تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

طَور

حال، حالت، گت

طَور سے

رسماً ، رواجی انداز میں ؛ سرسری طور پر ، من٘ھ جھٹالنے کو

تَورَس

ستاروں کی ایک صورت یا مجموعے کا نام، ثور.

تَورِیث

وراثت، وارث بنانا.

طَور طَرِیق

وضع قطع، رنگ ڈھنگ، چال چلن، رویہ، برتاؤ

طَور اَطْوار

رنگ ڈھنگ ، چال چلن ، طور طریقے .

طَور طَرِیقَہ

وضع قطع، رنگ ڈھنگ، چال چلن، رویہ، برتاؤ

طَور و طَرِیق

طور طریق

طَور طَور ہونا

حالت بدلنا ، حال متغیّر ہونا.

طَور بَندْھنا

روش ، انداز یا ڈھن٘گ قائم ہو جانا.

طَور طَریقے

طَور سِیکْھنا

طریقہ سیکھنا ، انداز سیکھنا.

طوری

طور کا، طور کے متعلق

طَور بے طَور ہونا

(عور) موقع بے موقع ہونا ، کل بے کل ہونا.

طَور بِگَڑْنا

حالت خراب ہونا ، رنگ ڈھنگ یا انداز خراب ہونا ، لچَھن خراب ہونا .

طَور پَکَڑْنا

رنگ ڈھنگ یا انداز اختیار کرنا.

تَورا

جلدی، زودی، تیزی، سرعت

طَور بَن پَڑْنا

راستہ نکلنا ، تدبیر سمجھ میں آنا.

تَورِیَہ

ارادہ کچھ کرنا اور ظاہر کچھ اور کرنا، دل میں جو کچھ ہے، اس کے خلاف ظاہر کرنا

طَور پر

رسماً ، رواجی انداز میں ؛ سرسری طور پر ، من٘ھ جھٹالنے کو

طَور دُرُسْت ہونا

راہ ہموار ہونا ، حالات موافق ہونا .

تَوْرَیت

صحیفۂ آسمانی جو عبرانی زبان میں حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوا، اس میں دنیا اور آدم کی تخلیق کا بیان ہے

تَورات

صحیفۂ آسمانی جو عبرانی زبان میں حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوا

تَورِیب

طَور کَرنا

کسی کام پر آمادہ ہونا ، نیّت کرنا ، راہ نکالنا ، تدبیر کرنا.

طَور بَنْنا

ڈھنگ پیدا ہونا ، راہ نکلنا.

طَور جَمانا

رن٘گ جمانا ، رسوخ پیدا کرنا.

طَور نِکالْنا

ڈھنگ اختیار کرنا ، انداز اپنانا.

طَور دِکھانا

ڈھنگ یا انداز دکھانا ، کیفیت دکھانا ، نقشہ کھینچ دینا.

طَور بُرے ہونا

حال خراب ہونا ، پریشان ہونا.

گُن٘ڈ طَور

بدچلن ، بداطوار ، بدکار.

سِفْلَہ طَور

بداطوار ، جس کے اطوار سِفلوں اور اوباشوں کے سے ہوں .

اِس طَور

کِس طَور

بے طَور

بری طرح، بہت زیادہ

بَد طَور

بگڑے یا بدلے ہوے ڈھنگ والا ، بداطوار (رک) کا واحد .

بہ طَور

طور سے، انداز سے، ڈھنگ سے، طور پر

سادَہ طَور

بے تکلّف آدمی، سادہ وضع، وہ شخص جنس کا اوَل سے آخر تک یکساں ڈھن٘گ رہے، بے ٹیپ ٹاپ

بہ ہر طور

ہر طرح سے، ہر قسم سے، جیسے ہو ویسے

مُسْتَقِل طَور سے

تسلسل کے ساتھ تواتر سے .

بَطَورِ خُود

اپنی رائے کے مطابق، اپنی مرضی سے، بلا شرکت غیرے، اپنے طور پر

مُخْتَصَر طَور پَر

بالاختصار، قصہ کوتاہ، کم لفظوں میں

مُسْتَقِل طَور پَر

تسلیم کر کے ، ماننے کے بعد .

کِسی طَور

رک : کسی پہلو

لائق طور سے

ٹھیک طریقے سے درست طور سے

مُرَوَّجَہ طَور

رک : مروجہ طرز ۔

مُضْحَک طَور پَر

ہنسی مذاق میں ؛ تمسخر سے ۔

یَکساں طَور پر

ایک ہی قسم پر، ایک ہی طریقے پر

مَنفی طَور پَر

سلبی طور پر ، انکار ، تردید یا ممانعت کے طور پر ۔

مُشْتَرَکَہ طَور پَر

اجتماعی طور پر، مشترکاً، اکٹھے، مشترکہ

مُعْجِزانَہ طَور سے

فاسِد طَور سے

(قانون) بددیانتی سے، بدنیّتی سے

کِسی طَور سے

کسی طرح سے ، کسی عنوان سے ، کسی طریق سے

اِسی طَور سے

مُعْجَزاتی طَور سے

ماورائی انداز میں ، معجزانہ طریقے سے ۔

مُکَمَّل طَور سے

کامل طریقے سے ، پوری طرح ، اچھی طرح ، مکمل طور پر ، مکمل طریقے سے .

مُکَمَّل طَور پَر

مکمل طور سے

ہَنگامی طَور پَر

رک : ہنگامی بنیاد پر ۔

عام طَور سے

بالعموم، عموماً، اکثر، بیشتر

مَصنُوعی طَور پَر

بناوٹی روپ سے

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone