تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

حُکُومَت

فریاد یا افراد یا مشتمل جماعت یا ادارہ جس کے ہاتھ میں امور مملکت کی باگ ڈور ہو، (وزرا کی) کابینہ، وزارتیں اور ان کے ذیلی محکمے، گورنمنٹ، سلطنت

حُکُومَت دار

حکم ، فرمان٘رواں

حُکُومَت کَرْنا

حکمرانی کرنا، ملک کا نظم و نسق چلانا، فرماں روائی کرنا

حُکُومَت اُٹْھنا

حکومت اٹھانا (رک) کا لازم ، حکمرانی کا ختم ہونا ، اقتدار و حکومت کا خاتمہ ہونا.

حُکُومَت جَتانا

اقتدار کا زور دکھانا، حاکمیت کا دبدبہ دکھانا

حُکُومَت اُٹھانا

حکمرانی ختم کرنا ، اقتدار کا خاتمہ کرنا

حُکُومَت چَلانا

حکومت کرنا ، حکمرانی کرنا

حُکُومَت کی گھوڑی اَور پَسیری دانَہ

حاکم کی گھوڑی کے لیے تیس سیر دانہ چاہیے گھوڑی تو تین چار سیر کھاتی ہے باقی ستائیس وغیرہ اڑا جاتے ہیں، حاکم کے نام سے عملے والے لوگوں کو بہت لوٹتے ہیں

حُکُومَتِ نَوعی

وہ طرزِحکومت جس میں سادات قوم سے عقلا ، امرا اور اتقیا کی ایک جماعت حکمرانی کرے اور کوئی بادشاہ نہ ہو

حُکُومَتِ شُرَفا

وہ حکومت جس میں عنانِ اقتدار شرفا اور امرا کے ہاتھ میں ہو

حُکُومَتِ آئِینی

حکومت خود اختیاری

خودمختار حکومت، حکومت جو کسی ملک، صوبہ یا ریاست کی حکومت کے تحت کسی علاقے کے رہنے والے رائے عامّہ کے ذریعے بنائیں

حُکُومَتِ دَولَتی

حکومت باعتبار مِلکیّت

حُکُومَتِ غَیر آئِینی

حُکُومَتِ اَشْرافِیَہ

حُکُومَتِ شَخْصی

وہ اعلیٰ حکومت جو ایک شخص کے ہاتھ میں ہو، کسی شخص کی مطلق العنان حکومت

حُکُومَتِ شَیطانی

حُکُومَتِ اِلٰہی

حُکُومَتی

حکومت سے متعلق یا منسوب، حکومت کا، سرکاری

حُکُومَتِ عَسْکَری

فوجی حکومت ، وہ حکومت جسے فوجی افسران چلاتے ہوں

حُکُومَتِ جَمْہُوری

وہ طرزِ حکومت جس میں اختیار اعلیٰ جمہور کے ہاتھ میں ہو اور ایک وقت مقررّہ تک حکومت ان کے چنے ہوئے نمائندوں کی ہو، عوام کی منتخبہ حکومت

حُکُومَتی کَلِیسِیا

عیسائیوں کی اس جماعت کی حکومت جو حضرت مریم کا بُت پوجتی ہے

حِکْمَت

عقل و دانش، دانائی

حِکْمَت آئِیں

جو عقل سے کام کرے ؛ عقل سے مزّین

وِفاقی حُکُومَت

وفاقیت کے اصولوں کے تحت قائم کی گئی مرکزی حکومت (صوبائی یا ریاستی حکومت کے مقابل)

عارْضِی حُکُومَت

غیر مستقل، چند روزہ حکومت، وقتی، اتفاقی حکومت، (مجازاً) وہ حکومت جو کچھ عرصے کے لیے تشکیل دی جائے

