تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

کُوچَک

چھوٹا (کلاں اور بزرگ کا نقیض) خرد ، کوتاہ

کُوچَک دِل

تنگ دل، چھوٹے دل کا، بخیل، کنجوس

کُوچَک دِلی

بے دلی، تنگ دلی، دل کا چھوٹا ہونا

کُوچَک اَبْدال

(تصوف) ایسے مرید کو کہتے ہیں جو دوسروں کی بہ نسبت بعد کو مرید ہوا ہو، حلقہ ارادت میں نیا شامل ہوا ہو، نیا مرید، نووارد مرید .

کوچکی

کَچَک

لنگڑا پن، لنگڑاہٹ

کُچیک

رک : کچھ ایک

کاچَک

کُچْھ ایک

تھوڑا سا

کُوچے کُوچے

ہر جگہ ، ہر طرف ، ہر گلی میں .

کَنْچَک

ان٘گیا، چولی، سینہ بند.

کَنچُک

انگیا، چولی

کوچا کَریلا

کچو کے دیا ہوا کریلا، کریلے کی طرح کا داغدار ، چیچک ، سیتلا (بطور پھبتی ستعمل) .

کِیچَڑ

گیلی مٹی، دلدل، گِل

کَچَا آنک

(ریاضی) آنک (زر اصل اور مدّت کا حاصل ضرب) کا تیسرا حصّہ

کونچا کَریلا

وہ شخص جس کے منھ پر بہت سے چیچک کے داغ ہوں، کوچا کریلا.

کِینچَڑ

رک : کیچڑ.

کِیچَڑ آلُود

کیچڑ میں لتھڑا ہوا، غلاظت بھرا، گندہ

کِیچَڑ میں گَڑْنا

رک: کیچڑ میں پھنسنا .

کَچْکَڑْ

کچھوے یا وھیل مچھلی کی اوپری کڑی اور سخت ہڈی یا کھوپڑی وغیرہ یا بڑی بڑی مچھلیوں کی ہڈیاں جس کے کھلونے بنتے ہیں

کِیچَڑ کی کَوڑی دانْت سے اُٹھانا

کیچڑ کی کوڑی دانتوں سے اُٹھانا

کمال بخیل ہونا، نہایت کنجوس ہونا

کَچ کَڑا

کچھوے یا وھیل مچھلی کی ہڈی جس کے کھلونے بنتے ہیں

کَچوکا دینا

اچار یا مربّے کے پھل وغیرہ پر سوئے جیسی نوکدار چیز کا گودا ہوا نشان لگانا

کَچوکے دینا

طنز کرنا ، طعنے دینا ، ایذا پہچانا ، ملامت کرنا

کچکچی باندھنا

دان٘توں کو بھینچ کر غصّے کا اظہار کرنا

کاچھ کِیواڑ

رک : کاٹھ کباڑ ، بےکار چیزیں ، فضول زشیأ .

کاچھ کِواڑ

رک : کاٹھ کباڑ ، بےکار چیزیں ، فضول زشیأ .

کَچھا کوڑ

دریا کا ڈھلوان کنارہ ، دریا برآمد زمین

کِیچَڑ اُچھالْنا

کسی کو عیب لگانا، بدنام کرنا، کسی پر تہمت لگانا

کاچھ کَباڑ

رک : کاٹ کباڑ ، فضول سامان ؛ (عموماً) گھر کی بے کار چیزیں .

کِیچَڑ کی اِینٹ

گندی جگہ رہنے والا ، غلاظت میں پھنسا ہوا ، (کنایۃً) مجبور، بے بس .

کانچ کَڑا

(بُنائی) تانے کی چرخی کے سرے پر لگا ہوا شیشے کا چوڑی نما حلقہ

کِچْکِچا کَر

دان٘ت بھینچ کر ؛ خوب زور لگا کر ؛ یکبارگی ؛ یک دم

کَچوکا لَگْنا

کچوکا لگانا / کچوکے لگانا (رک) کا لازم ؛ دھچکا لگنا ، زخم لگنا

کَچوکے لَگانا

ٹہوکے لگانا ؛ گدگدانا ؛ نشتر لگانا

کَچوکا لَگانا

رک : کچوکا دینا

کَچوکے کھانا

نشانۂ ملامت بننا ؛ طعنے سننا ؛ طنز کا شکار بننا ، تضحیک و مذاق سہنا

کَچوکا بَیٹْھنا

کچوکا لگنا ؛ کسی چبھتی ہوئی بات کا دل پر اثر ہونا

کَچوکے پَر کَچوکا

پے در پے طعن و تشنیع ، مسلسل طنز

کِیچَڑ میں لوٹْنا

بھین٘س کا کیچڑ میں لیٹنا ؛ شراب کے نشے میں کیچڑ میں جا گرنا

کَچ کُوندْرا

بے خمیر آٹے کی کچّی موٹی روٹی، روٹی

کِچ کِچ ہونا

کیچڑ ہونا ، دلدل بن جانا ؛ کچ کچ کی آواز پیدا ہونا

کُوچ کا دِن

روانگی کا دن (مجازاً) موت کا وقت، سفر کے لئے روانہ ہونے کا دن

کُوچ کا نقّارَہ ہونا

روانگی کا اعلان کیا جانا، موت آجانا

کُوچ کا نَقّارَہ کَرْنا

کوچ کا نقارہ ہونا ( رک ) کا تعدیہ .

کُوچ کا نَقّارَہ بَجانا

روانگی کا اعلان کرنا .

کَچَا کَلْوا

آسیب

کاچھ کُنواں

(باغ بانی) وہ کچّا کن٘واں جس میں لکڑی کے تختوں کا نبا ہوا گولا 'کوٹھی' (کنویں کے اندورنی دو٘ر کی پختہ چنائی) ڈال کر عارضی بندش کرلی ہو

کَچَا کَچّا

شرمندہ شرمندہ ، جھینپا جھین٘پا سا

کَچوکے

کچوکا کی مغیرہ حالت نیز جمع، تراکیب میں مستعمل

کَچوکا

نوکدار چیز سے گودا ہوا نشان

کِچ کِچ کَرنا

کَچْکا

ورق سازوں کا اُنگلی کی پور کا چمڑے کا غلاف جو ورق کو الٹ پلٹ کرتے وقت کاری گر اُنگلی پر چڑھا لیتا ہے تا کہ ورق ان٘گلی کو نہ لگے ، کچک سے بچنے کا دستانہ یا نگشت پوش

کَچوکْنا

اچار یا مربّہ ڈالنے کے پھل یا ترکاری کو گودنے کا کانٹا ، کوچنا ، کچوکنے والی چیز

کَچوکْنی

کچوکنے والی چیز ، گودنے کا ایک آلہ ؛ گودنی ؛ اچار یا مربّہ ڈالنے کے پھل یا ترکاریوں کو گودنے کا کانٹا

کاچکُوری

ایک پودا نیز کوانچ کا درخت جس کی پھلی سے سخت کھجلی ہونے لگتی ہے (لاط Dolichos Pruriens)

کِچْکِچی

کچکچانا کا حاصل مصدر، تراکیب میں مستعمل

کُچْھ کَرنا

جادو ٹونا کرنا.

کُچْکُچْیا

سرخ سر والی خوبصورت چڑیا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone