تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

اَنْگوٹھا

ہاتھ پاؤں کی پانچ انگلیوں میں سے ایک جو سب سے موٹی ہوتی ہے، ٹھینگا، ختکا، ابہام، نر انگشت

اَنگُوٹھا دِکھانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا دِسانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا لَگانا

(کسی تحریر کی تصدیق کے لیے) دستخط کی جگہ ہاتھ کے انگوٹھے پر سیاہی لگا کر اس کا نشان کاغذ پر ثبت کرنا

اَنگُوٹھا چُومنا

خوشامد کرنا، چاپلوسی کرنا

اَنگُوٹھا چُوسْنا

دودھ پیتے بچوں کی طرح غوں غاں کرنا (جب کو ئی سیانا بات کرے تو طنزیہ مستعمل)

اَنگُوٹھا نَچانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا چُمانا

مایوس کردینا، امید پوری نہ کرنا

اَنگُوٹھا ٹیک

وہ ان پڑھ آدمی جو دستخط کے عوض کاغذ پر انگوٹھے کا نشان لگائے

اَنْگُوٹھا چھاپ

وہ ان پڑھ آدمی جو دستخط کے عوض کاغذ پر انگوٹھے کا نشان لگائے، انگوٹھا ٹیک، جیسے: اہل قلم مارے مارے پھریں اور انگوٹھا چھاپ موٹروں پر گشت کریں

اَنگُوٹھے

انگوٹھا کی جمع نیز مغیرہ حالت

اَنْگِیٹھی

لوہے وغیرہ یا مٹی کا وہ ظرف جس میں کوئلہ سلگاتے ، کھانا پکانے، تاپتے ، یا خوشبو جلا تے ہیں

اَنگُوٹھی

سونے یا چاندی کا حلقہ جو بطور زیور انگلی میں پہنتے ہیں، انگشتری، خاتم، مندری

اَنگِیٹھا

(سفاری) سنارکی بھٹی جو مٹکے کی شکل کی ہوتی ہے جس کے سامنے کے رخ ایک منہ بنا ہوتا ہے، اولا، برسی، کورا، آگ کا برتن

نِشانی اَنگُوٹھا

دستخط کے بجائے لگایا جانے والا انگوٹھے کا نشان جو عموما ً ان پڑھ لوگ دستخط نہ کر سکنے کے سبب لگاتے ہیں ، رک : نشان انگوٹھا

نِشان اَنگُوٹھا

نشان ابہام، انگوٹھے کا نقش

اَنگُوٹھے کے بَعْد چَھنگُلیا ہی آتی ہے

عموماً چھوٹے ہی بڑوں کی پیروی کرتے ہیں (جس طرح ناپنے میں جہاں اول انگوٹھا رکھتے ہیں بعد میں وہیں چھنگلیا رکھتے ہیں)

اَنْگُوٹھ چُومْنا

خوشامد کرنا

اَنگُوٹھے پَر مارنا

کسی کو توجہ کے لائق نہ سمجھنا، کسی سے مکمل بے التفاتی سے پیش آنا

اَنگُوٹھے چُومْنا

حضرت پیغمبر اسلام کا اسم گرامی آنے تعظیماً اپنے انگوٹھے پر بوسہ دینا (آنکھوں سے لگانا)، احترام کرنا

اَبھی کَلْجُگ نے اَنْگُوٹھا ہی نِکالا ہے

(کنایۃً) بے حیائی ، بے شرمی اور بگاڑ کی شروعات ہے.

اَنْگُوٹھ چُوسْنا

دودھ پیتے بچوں کی طرح غوں غاں کرنا (جب کوئی سیانا نادانی کی بات کرے تو طنزیہ مستعمل)

پاؤں کے اَنگُوٹھے بَنْدھنا

۔ مسلمانوں میں قاعدہ ہے نزع کی حالت میں پاؤں کے انگوٹھے دھاگے سے باندھ دیتے ہیں۔ ؎

پاوں کے اَنگُوٹھے بَندْھنا

نزع کی حالت میں دونوں پان٘ووں کے ان٘گوٹھے دھاگے سے بان٘دھے جانا ، مرنے کے قریب ہونا.

پاوں کے اَنگُوٹھے باندْھنا

پانو کے ان٘گوٹھے بندھنا (رک) کا تعدیہ.

مُہر دار اَنگُوٹھی

ایسی انگوٹھی جس میں مہر نصب ہو، مہر والی انگوٹھی

دَمامَہ کی اَنگُوٹھی

ان٘گوٹھی جو منگنی کے وقت دلہن کے لیے اور چیزوں کے ساتھ بھیجی جاتی ہے

پور پور چَھلّے اَنگُوٹھی ہونا

ہاتھوں میں زیور کی کثرت ہونا ؛ عیش و آرام میں بسر ہونا .

