تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"عِلاج" کے متعقلہ نتائج

عِلاج

دوا دارو، معالجہ، تدبیر، چارۂ کار

عِلاجی

علاج کا، علاج سے متعلق

عِلاج ہونا

علاج کرنا (رک) کا لازم ، دوا ہونا ، دوادارو سے مرض ٹھیک ہونا .

عِلاج دینا

علاج کرنا

عِلاج کَرْنا

دوا دارو کرنا، دوا دینا یا لینا

عِلاجات

دوا دارو

عِلاج پَذِیر

وہ جو علاج سے ٹھیک ہوجائے، قابل علاج (مرض، مریض وغیرہ)، دوا دارو قبول کر نے والا

عِلاج باِلْماء

ایک طریق علاج جس میں پانی یا (برف) کو داخلی یا خارجی طور پر استعمال کر کے مرض کا تدارک کیاجاتا ہے (عموماً سوزشی امراض یا لُو لگنے یا غشی وغیرہ میں)

عِلاجِیات

علاج کے اصول و ضوابط کا علم، علم العلاج

عِلاج مُعَالِجَہ

طبّی علاج، دوا دارو، علاج اور تدبیریں، جو مرض کے لئے کی جائیں

عِلاج بِالسَیف

وہ طریقِ علاج جس میں طبی آلات کے استعمال سے مرض دور کیا جاتا ہے، عملِ جراحی، عملِ بالید

عِلاج بِگَڑْنا

علاج میں خرابی یا خلل پیدا ہونا، دوا کا کار آمد نہ رہنا

عِلاج بِالْبَرْق

بجلی کے ذریعے بیماریوں کا علاج

عِلاج بِالمِثل

ایک طریق علاج کو صحت کی حالت میں جو دوائیں جن امراض کی علامات ظاہر پیدا کر سکتے ہیں اس طریق علاج میں دواؤں کے قلیل قطرات (عموماً دانی دار میٹھی گولیوں میں) دیے جاتے ہیں (یہ جرمن ڈاکٹر ہانمین (۱۷۵۵-۱۸۴۳) نے (۱۸۱۰ء میں دریافت کیا تھا)، طب تجانسی، ہومیو پیتھی

عِلاج بِالضِّد

وہ طریق علاج، جس میں ہر اس مرض کے لئے علاج مقصود ہو، اس قسم کی دوا تجویز کی جاتی ہے، جو اپنی ذاتی تاثیر کے لحاظ سے مرض کی کیفیت کے خلاف ہو، یعنی ضد ہو مثلاً قبض کے لئے مسہل اور اسہال کے لئے قابض ادویہ استعمال کرائی جاتی ہیں، ایلوپیتھی، ڈاکٹری علاج

عِلاج بِاْلاَعْضأ

(طب) وہ طریقِ علاج جس میں اعضا کے جوہر سے دوائیں تیار کر کے مریض کو دی جاتی ہیں

عِلاج بِالشَِّبہ

رک : علاج بالمثل جو زیادہ مروج ہے ، ہومیو پیتھی .

عِلاج بِالْغِذا

وہ طریقِ علاج جس میں غذاؤں کے ذریعہ امراض کا علاج کیا جاتا ہے

عِلاج بِالْعَقاقِیر

وہ طریق علاج جس میں جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائیں دی جائیں

عِلاج باِلْجِنْس

وہ طریق علاج جس میں کسی مرض کا علاج خود اس مرض کی سمیّت سے کیا جاتا ہے جیسا کہ چیچک کا علاج خود اسکے سمّی مادے سے ٹیکا لگا کر کیا جاتا ہے، طبِ تشابہی

عِلاجِ بَرْقی

عِلاجِ نَفْسی

دماغی خرابیوں کا نفسیاتی ذرائع سے علاج، علاج بذریعۂ عمل توجہ

عِلاجِ واقِعَہ پیش اَز وُقُوع بایَد کَرْد

حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی اس کے رُوکنے کا انتظام کرنا چاہیے

کیا عِلاج

کیا کِیا جائے، کیا تدبیر کی جائے، کیا سزا دینی چاہیے، کوئی تدبیر نہیں

لا عِلاج

لا دوا، جس کا علاج نہ ہو، بے درماں، مجبور، مایوس، ناچار

حَراری عِلاج

(طب) ایک علاج جس میں مریض کے جسم کو گرم کیا جاتا ہے (ملیریا کے جراثیم داخل کرکے اور بخار میں مبتلا کرکے یا برقی طور پر گرم کئے ہوئے کمرے میں ریڈیائی لہروں سے یا گرم بھاپ سے) تا کہ جراثیم مرجائیں

کِیمِیائی عِلاج

علمِ افعال الادویہ ، وہ علاج جو دواؤں کی فعلیاتی تاثیر سے تعلق رکھتا ہے ، کیمیائی عمل سے تیار کردہ دواؤں سے علاج جو مختلف اجزا کے خواص اور جسم پر ان کے اثرات کے مشاہدے پر مبنی ہوتا ہے .

کِیمِیاوی عِلاج

طب کیمیائی عمل سے تیار کردہ ، دواؤں کے ذریعے مرض کا علاج .

بَرْقی عِلاج

بعض امراض کا وہ علاج جو مقرر طریقے سے متاثر حصّہ جسم پر بجلی کی شعاعیں ڈالنے سے کیا جاتا ہے

مُسْتَقِل عِلاج

وہ علاج جو ہمیشہ کے لیے ہو

نَفسِیاتی عِلاج

نفسیاتی امراض کا سائنسی اور طبی طریقے پر علاج نیز ذہنی آسودگی

اِشْعاعی عِلاج

شَرْطِیَّہ عِلاج

یقنی علاج ، مجرب علاج ، تیر بہدف نسخے سے علاج کرنا .

شَمْسی عِلاج

سورج کی شعاعوں سے علاج.

عِلْمِ عِلاج

تَدْبِیْرِ عِلاج

زیرِ عِلاج

دورانِ علاج، علاج کی حالت میں

مَغْرِبی طَرِیقَۂ عِلاج

یورپ سے منسوب علاج معالجہ (دیسی علاج کے مقابل)

حَیاتِیاتی طَرِیقَۂِ عِلاج

(حیاتیات) جراثیم کو کیمیائی مادوں سے ہلاک کرنے کی بجائے دوسرے مادوں سے حاصل کئے گئے مادّوں سے ہلاک کرنے کا طریقہ

نا قابِلِ عِلاج

جس کا علاج نہ ہو سکے، لاعلاج

مَرَضِ لا عِلاج

(طب) رک : مرض لادوا ۔

قَضا را چِہ عِلاج

موت سے بچنا ممکن نہیں .

دِماغ کا عِلاج کَرْنا

دماغ کو قابو میں رکھنا، سِڑی پنے کو دور کرنا.

ہَزار عِلاج ایک پَرہیز

سَو عِلاج ایک پَرہیز

کَیسا عِلاج کَرْتا ہوں

قرار واقعی سزا دینے کے موقع پر مستعمل، قرار واقعی سزا دینے کی جگہ

پَرْہیز عِلاج سے بِہْتَر ہے

پَرْہیز بھی آدھا عِلاج ہے

پرہیز نصف بیماری کو کم کرتا ہے.

ہَزار عِلاج اَور ایک پَرہیز

پرہیز علاج سے بہتر ہے

خُود کَرْدَہ را عِلاج نِیْسْت

اپنے کئے کا کَیا مداوا

دیکھ کَیسا عِلاج کَرْتا ہوں

قرارِ واقعہ سزا دینے کی جگہ کہتے ہیں.

وَہْم کا عِلاج حَکِیم لُقْمان کے پاس بھی نَہِیں

وہم کا کوئی علاج نہیں، وہم لا علاج مرض ہے

خود کَردَہ را چہ عِلاج، خود کردہ را علاجے نیست

اپنے کئے کا کَیا مداوا، اپنے کئے کا کوئی علاج نہیں اس لئے صبر کرنا چاہیئے

اردو، انگلش اور ہندی میں عِلاج کے معانیدیکھیے

عِلاج

'ilaaj'इलाज

اصل: عربی

وزن : 121

جمع: عِلاجات

اشتقاق: عَلِجَ

عِلاج کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • دوا دارو، معالجہ، تدبیر، چارۂ کار
  • تدارک، روک تھام، کسی خرابی یا دشواری کو رفع کرنے کا عمل
  • (مجازاً) سزا، پاداش، تعزیر، مزاج درست کر نے کا عمل

شعر

English meaning of 'ilaaj

Noun, Masculine

'इलाज के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (عِلاج)

نام

ای-میل

تبصرہ

عِلاج

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words