تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

سُلْطان

کسی سلطنت، ملک یا ریاست کا والی، بادشاہ، حاکم

سُلْطان پَسَنْد

(بانک) گھائی کی ایک قِسم.

سُلْطَانِ عَالَم

king of the world

سُلْطان بَھنْگََر

بہت زیادہ بھنْگ کا نشہ کرنے والا.

سُلْطانِ عَرَب

لفظاً عرب کے سلطان ؛ مراد : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نیز حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ.

سُلْطان بَنْد

تاج نُما زرَین ٹوپی جو ڈرامے میں ایکٹر پہنتے ہیں.

سُلْطانِ کَرْبَلا

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ.

سُلْطانِ مُبِین

روشن دلیل ، واضح نشانی ، مرا : تائیدِ ربّانی ، پیغمبروں کے معجزات.

سُلْطانِ مَدِینَہ

مدینہ کا بادشاہ ، (مجازاً) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم.

سُلْطانُ الْاَشْجار

سرس ، ایک درخت جس کی اُونْچائی ۴۰ سے ۶۰ فٹ کی ہوتی ہے تنہ چھوٹا ، چھال آدھ اِنچ موٹی پتّے چوڑے اور پُھول سفید خوشبودار ہوتا ہے.

سُلْطانِ ہُدا

رہنماوں کا رہنما ؛ (مجازاً) خدا ، رسول ، صحابہ کرام اور ائمہ کے لیے بھی مستعمل.

سُلْطانُ ال٘مُعَظَّم

بادشاہ سلامت.

سُلْطانُ الْاَذْکار

خدا تعالیٰ کا ذکر (زبان و دل سے سبحان اللہ الحمد اللہ ، اللہ اکبر لا الہ اللہ یا دوسرے الفاظ کہنا) ، تمام ذکروں سے بہتر.

سُلْطانِ غَرْب و شَرْق

(کنایۃً) سُورج.

سُلْطان چَنْپا

بہت خوشبو والا ایک پُھول نیز اس کا درخت ، پناگ (رک).

سُلْطان خانَہ

بادشاہ کے رہنے کا مکان ، محل ، قصرِ شاہی ، دولت کدہ.

سُلْطانُ الْبَدْن

(طِب) ایک رگ جو کہنی کے اُوپر بازو کے اندر کی جانب واقع ہے ، باسلیق (رک).

سُلْطان جی

مراد : سلطان الاولیا حضرت نظام الدین.

سُلْطان مُہْرَہ

ایک قسم کا کالے رنْگ کا چمکدار پتّھر جس کی سطح چکنی ہوتی ہے ، اس پتّھر کو زیورات میں اِستعمال کرتے ہیں ، صندلِ حدیدی.

سلطانی

سلطان کا، شاہ کا، شاہی، سرکاری

سُلْطانِیٔ جَمْہور

وہ نظام حکومت جس میں مملکت کی حاکمیت کے اختیارات ملک کے عام باشندوں کو نمایندوں کے ذریعے حاصل ہوں اور حکومت کے عام ذرائع اور طاقتیں عوام کے فائدے کے لیے وقف ہوں، عوام کی نمائندہ حکومت، جمہوریت

سُلْطانی پَنْچ

(کاشت کاری) گانْو کی پنچایت کا سرکاری نمائندہ.

سُلْطانی مُعافی

معافی جو حکومتِ وقت کی طرف سے خاص خاص موقعوں پر دی جائے (عموماُ قیدیوں کو).

سُلْطانُ الرِّیاحِین

ریحان کا درخت ، نازبو ، شاہِ سفرم.

سُلْطانی بُلْبُل

ایک خاص رنْگ کی بُلبل جس کی چوٹی سیاہ اور پَر سُرخی مائل ہوتے ہیں.

سُلْطانی بانات

ایک قِسم کی رومی ، عُمدہ دبیز بانات.

سُلْطانی گَواہ

ایسا مُلزم جس کو پولیس سرکاری گواہ بناکر عدالت سے سزا معاف کرا دیتی ہے، وعدہ معاف گواہ

سُلْطانَہ چَمْپا

ایک پھول نیز اس کا درخت اس کی لکڑی بہت کارآمد سمجھی جاتی ہے (لاط : Calophyllum Inophyllum).

سُلْطانَہ چَمْپَہ

ایک پھول نیز اس کا درخت اس کی لکڑی بہت کارآمد سمجھی جاتی ہے (لاط : Calophyllum Inophyllum).

سُلْطانُ الرُّسُل

رسولوں کے سردار ، حضرت محمد مصطفٰےؐ.

سُلْطانَہ

ملکہ، شہزادی، بادشاہ کی ماں، بہن، بیٹی یا بیوی.

سُلْطانی اُتارْنا

(بانْک) اپنی چُھری حریف کے ہاتھ پر سے اُتار کے اس کے بائیں ہاتھ کی کلائی کے نیچے رکھ کے اپنی چُھری کی باڑھ سے اس کے بائیں ہاتھ کو اُوپر اُچھال دینا.