منگنی کی انگوٹھی

منگنی کے موقع پر منسوبہ کو پہنائی جانے والی انگوٹھی جو علامت کے طور پر دوسرے فریق کی طرف سے بھیجی جاتی ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

Roman

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

Urdu meaning of hech

  • jis ka vajuud na ho ya baaqii na rah sake, naachiiz, baratraf, laashe, naabuud
  • kuchh bhii nahiin, bilkul nahii.n
  • ko.ii, kuchh niiz kisii
  • beasal, behaqiiqat, maamuulii, adnaa, kam haisiyat
  • faanii, baaqii na rahne vaala, miT jaane vaala
  • naakaara, nikammaa, bekaar, naaqaabil, bemusarraf
  • (muqaabaltan) kamzor, (kisii fan men) kamtar
  • kaabil-e-nafrat, zabuu.n, behuuda, zaliil-o-Khaar, betauqiir
  • fuzuul, besuud, be kaar, Khaarij az matlab
  • tho.Dii sii, kam, qaliil, anduk (miqdaar, raqam vaGaira

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

اَنْگوٹھا

ہاتھ پاؤں کی پانچ انگلیوں میں سے ایک جو سب سے موٹی ہوتی ہے، ٹھینگا، ختکا، ابہام، نر انگشت

اَنگُوٹھا دِکھانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا دِسانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا لَگانا

(کسی تحریر کی تصدیق کے لیے) دستخط کی جگہ ہاتھ کے انگوٹھے پر سیاہی لگا کر اس کا نشان کاغذ پر ثبت کرنا

اَنگُوٹھا چُومنا

خوشامد کرنا، چاپلوسی کرنا

اَنگُوٹھا چُوسْنا

دودھ پیتے بچوں کی طرح غوں غاں کرنا (جب کو ئی سیانا بات کرے تو طنزیہ مستعمل)

اَنگُوٹھا نَچانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا چُمانا

مایوس کردینا، امید پوری نہ کرنا

اَنگُوٹھا ٹیک

وہ ان پڑھ آدمی جو دستخط کے عوض کاغذ پر انگوٹھے کا نشان لگائے

اَنْگُوٹھا چھاپ

وہ ان پڑھ آدمی جو دستخط کے عوض کاغذ پر انگوٹھے کا نشان لگائے، انگوٹھا ٹیک، جیسے: اہل قلم مارے مارے پھریں اور انگوٹھا چھاپ موٹروں پر گشت کریں

اَنگُوٹھے

انگوٹھا کی جمع نیز مغیرہ حالت

اَنْگِیٹھی

لوہے وغیرہ یا مٹی کا وہ ظرف جس میں کوئلہ سلگاتے ، کھانا پکانے، تاپتے ، یا خوشبو جلا تے ہیں

اَنگُوٹھی

سونے یا چاندی کا حلقہ جو بطور زیور انگلی میں پہنتے ہیں، انگشتری، خاتم، مندری

اَنگِیٹھا

(سفاری) سنارکی بھٹی جو مٹکے کی شکل کی ہوتی ہے جس کے سامنے کے رخ ایک منہ بنا ہوتا ہے، اولا، برسی، کورا، آگ کا برتن

نِشانی اَنگُوٹھا

دستخط کے بجائے لگایا جانے والا انگوٹھے کا نشان جو عموما ً ان پڑھ لوگ دستخط نہ کر سکنے کے سبب لگاتے ہیں ، رک : نشان انگوٹھا

نِشان اَنگُوٹھا

نشان ابہام، انگوٹھے کا نقش

اَنگُوٹھے کے بَعْد چَھنگُلیا ہی آتی ہے

عموماً چھوٹے ہی بڑوں کی پیروی کرتے ہیں (جس طرح ناپنے میں جہاں اول انگوٹھا رکھتے ہیں بعد میں وہیں چھنگلیا رکھتے ہیں)

اَنْگُوٹھ چُومْنا

خوشامد کرنا

اَنگُوٹھے پَر مارنا

کسی کو توجہ کے لائق نہ سمجھنا، کسی سے مکمل بے التفاتی سے پیش آنا

اَنگُوٹھے چُومْنا

حضرت پیغمبر اسلام کا اسم گرامی آنے تعظیماً اپنے انگوٹھے پر بوسہ دینا (آنکھوں سے لگانا)، احترام کرنا

اَبھی کَلْجُگ نے اَنْگُوٹھا ہی نِکالا ہے

(کنایۃً) بے حیائی ، بے شرمی اور بگاڑ کی شروعات ہے.

اَنْگُوٹھ چُوسْنا

دودھ پیتے بچوں کی طرح غوں غاں کرنا (جب کوئی سیانا نادانی کی بات کرے تو طنزیہ مستعمل)

پاؤں کے اَنگُوٹھے بَنْدھنا

۔ مسلمانوں میں قاعدہ ہے نزع کی حالت میں پاؤں کے انگوٹھے دھاگے سے باندھ دیتے ہیں۔ ؎

پاوں کے اَنگُوٹھے بَندْھنا

نزع کی حالت میں دونوں پان٘ووں کے ان٘گوٹھے دھاگے سے بان٘دھے جانا ، مرنے کے قریب ہونا.

پاوں کے اَنگُوٹھے باندْھنا

پانو کے ان٘گوٹھے بندھنا (رک) کا تعدیہ.

مُہر دار اَنگُوٹھی

ایسی انگوٹھی جس میں مہر نصب ہو، مہر والی انگوٹھی

دَمامَہ کی اَنگُوٹھی

ان٘گوٹھی جو منگنی کے وقت دلہن کے لیے اور چیزوں کے ساتھ بھیجی جاتی ہے

پور پور چَھلّے اَنگُوٹھی ہونا

ہاتھوں میں زیور کی کثرت ہونا ؛ عیش و آرام میں بسر ہونا .

منگنی کی انگوٹھی

منگنی کے موقع پر منسوبہ کو پہنائی جانے والی انگوٹھی جو علامت کے طور پر دوسرے فریق کی طرف سے بھیجی جاتی ہے ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone