’’انگلیس‘‘) لیکن نہیں ہوا۔ معلوم ہوا کہ Ingles بکسر اول سے ’’انگریز‘‘ بفتح اول نہیں بن سکتا۔ اب رہا ’’انگریز‘‘ بکسر اول، تو تیسری بات یہ کہ مغربی لغت نویس ’’انگریز‘‘ (بفتح اول یا بکسر اول) کو پرتگالی سے مشتق نہیں بتاتے۔ شیکسپیئر میں تو ’’انگریز‘‘ درج ہی نہیں، اس نے صرف ’’انگریزی‘‘ بفتح اول لکھا ہے اور اسے فارسی الاصل بتایا ہے۔ پلیٹس نے اسے بفتح اول لکھ کر English کی بگڑی ہوئی صورت بتا یا ہے، لیکن یہ صورت کس طرح بنی، اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں۔ ایک بالکل قیاسی بات میرے ذہن میں یہ ہے کہ ’’انگریز‘‘ بفتح اول فرانسیسی Anglais بمعنی ’’انگریز‘‘ سے بنا ہو۔ ہرچند کہ Anglais کا فرانسیسی تلفظ ’’آنگلے‘‘ ہے، لیکن جب اس کے بعد کوئی مصوتہ ہو تو اسے ’’آنگلیز‘‘ ادا کرتے ہیں۔ مثلاً ہمیں فرانسیسی میں کہنا ہو، ’’انگریزیہاں پر ہیں‘‘، تو ہم کہیں گے: Les Anglais ont ici اب بیچ کے دو لفظوں کو ملا کر ’’آنگلیزوں‘‘ بولا اور پڑھا جائے گا۔ لہٰذا شاید ایسا ہوا ہو کہ فارسی /اردووالوں نے Anglais کے آخری حرف کو Z سن کر اس کا تلفظ ’’آنگلیز‘‘ قیاس کرلیا ہو۔ یہاں سے ’’انگریز‘‘ بفتح اول تک پہنچنا طبعی بات ہے۔ چونکہ آج کل لفظ ’’انگریز‘‘ کا مقبول (بلکہ واحد) تلفظ بفتح اول ہے، اور اس کا خاصا امکان ہے کہ یہ فار سی سے ہمارے یہاں بفتح اول آیا، لہٰذا یہ بات تو طے ہے کہ ’’انگریز‘‘ کا صحیح تلفظ بفتح اول ہی ہے۔ لیکن پہلے زمانے میں بکسر اول بھی اس کا ایک تلفظ رہا ہوگا۔ اور اس صورت میں یہ لفظ اغلباً انگریزی English اور فرانسیسی Anglais کے قیاس پر انیسویں صدی میں بنایا گیا ہوگا۔ Ivor Lewis کے لغت Sahibs, Nabobs and Boxwallahs میں Ingrez درج کرکے لکھا ہے کہ یہ انیسویں صدی کا لفظ ہے اور English کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ اس کی سند میں G.C.Whitworth کیAn Anglo Indian Dictionary, 1885 درج کیا گیاہے۔ تنہا English سے ’’انگریز‘‘ بکسر اول بن جائے، یہ سمجھ میں نہیں آتا، لہٰذا ممکن ہے فرانسیسی Anglais نے یہاں بھی کوئی کام کیا ہو۔ مختصر یہ کہ لفظ ’’انگریز‘‘ آج کل بفتح اول ہے۔ انیسویں صدی میں بکسر اول بھی رائج ہوا، لیکن بیسویں صدی کی دوسری چوتھائی سے اسے بفتح اول ہی بولتے ہیں، اور یہی تلفظ مرجح ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اِنْکِساری)

نام

ای-میل

تبصرہ

اِنْکِساری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone