تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حاکِم" کے متعقلہ نتائج

حاکِم

حکم کرنےوالا، حکومت کرنے والا، ملک کا والی، حکمران، سردار، عامل، ناظم

حاکِمَہ

حکومت کرنے والی ، حاکم (رک) کی تانیث.

حاکِمانَہ

حاکم کے مانند، حاکم کی طرح، حاکم جیسا، تحکَمانہ

حاکِم عِشْق

حاکِمی

حکومت، فرمان٘روائی، سرداری

حاکِم عَلی الاِطلاق

حاکِم ہارے مُنْہ کو مارے

حاکِم کے تِین اَور شَحْنَہ کے نَو

اس وقت بولتے ہیں جب کسی حاکم کے متحت اس سے زیادہ رعیت کو لُوٹیں

حاکِم ہارے مُنہ پَر مارے

حاکم ہمیشہ زبردست ہے.

حاکِم رَس

حاکم تک رسائی رکھنے والا

حاکِمِ اَعْلیٰ

افسر اعلیٰ، بڑا حاکم، حکام اعلیٰ

حاکِم ہارے مُنہ میں مارے

حاکم ہمیشہ زبردست ہے.

حاکِم کے مارے اور کِیچَڑ کے پِھسْلے کا کِس نے بُرا مَنایا ہے

حاکم کسی کو زد و کوب کرے تو اس کی تسلّی کے لیے کہتے ہیں.

حاکِم ہارے اَور مُنھ ہی مُنھ مارے

حاکم کی کسی بات کی تردید نہیں ہوسکتی ، افسر کی غلطی بھی ہو تو ماتحت کو ہی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے.

حاکِمِ شَرْع

مفتی، قاضی

حاکِمِیَّت

حکمرانی، سرداری، تسلط

حاکِم نَِشِین

حاکم کے بیٹھنے کی جگہ، وہ شہر یا مقام جہاں حاکم یا والی رہتا ہو، دارالحکومت.

حاکِم کے آنْکھ نَہِیں ہوتی، کان ہوتے ہَیں

حاکم دیکھتے نہیں خوشامدیوں کی سنا کرتے ہیں.

حاکِم کے کُتّے

حاکم کے نوکر جو بغیر نذرانہ لیے کسی کو حاکم کے پاس نہ لے جائیں، حاکم کے چپراسی یا کارندے

حاکِمِ وَقْت

اس وقت کا حاکم، فرماں روائے حال، موجودہ حکمراں

حاکِمِ فَوجْ

فوج کا سردار

حاکِمِ بالا

افسراعلیٰ، بڑا حاکم، حکام اعلیٰ، حاکم اعلیٰ، حکام بالا

حاکِمِ بَحْرِی

سمندر کی فوج کا افسر

حاکِمِ مَجاز

وہ افسر جسے کسی معاملے کی متعلق اختیار حاصل ہو، با اختیار افسر.

حاکِم مَحْکُوم کی لَڑائی کیا

حاکم اور ماتحت کا جھگڑا ہو تو ماتحت کو نقصان پہن٘چتا ہے.

حاکِم چُون کا بھی بُرا

ادنٰی حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے

حاکِم دو جانْنے والوں میں اَنْجان

اصل واقعات مدعی اور مدعا علیہ کو معلوم ہوتے ہیں حاکم کو کچھ معلوم نہیں ہوتا

حاکِمی جَتانا

حاکِمِ قَلَمی

عامل، ناظم، گورنر

حاکِم کی اَگاڑی اَور گھوڑے کی پِچھاڑی نَہ کَھڑا ہو

دونوں طرح سخت نقصان ہوتا ہے.

حاکِمِ حَقِیقی

حاکِمِ فَوجْداری

مجسٹریٹ، جج جو کسی فوجداری عدالت کی صدارت کرے

حاکِمِ با اِخْتِیار

قاضِی ، جج وغیرہ جسے تمام اختیارات حاصل ہوں ، بااِختیار عہدہ دار.

حاکِمِ ذی اِخْتِیار

جج یا مجسٹریٹ جسے پورا اختیار حاصل ہو

جَلْسَۂِ حاکِم

رک : جلسۂ عدالت

مُہرِ حاکِم

افسر یا حاکم کی مہر جو سرکاری کاغذوں پر لگائی جاتی ہے ، مہر عدالت ، مہر منصبی

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

اُتارُو حاکِم اور دُوپَہرے دَہی نُقصان کرتا ہے

جلد باز افسر اور دوپہر کو دہی کا کھانا باعثِ نقصان ہوتا ہے

چَڑَھت حاکِم اُتْرَت گَواہ سَخْت ہوتے ہیں

بر سراقتدار حاکم اور منحرف گواہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں.

ساوَن کے رَپٹے اَور حاکِم کے ڈَپْٹے کا کُچھ ڈَر نَہِیں

ساون میں پھسلنے اور حاکم کے ڈانٹنے کی کچھ پروا نہیں کرنی چاہیے

بُرا حاکِم، خُدا کا غَضَب

خدا جب لوگوں کو سزا دینا چاہتا ہے تو جابر حکمراں بھیج دیتا ہے جس کے ہاتھوں وہ اپنے کیفر کردار کو پہنْچتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں حاکِم کے معانیدیکھیے

حاکِم

haakimहाकिम

اصل: عربی

وزن : 22

جمع: حُکّام

مادہ: حُکْم

اشتقاق: حَكَمَ

حاکِم کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • حکم کرنےوالا، حکومت کرنے والا، ملک کا والی، حکمران، سردار، عامل، ناظم
  • مالک، آقا، نمبردار، مقّدم، زمین٘دار
  • جج، قاضی
  • گورنر، فرماں روا، افسر، ناظم
  • (حدیث) جس کا علم تین لاکھ حدیثوں پر محیط ہو
  • (تصوف) جو اوامر شرع سالک پر جاری رکھے
  • (مشین) وہ پرزہ جو مشین میں حرارت اور اس کے عوامل کی تقسیم کرتا اور قابو رکھتا ہے

شعر

English meaning of haakim

Noun, Masculine, Singular

  • one in power or authority, a ruler, governor, dominion, or government, chief, master
  • one who exercises judicial authority, jurisdiction, a judge, a magistrate
  • an official, officer, a commander
  • (Hadish) one having the knowledge of three lakh Hadiths
  • (Machine) a kind of tool which is control, maintain and divide the temperature
  • the Supreme Judge (one of the names of God)

हाकिम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • हुक्म करने वाला, हुकूमत करने वाला, हुक्म चलाने वाला, शासक, राजा, सम्राट, बादशाह, नरेश, प्रधान, बड़ा अथवा प्रधान अधिकारी
  • स्वामी, मालिक, राजा, सरदार
  • न्यायाधिश, जज
  • (हदीस) जिसके पास 3 लाख हदीसों का ज्ञान हो
  • (तस्सवुफ़)
  • (मशीन) वो उपकरण जो मशीन में तापमान और उसके घटकोंं को वितरित एवं नियंत्रित करता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حاکِم)

نام

ای-میل

تبصرہ

حاکِم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words