سِڑی سُلْطان

پاگلوں کا سردار ، مراد : حد درجے کا دیوانہ ، مجنوں ، پاگل .

قَتْلِ سُلْطان

Regicide

ہَر عَیب کہ سُلطان بَہ پَسَندَد ہُنَر اَست

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) بادشاہ جس عیب کو پسند کرتا ہے وہ ہنر سمجھا جاتا ہے ؛ بڑوں کے عیب بھی خوبی ہو جاتے ہیں ؛ بری بات جو حاکم کرتا ہے لوگ اسی کی تقلید کرتے ہیں ۔

پِدرمْ سُلْطانْ بُود

(لفظاً : میرا باپ بادشاہ تھا) ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص خود تو کسی خاص حیثیت کا مالک نہ ہو اور اپنے باپ دادا کی بڑائی بیان کرے.

حَشِیشَۃُ السُلْطان

بعض کہتے ہیں کہ سرسوں اور رائی ہے اور بعض نے لکھا ہے کہ ایک اور روئیدگی ہے جس کے پتّے چوڑے اور جڑ بری ہوتی ہے حرفِ افراسیا.

نائِب سُلطان

بادشاہ کا قائم مقام ، مدار المہام ، نائب السلطنت ۔

مَدَن سُلطان

شاہِ عشق، عشق کا بادشاہ

ہَفْت سُلْطان

سات بادشاہ، جو بعض روایات کے مطابق ظاہری و باطنی بھی خیال کئے جاتے ہیں، حضرت امام رضا شاہ خراساں، سلطان ابراہیم ادھم، سلطان بایزید بسطامی، سلطان ابوسعید ابوالخیر، سلطان محمود غزنوی سلطان سنجر ماضی، سلطان اسماعیل سامانی

ہَر جا کِہ سُلطان خَیمہ زَد غَوغا نَماند عام را

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جہاں بادشاہ خیمہ لگا دے وہاں عام لوگوں کا شور نہیں ہوتا ، بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی تو قیر نہیں ہوتی ؛ بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی نہیں چلتی

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

  • Roman
  • Urdu

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

Urdu meaning of hech

  • Roman
  • Urdu

  • jis ka vajuud na ho ya baaqii na rah sake, naachiiz, baratraf, laashe, naabuud
  • kuchh bhii nahiin, bilkul nahii.n
  • ko.ii, kuchh niiz kisii
  • beasal, behaqiiqat, maamuulii, adnaa, kam haisiyat
  • faanii, baaqii na rahne vaala, miT jaane vaala
  • naakaara, nikammaa, bekaar, naaqaabil, bemusarraf
  • (muqaabaltan) kamzor, (kisii fan men) kamtar
  • kaabil-e-nafrat, zabuu.n, behuuda, zaliil-o-Khaar, betauqiir
  • fuzuul, besuud, be kaar, Khaarij az matlab
  • tho.Dii sii, kam, qaliil, anduk (miqdaar, raqam vaGaira

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

سُلْطان

کسی سلطنت، ملک یا ریاست کا والی، بادشاہ، حاکم

سُلْطان پَسَنْد

(بانک) گھائی کی ایک قِسم.

سُلْطَانِ عَالَم

king of the world

سُلْطان بَھنْگََر

بہت زیادہ بھنْگ کا نشہ کرنے والا.

سُلْطانِ عَرَب

لفظاً عرب کے سلطان ؛ مراد : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نیز حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ.

سُلْطان بَنْد

تاج نُما زرَین ٹوپی جو ڈرامے میں ایکٹر پہنتے ہیں.

سُلْطانِ کَرْبَلا

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ.

سُلْطانِ مُبِین

روشن دلیل ، واضح نشانی ، مرا : تائیدِ ربّانی ، پیغمبروں کے معجزات.

سُلْطانِ مَدِینَہ

مدینہ کا بادشاہ ، (مجازاً) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم.

سُلْطانُ الْاَشْجار

سرس ، ایک درخت جس کی اُونْچائی ۴۰ سے ۶۰ فٹ کی ہوتی ہے تنہ چھوٹا ، چھال آدھ اِنچ موٹی پتّے چوڑے اور پُھول سفید خوشبودار ہوتا ہے.

سُلْطانِ ہُدا

رہنماوں کا رہنما ؛ (مجازاً) خدا ، رسول ، صحابہ کرام اور ائمہ کے لیے بھی مستعمل.

سُلْطانُ ال٘مُعَظَّم

بادشاہ سلامت.

سُلْطانُ الْاَذْکار

خدا تعالیٰ کا ذکر (زبان و دل سے سبحان اللہ الحمد اللہ ، اللہ اکبر لا الہ اللہ یا دوسرے الفاظ کہنا) ، تمام ذکروں سے بہتر.

سُلْطانِ غَرْب و شَرْق

(کنایۃً) سُورج.

سُلْطان چَنْپا

بہت خوشبو والا ایک پُھول نیز اس کا درخت ، پناگ (رک).

سُلْطان خانَہ

بادشاہ کے رہنے کا مکان ، محل ، قصرِ شاہی ، دولت کدہ.

سُلْطانُ الْبَدْن

(طِب) ایک رگ جو کہنی کے اُوپر بازو کے اندر کی جانب واقع ہے ، باسلیق (رک).

سُلْطان جی

مراد : سلطان الاولیا حضرت نظام الدین.

سُلْطان مُہْرَہ

ایک قسم کا کالے رنْگ کا چمکدار پتّھر جس کی سطح چکنی ہوتی ہے ، اس پتّھر کو زیورات میں اِستعمال کرتے ہیں ، صندلِ حدیدی.

سلطانی

سلطان کا، شاہ کا، شاہی، سرکاری

سُلْطانِیٔ جَمْہور

وہ نظام حکومت جس میں مملکت کی حاکمیت کے اختیارات ملک کے عام باشندوں کو نمایندوں کے ذریعے حاصل ہوں اور حکومت کے عام ذرائع اور طاقتیں عوام کے فائدے کے لیے وقف ہوں، عوام کی نمائندہ حکومت، جمہوریت

سُلْطانی پَنْچ

(کاشت کاری) گانْو کی پنچایت کا سرکاری نمائندہ.

سُلْطانی مُعافی

معافی جو حکومتِ وقت کی طرف سے خاص خاص موقعوں پر دی جائے (عموماُ قیدیوں کو).

سُلْطانُ الرِّیاحِین

ریحان کا درخت ، نازبو ، شاہِ سفرم.

سُلْطانی بُلْبُل

ایک خاص رنْگ کی بُلبل جس کی چوٹی سیاہ اور پَر سُرخی مائل ہوتے ہیں.

سُلْطانی بانات

ایک قِسم کی رومی ، عُمدہ دبیز بانات.

سُلْطانی گَواہ

ایسا مُلزم جس کو پولیس سرکاری گواہ بناکر عدالت سے سزا معاف کرا دیتی ہے، وعدہ معاف گواہ

سُلْطانَہ چَمْپا

ایک پھول نیز اس کا درخت اس کی لکڑی بہت کارآمد سمجھی جاتی ہے (لاط : Calophyllum Inophyllum).

سُلْطانَہ چَمْپَہ

ایک پھول نیز اس کا درخت اس کی لکڑی بہت کارآمد سمجھی جاتی ہے (لاط : Calophyllum Inophyllum).

سُلْطانُ الرُّسُل

رسولوں کے سردار ، حضرت محمد مصطفٰےؐ.

سُلْطانَہ

ملکہ، شہزادی، بادشاہ کی ماں، بہن، بیٹی یا بیوی.

سُلْطانی اُتارْنا

(بانْک) اپنی چُھری حریف کے ہاتھ پر سے اُتار کے اس کے بائیں ہاتھ کی کلائی کے نیچے رکھ کے اپنی چُھری کی باڑھ سے اس کے بائیں ہاتھ کو اُوپر اُچھال دینا.

سِڑی سُلْطان

پاگلوں کا سردار ، مراد : حد درجے کا دیوانہ ، مجنوں ، پاگل .

قَتْلِ سُلْطان

Regicide

ہَر عَیب کہ سُلطان بَہ پَسَندَد ہُنَر اَست

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) بادشاہ جس عیب کو پسند کرتا ہے وہ ہنر سمجھا جاتا ہے ؛ بڑوں کے عیب بھی خوبی ہو جاتے ہیں ؛ بری بات جو حاکم کرتا ہے لوگ اسی کی تقلید کرتے ہیں ۔

پِدرمْ سُلْطانْ بُود

(لفظاً : میرا باپ بادشاہ تھا) ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص خود تو کسی خاص حیثیت کا مالک نہ ہو اور اپنے باپ دادا کی بڑائی بیان کرے.

حَشِیشَۃُ السُلْطان

بعض کہتے ہیں کہ سرسوں اور رائی ہے اور بعض نے لکھا ہے کہ ایک اور روئیدگی ہے جس کے پتّے چوڑے اور جڑ بری ہوتی ہے حرفِ افراسیا.

نائِب سُلطان

بادشاہ کا قائم مقام ، مدار المہام ، نائب السلطنت ۔

مَدَن سُلطان

شاہِ عشق، عشق کا بادشاہ

ہَفْت سُلْطان

سات بادشاہ، جو بعض روایات کے مطابق ظاہری و باطنی بھی خیال کئے جاتے ہیں، حضرت امام رضا شاہ خراساں، سلطان ابراہیم ادھم، سلطان بایزید بسطامی، سلطان ابوسعید ابوالخیر، سلطان محمود غزنوی سلطان سنجر ماضی، سلطان اسماعیل سامانی

ہَر جا کِہ سُلطان خَیمہ زَد غَوغا نَماند عام را

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جہاں بادشاہ خیمہ لگا دے وہاں عام لوگوں کا شور نہیں ہوتا ، بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی تو قیر نہیں ہوتی ؛ بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی نہیں چلتی

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone