تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہونا نَہ ہو بَرابَر" کے متعقلہ نتائج

ہونا نَہ ہو بَرابَر

رک : ہونا نہ ہونا (دونوں) برابر ۔

ہونا نَہ ہونا بَرابَر

موجود ہونا اور ناموجود ہونا دونوں حالتیں یکساں ہیں ، ہونے اور نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا (اُس وقت مستعمل جب کسی سے کوئی فائدہ نہ پہنچے) ۔

پاسَن٘گ بَرابَر نَہ ہونا

(مقابلۃً) ہمسر نہ ہونا.

جُوتی کی نوک کے بَرابَر نَہ ہونا

جوتی کی برابر نہ سمجھنا (رک) کا لازم.

بَرابَر ہو جانا

جھان٘ٹ بَرابَر نَہ سَمَجْھنا

کچھ بھی وقعت نہ سمجھنا، حقیر سمجھنا

ہو نَہ ہو

۔۱۔ایسے شک کے لئے مستعمل ہے۔ جو یقین کے قریب ہو۔غالبا۔(فقرہ) ہو نہ ہو زید تمہارا بھائی ہے۔یقینا کی جگہ۔(فقرہ) یہ بشر تو نہیں ہو نہ ہو ایک معزز فرشتہ ہے۳۔ہو یا نہ ہو کی جگہ۔؎

بَرابَر ہونا

برابر کرنا کا لازم

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

زَمِین کے بَرابَر ہو جانا

زمین کے برابر کر دینا (رک) کا لازم ۔

نَہ ہو

کہیں ایسا نہ ہو کہ (شبہ یا احتمال ظاہر کرنے کے لیے مستعمل)

نَہ دیکھا چور باپ بَرابَر

بغیر دیکھے کسی پر الزام نہ لگانا چاہیے ،کسی کو موردِ الزام نہ کرنا چاہیے ، جسے جرم کرتے نہ دیکھا ہو وہ نیک ہے

حِساب بَرابَر ہونا

حساب برابر کرنا (رک) کا لازم .

پَلّا بَرابَر ہونا

ہم رتبہ و ہم پایہ ہونا ، یکساں ہونا .

دَرْجَہ بَرابَر ہونا

ایک جیسی عِزت یا قدر ہونا

ہونا ہو سو ہو

چاہے کچھ ہو

رَقَم بَرابَر ہونا

(بیوپار) لین دین کا حِساب برابر ہو جانا.

یاد ہو کہ نَہ ہو

۔معلوم نہیںیاد ہے یا بھول گئے۔

وَقْت بَرابَر ہونا

زندگی کے دن پورے ہونا، موت آنا، آخری وقت آپہنچنا

ٹُوٹ ٹاٹ کَر بَرابَر ہو جانا

شکستہ و برباد ہوجانا ، نیست و نابود ہوجانا ، منتشر ہو جانا.

چار چُول بَرابَر ہونا

چوکور ہونا

لیکھا مول بَرابَر ہونا

حساب کتاب برابر ہونا ، حساب بے باق ہونا.

پَلڑا بَرابَر ہونا

نَہایا دھویا بَرابَر ہونا

نہا دھو کر صاف ہونے کے بعد پھر گندی حالت ہو جانا

زَمِین کے بَرابَر ہونا

زمین کے برابر کر دینا (رک) کا لازم ۔

آنکھ بَرابَر نَہ کَر سَکنا

آنکھ نہ ملا سکنا، شرمندہ ہونا

ہاری مانْتے ہو نَہ جِیتی

رک : ہاری جیتی ایک نہ / نہیں ماننا ۔

لیکھا جوکھا بَرابَر ہونا

حساب کتاب برابر ہونا ، حساب بے باق ہونا.

قَضِیَّہ بَرابَر ہونا

جھگڑا ختم ہونا ، معاملہ چکُنا.

وَعدَہ بَرابَر ہونا

زندگی کا وقت ختم ہونا، موت کا وقت آنا، زندگی کی گھڑیاں پوری ہونا

یاد ہو کہ نَہ یاد ہو

(کسی کو کچھ یاد دلانے کے موقعے پر مستعمل) معلوم نہیں یاد ہے کہ بھول گئے، کیا خبر تمھیں یاد ہے یا تمھارے ذہن سے اتر گیا

رات دِن بَرابَر ہونا

/ اپریل اور / ستمبر کو دن اور رات کی لمبائی پورے بارہ گھنٹے ہوتی ہے ، دن اور رات میں کوئی فرق نہ سمجھنا جو کام دن کو ہونا چاہیے وہی رات بھی کرنا

ہُوا نَہ ہو

اب تک نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہو گا ، نہیں ہو گا۔

بُرا نَہ ہو

(طنزیہ) خانہ خراب ہو ، آفت ٹوٹے ، ناس جائے .

کَہاں ہو کَہاں نَہ ہو

حِساب کِتاب بَرابَر ہونا

کام تمام ہونا ، خاتمہ ہونا .

کاکا کا ہو کے نَہ بَھئے

کاکا کسی کے نہ ہوئے ، چچا کو کوئی پسند نہیں کرتا کیوں کہ وہ بڑے بھائی کا برابر کا حصہ دار ہوتا ہے

اَیسا نَہ ہو

مبادا ، شاہد ، خدانخواستہ ۔

لیکھا ڈِیوْڑھا بَرابَر ہونا

حساب چُکنا، حساب بے باق ہونا

کِیُوں نَہ ہو

شاباش، کیا کہنا، بے شک، ضرور، واہ واہ، ایسا ضرور ہو

یِہ وہ نَہ ہو

۔یہ وہ بات نہیں۔ یہ ویسا معاملہ نہیں۔؎

ہونا نَہ ہونا

۔موجودگی عدم موجودگی ۔استاد کا دباؤ بچوں پر نہیں ہے تو اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔

گائے نَہ ہو تو بَیل دُوہو

کوئی نہ کوئی کار و بار کرتے رہو

ہو ہونا

دو لشکروں کا تعداد میں اس طرح برابرہوجانا کہ ایک دوسرے پر غلبہ نہ پاسکے، لڑائی میں دونوں فریقوں کا برابر رہنا، نیز ایسی جنگ جس میں فریقین کا پلہ برابر ہو.

بُھوکھے بَھجَن نَہ ہو

بھوکے آدمی سے عبادت بھی نہیں ہوسکتی .

دونوں پَلّے بَرابَر ہونا

کسی طرف کمی بیشی نہ ہونا

نَظَر سے نَظَر بَرابَر ہونا

آنکھیں چار ہونا ، نگاہیں ملنا ؛ روبرو ہونا ۔

بال بَرابَر فَرق نہ ہونا

بالکل فرق نہ ہونا، ایک جیسا ہونا

اِیمان نَصِیب نَہ ہو

دین و اسلام سے محروم ہو جاوں ، (خدا ے تعالیٰ) میرے مذہب کو قبول نہ کرے (کسی بات کا یقین دلانے کے لیے قسم کے طور پر مستعمل).

ہونا اَور نَہ ہونا

عدم اور وجود، موجودگی اور غیر موجودگی، ہست و نیست، زندگی اور موت

ڈیوْڑھا لیکھا بَرابَر ہونا

حِساب بے باق یا چُکتا ہونا (بول چال میں لیکھا ڈیوڑھا برابر ہونا زیادہ بولتے ہیں)

کیا کیا نَہ ہو گَیا

کون سی بات رہ گئی ، کون سی رُسوائی نہ ہوئی ، بہت کچھ ہوا.

کَفَن نَصِیب نَہ ہو

(کوسنا) بے گور و کفن رہے، بد دعا

ناک نَہ ہو تو گُو کھائیں

عورتوں کی مذمت میں مستعمل، یعنی آبرو کی پروا نہ کریں تو بدترین فعل کر گزریں

راکھ ہو ہونا

جل کر خاکستر ہوجانا ، خاک بن جانا .

نَہ ہونا

نہ پایا جانا ، حاصل نہ ہونا ، موجود نہ ہونا (ہونا (رک) کی ضد)

نَظَر نَہ ہو جائے

نظر بد نہ لگے، چشم بد دور، اﷲ تعالیٰ بری نظر سے محفوظ رکھے

کُچھ نَہ کُچھ ہو رَہنا

۔تھوڑی بہت کامیابی ہونا۔ ؎

آر ہونا نَہ پار ہونا

(نقصان یا نفع پر) خاتمہ نہ ہونا، (ہار یا جیت كا) فیصلہ نہ ہونا، ادھر ادھر میں لٹكا رہنا

مُن٘ہ نَہ ہونا

کسی بات کی لیاقت نہ ہونا ، طاقت نہ ہونا ، حوصلہ نہ ہونا ، جرأت نہ ہونا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہونا نَہ ہو بَرابَر کے معانیدیکھیے

ہونا نَہ ہو بَرابَر

honaa na ho baraabarहोना न हो बराबर

عبارت

ہونا نَہ ہو بَرابَر کے اردو معانی

  • رک : ہونا نہ ہونا (دونوں) برابر ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

होना न हो बराबर के हिंदी अर्थ

  • रुक : होना ना होना (दोनों) बराबर

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہونا نَہ ہو بَرابَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہونا نَہ ہو بَرابَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words