تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"غَلَطی" کے متعقلہ نتائج

کُفْر

(فقہ) اللہ کے وجود سے انکار، اللہ کو نہ ماننا، خدا کے وجود سے انکار، شرع اسلامی سے عمداً گریز، بے دینی، گمراہی، اسلام کی ضد

کُفْر پیشہَ

کافر ، بے دین، مُلحد.

کُفْر پَژوہ

(لفظاً) کفر تلاش کرنے والا؛ مراد: کافر، منکرِ خُدا.

کُفْر کَچَہْری

وہ سنگت جس میں فحش اور گالی گلوچ سنی جاتی ہے

کُفْر گو

کفر بکنے والا

کُفْر کا کَلِمَہ بُولْنَا

ایسا کلمہ یا ایسی بات زبان پر لانا جس سے دین کی اہانت یا مخالفت پائی جائے، دین یا کسی دیندار کی بے ادبی کرنا، خدا کی شان میں گستاخی کرنا، کفر بکنا

کُفْری

کفر سے منسوب، بے دین، ملحد، کافر، دین حق سے پھر جانے والا شخص، غیر اہل کتاب

کُفْر کی نَقْل کُفْر نَہِیں

کفر کی نقل کرنے یعنی کفر کو دوہرانے سے کفر نہیں ہوتا.

کُفْر شِکَن

کفر توڑنے والا، مطیع کرنے والا، غرور توڑنے والا.

کُفْر کا فَتْویٰ دینا

۔کسی کو ملحد یا کافر قرار دینے کا حکم لگانا

کُفْران

کُفر، انکار (ایمان کے مقابل)

کُفْر ساز

مُلحد، بے دین؛ جھوٹا، دروغ گو.

کُفْر گوئی

کفر گو کا اسمِ کیفیت، کفر بکنا

کُفْر کَرْنا

بیزاری اور بے تکلفی اور بے تعلقی کا اظہار کرنا

کُفْر دھونا

کفر کو مٹانا، شرک و الحاد کو ختم کرنا.

کُفْر بَکْنا

اللہ یا اس کے دین سے انکار یا مذمت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا، کفر کی باتیں کرنا، کلمات کفر منھ سے نکالنا

کُفْرِسْتان

کافروں کا مُلک، کافروں کا مُلک، جہاں کافر کثرت سے ہوں

کُفْر آشْنا

کُفْر تولْنا

رک: کفر بکنا.

کُفْر جوتْنا

کافروں کی سی باتیں کرنا، بے قاعدہ بات کرنا، غلط بات کرنا.

کُفْرکا فَتْویٰ لَگانا

کفر کا فتویٰ دینا، کافر قرار دینا.

کُفْرانِ نِعْمَت

نعمت کو جھٹلانا، کسی نعمت خداوندی کا انکار کرنا، ناشکری، احسان نہ ماننا

کُفْرِیّات

کفر کی باتیں، لغو اور جھوٹ باتیں، مشرکانہ باتیں.

کُفْر ٹُوٹْنا

ضلالت یا ظلمت چَھٹنا، گمراہی یا سیاہی دُور ہونا

کُفْر توڑْنا

دین دار بنانا، نیز مطیع کرنا، مُرید بنانا، نیچا دکھانا، ضد، ہٹ یا پندار کو زائل کرنا

کُفْر باندھْنا

گمراہی کی تہمت لگانا، جھوٹی باتیں منسوب کرنا.

کُفْر سامانی

کافروں کی سی باتیں کرنا، بے قاعدہ بات کرنا

کُفْر و اِلْحاد

اسلام سے انکار، دین حق سے پِھر جانا، دہریت

کُفْرِ جَلی

صریح کفر، واضح اور ظاہر کفر، ایسا قول یا فعل جس سے انسان اسلام سے خارج ہو جائے.

کُفْرِ خَفی

پوشیدہ یا معمولی کفر جو کذب و ریا وغیرہ کے باعث لازم آئے، ایسا قول جس سے ایمان خطرے میں پڑ جائے.

کُفْر ٹُوٹا خُدا خُدا کَر کے

بڑی مشکل سے منایا، راضی کیا، بالآخر مہم سر ہوئی، مرحلہ طے پایا

کُفْر کے کَلِمات مُنھ سے نِکالْنا

کفر کا کلمہ بولنا، بیزاری کا اظہار کرنا.

کُفْرِ حَقِیقی

(تصوّف) ذات محض کو ظاہر کرے، اس طرح پرکہ سالک ذاتِ حقانی کوعین صفات اور صفات کو عین ذات جانے جیسا کہ ہے اور ذات حق کو ہر جگہ دیکھے اورسوائے ذات حق کے کسی کو موجود نہ جانے

کُفْرِ مَجازی

(تصَوّف) ایسا عمل جس سے بے دینی کا شائبہ نکلتا ہو، وہ کفر جس سے حق تعالیٰ کی ناشکری ظاہر ہو.

کَلِمَۂ کُفْر

وہ بات جس سے دین اسلام کی مذمّت اور اہانت نکلے، گستاخی کا کلمہ

نَقْلِ کُفْر کُفْر نَباشَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ضرورۃً کفر کو دہرانا لائق ِگرفت نہیں ہوتا ، غلط بات کو دہرانے والا قصور وار نہیں گردانا جاسکتا ، حوالے کے لیے کفر کی نقل کرنے سے ناقل کافر نہیں ہو جاتا ۔

کَلْمَۂِ کُفْر

زَن٘گِ کُفْر آئِینۂ دِل سے دُور ہونا

ایمان لانا، مسلمان ہونا

خُدا خُدا کَر کے کُفْر توڑا

بڑی مُشکل سے راضی کیا یا منایا.

اردو، انگلش اور ہندی میں غَلَطی کے معانیدیکھیے

غَلَطی

Galatiiग़लती

اصل: عربی

وزن : 112

اشتقاق: غَلَطَ

غَلَطی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بھول چوک، خطا، لغزش، عدم صحت، غلط بیانی
  • نا سمجھی، غلط فہمی، کسی امر یا شے کی حقیقت یا تہہ تک نہ پہنچنا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

گلتی

become tender, tenderize

شعر

English meaning of Galatii

Noun, Feminine

  • error, mistake, inaccuracy, oversight, fallacy, fault
  • misstatement, misapprehension, misconception

ग़लती के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • भूल चूक, ख़ता, ग़लतबयानी, नियम, रीति, व्याकरण, सिद्धान्त, आदि की दृष्टि से होनेवाली कोई भूल, अशुद्धि, कलन या गणना संबंधी भूल
  • अज्ञानता, नासमझी, किसी वस्तु की वास्तविकता या तह तक न पहुँचना

غَلَطی کے مترادفات

غَلَطی کے مرکب الفاظ

غَلَطی سے متعلق دلچسپ معلومات

غلطی عام خیال یہ ہے کہ یہ لفظ فارسی میں نہیں ہے، اردو میں مہند بالعربی ہے۔ اور اسی بنا پر غالب پراعتراض کیا گیا کہ انھوں نے ’’غلطی ‘‘کی جمع ’’غلطیہا‘‘ بنائی اور پھر اسے فارسی کے طور پر مضاف بھی کردیا، غالب ؎ غلطی ہائے مضامیں مت پوچھ لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ’’غلطی‘‘ کا لفظ جدید فارسی میں موجود ہے، اور پرانی فارسی میں بھی تھا، اگرچہ ثقہ لوگ اس کا استعمال نہ کرتے تھے۔ ’’غیاث اللغات‘‘ نے اسے فارسی مانا ہے مگر لکھا ہے کہ اسے ناواقف لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ ’’نوراللغات‘‘ میں بھی کم و بیش یہی ہے اور پھر غالب کا منقولہ بالا شعر درج کرکے صاحب ’’نور‘‘ نے لکھا ہے کہ غالب یہاں مستند نہیں۔ غالب مستند ہوں نہ ہوں، لیکن لفظ ’’غلطی‘‘ فارسی میں ہے، چاہے ’’نیچی‘‘ فارسی (Low Persian) میں ہو، لہٰذا اسے فارسی قاعدے سے مضاف کرسکتے ہیں۔ دوسری، اور بنیادی بات یہ ہے کہ اگر’’غلطی‘‘ دیسی ہی لفظ ہے، فارسی نہیں ہے، تو بھی اسے فارسی/عربی لفظ کے ساتھ مرکب کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔ پہلے زمانے میں اس کا رواج تھا اور اسے ترک کرکے ہم نے اپنی زبان کی ایک بڑی قوت کو کم کردیا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (غَلَطی)

نام

ای-میل

تبصرہ

غَلَطی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone