تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَر کِہ" کے متعقلہ نتائج

ہَر کِہ

ہر ایک ، ہر وہ ، ہر جو

ہَر کِہ و مِہ

ہر اعلیٰ و ادنیٰ، ہر خاص و عام، ہر کوئی

ہَر کِہ مَحجُوب اَست مَحبُوب اَست

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس میں شرم و حیا ہوتی ہے اس سے لوگ محبت کرتے ہیں

ہَر کِہ خِدمَت کَرد اُو مَخدُوم شُد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو خلق خدا یا بزرگوں کی خدمت کرتا ہے عزت پاتا ہے ؛ جو خدمت کرتا ہے اس کی خدمت کی جاتی ہے ، جو خدمت کرتا ہے اسے عزت ملتی ہے

ہَر کِہ پِدَر نَدارَد سایَۂِ سَر نَدارَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس کا باپ نہیں اس کے سر پر سایہ نہیں

ہَر کِہ مَحنَت نَکَشِید بَہ راحَت نَرَسِید

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) اگر محنت نہیں کرو گے تو آرام اور سکون بھی نہیں ملے گا ۔

ہَر کِہ شَک آرَد کافِر گَردَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) (قول کی تصدیق کے لیے کہتے ہیں) جو شک کرے کافر ہو جائے ۔

ہَر کِہ آمَد بَر آں مَزِید نُمُود

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو آیا اس نے اس میں اضافہ کیا ۔

ہَر کِہ ہیچ نَدارد زہیچ غَم نَدارَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا اس کو کوئی غم نہیں ہوتا ۔

ہَر کِہ خُود را بِینَد خُدا را نَہ بِینَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) مغرور آدمی خدا کو نہیں پاتا ، خود پسند شخص خدا شناس نہیں ہوتا

ہَر کِہ پِسَر نَدارَد نُورِ نَظَر نَدارَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس کا بیٹا نہیں اس کی آنکھوں کا نور نہیں

ہَر کِہ دَنداں داد نان ہَم می دَہَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس نے دانت دیے وہی روٹی بھی دے گا ، انسان کو رزق کی طلب میں زیادہ پریشان نہ ہونا چاہیے خدا پر بھروسہ کرنا چاہیے

ہَر کِہ بابَداں نَشِینَد نیکی نَہ بِینَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو بدوں کے ساتھ بیٹھتا ہے وہ نیکی نہیں دیکھتا ، بری صحبت کا نتیجہ برا ہوتا ہے

ہَر کِہ دَر کانِ نَمَک رَفْت نَمَک شُد

کِہ دَر کانِ نَمَک رَفت نَمَک شُد

ہَر کِہ اَز دِیدَہ دُور اَز دِل دُور

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو سامنے نہیں ہوتا اس کا خیال بھی نہیں رہتا ، جو آنکھ سے دور وہ دل سے دور ہوتا ہے ، آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل

ہَر کِہ رَا زَر دَر تَرازُوسْت زور دَر بازوسْت

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس کے پاس زر ہے اُس کے پاس زور بھی ہے ، جس کے پاس پیسہ ہے وہ طاقت ور ہے

ہَر کِہ دارَد تانی اَندَر کار، بَہ مُرادَتِ دِل رَسَد ناچار

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو شخص استقلال سے کام کرتا ہے وہ اپنی دلی مراد تک آخرکار پہنچ ہی جاتا ہے

ہَر کِہ با نُوح نَشِینَد چہ غَم اَز طُوفانَش

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو نوحؑ کے ساتھ بیٹھے اسے طوفان نوحؑ کی کیا فکر ، جو حاکم کے ساتھ ہوتا ہے اسے حاکم سے خطرہ نہیں ہوتا ، جس کے حمایتی بڑے لوگ ہوں اسے کیا خوف ہے

ہَر کِہ بَرادَر نَدارَد قُوّتِ بازُو نَدارَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس کا بھائی نہیں اس کی قوت بازو نہیں

ہَر کِہ عَیب خُود بِینَد، اَز دِیگراں گَزِینَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو اپنا عیب دیکھتا ہے وہ دوسروں سے ڈرتا ہے

ہَر کِہ زَنْ نَدَارَدْ آسَائِشِ تَن نَدارَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جس کی بیوی نہیں اس کو آرام و آسائش نہیں

ہَر کِہ آمَد بَجَہاں اَہل فَنا خواہَد بُود

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) جو دنیا میں آیا ایک دن ضرور مرے گا

ہَر کِہ آمَد عِمارَتِ نَو ساخْت، رَفْت و مَنزِل بَہ دِیگَرے پَرداخت

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو آیا اس نے ایک نئی عمارت بنائی وہ چلاگیا اور مکان کسی اور کا ہو گیا ، ہر ایک شخص اپنے ہی خیال کے مطابق کام کرتا ہے نیز نیا حاکم نیا حکم جاری کرتا ہے ؛ ہر شخص اپنی فہم کے مطابق کام کرتا ہے

ہَر گاہ کِہ

رک : ہرگاہ/گہہ ۔

ہَر جا کِہ نَمَک خوری نَمَک دان نَہ شِکَن

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جہاں نمک کھاؤ نمک دان کو نہ توڑو ؛ جس سے فائدہ اٹھاؤ اسے نقصان نہ پہنچاؤ

ہَر روز عِید نِیست کِہ حَلوا خُورَد کَسے

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) ہر روز عید نہیں ہے کہ کوئی حلوا کھائے ؛ روز روز عمدہ موقع ہاتھ نہیں آتا ؛ ہر روز خوشی حاصل نہیں ہوتی ، زمانہ ایک سا نہیں رہتا ، (بالعموم ایسے موقعے پر مستعمل جب کوئی ایک بار کچھ پانے کے بعد پھر فائدے کی امید رکھے) ۔

ہَر جا کِہ سُلطان خَیمہ زَد غَوغا نَماند عام را

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جہاں بادشاہ خیمہ لگا دے وہاں عام لوگوں کا شور نہیں ہوتا ، بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی تو قیر نہیں ہوتی ؛ بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی نہیں چلتی

ہَر گُناہے کِہ کُنی دَر شب آدِینَہ بکُن، تاکہ اَز صَدر نَشِینان جَہَنّم باشِی

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو گناہ کر جمعے کی رات کو کر تاکہ جہنم کے صدر نشینوں میں ہو جائے ؛ جمعے کو گناہ کرنا زیادہ عذاب کا موجب ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَر کِہ کے معانیدیکھیے

ہَر کِہ

har kiहर कि

ہَر کِہ کے اردو معانی

  • ہر ایک ، ہر وہ ، ہر جو

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَر کِہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَر کِہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words