وَحدانی حُکُومَت

رک : وحدانی طرز حکومت ۔

مُتَوازی حُکُومَت

ایک ہی ملک یا مملکت کی دو حکومتیں ۔

عَوامی حُکُومَت

وہ حکومت جو عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے، عوام کی بنائی ہوئی حکومت، جس سلطنت میں عوام کا راج ہو، جمہوریت

مُفارِق حُکُومَت

علیحدہ ریاست ، جدا حکومت ۔

نائِب حُکُومَت

رک : نائب الحکومت ؛ (مجازاً) سرکاری افسر ۔

مَرکَزی حُکُومت

مَقامی حُکُومَت

کسی شہر یا علاقے کا نظم و نسق مقامی افراد کے ذریعہ چلانے والی انتظامیہ

صُوبائی حُکُومَت

کسی صوبے کی اپنی علیحدہ حکومت یا حکمرانی.

دَسْتُوری حُکُومَت

آئینی حکومت ، ملکی آئین یا دستور کے مطابق ملک کا نظم و نسق .

عُبُوری حُکُومَت

عارضی حکومت، دو مستقل حکومتوں کے درمیانی دور میں عارضی طور پر قائم ہونے والی حکومت

شَخْصی حُکُومَت

جمہوری حکومت کا نقیض، مطلق العنان حکومت جس میں بادشاہ یا حکمران کو ہر امر کا کلّی اختیار حاصل ہو

سِوِل حُکُومَت

غیر فوجی حکومت، مارشل لا کا نقیض

مُسْتَقَر حُکُومَت

حکومت کا صدر مقام ، دارالحکومت ، دارالخلافہ ، راجدھانی ۔

جَمْہُوری حُکُومَت

وہ نظام حکومت جس میں مملکت کی حاکمیت کے اختیارات ملک کے عام باشندوں کو نمایندوں کے ذریعے حاصل ہوں اور حکومت کے عام ذرائع اور طاقتیں عوام کے فائدے کے لیے وقف ہوں ، عوم کی نمائندہ حکومت ، جمہوریت.

نِیابَتی حُکُومَت

پارلیمانی طرز حکومت ، حکومت بذریعہء نمائندگان۔

آمِرانَہ حُکُومَت

مطلق العنان حکومت، حاکمانہ نظام، ڈکٹیٹرشپ

وَزِیرِ حُکُومَت

مَخْلُوط حُکُومَت

کسی ایک پارٹی کی حکومت کے بجائے کئی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں پر مشتمل حکومت

مرہٹوں کی حکومت

مرہٹا قوم کی سلطنت

عَہْدِ حُکُومَت

حکومت کا زمانہ، دورِ حکومت، حکمرانی کا زمانہ، ایّام حکومت

عَمّالِ حُکومَت

حکومتی عہدیداروں، سرکاری حکام

دارُ الحُکُومَت

وہ جگہ جہاں حکومت کے فرماں روا کے عمّال اور دفاتر ہوں، حکومت کا صدر مقام، دارالسلطنت، پایۂ تخت، دارالخلافہ

نائِبُ الحُکُومَت

قائم مقام سربراہ ، سربراہِ مملکت کے بعد کا عہدہ دار ، گورنر ، صوبے دار ۔

دارِ حُکُومَت

دارالحُکومت، راجدھانی، کسی ریاست کا وہ شہر جو اس کا مرکز ہو

نِظامِ حُکُومَت

حکومت کا انتظام، سرکاری طریقۂ کار

زَمامِ حُکُومَت

حکومت کی باگ، زمام اقتدار

شُرَفا کی حُکُومَت

لَہْنگا شاہی حُکُومَت

رک : لہنگا راج.

مُعامَلاتِ حُکُومَت

چوروں کی حُکومت

عَورَت کی حُکُومَت

خُود اِخْتِیاری حُکُومَت

وہ حکومت جس میں اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہو، اور وہ جسے چاہیں منتخب کریں، جمہوری سلطنت

چَند سِری حُکُومت

مُقِرُ الحُکُومَت

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone