تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گڑھے" کے متعقلہ نتائج

گڑھے

گڑھا طب نکی/جمع نیزمغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

گڑھے گِیر ہونا

رک : گلے گیر ہونا ، گربیاں گیر ہونا .

گڑھے کے پانی میں مُنْہ دھو کَر آؤ

تم اس قابل نہیں کہ یہ چیز دی جائے ، جب کوئی شیخی مارے یا کسی چیز کے دینے سے انکار مقصود ہو تو کہتے ہیں .

گڑھے میں پَڑا ہونا

ضائع ہوجانا ، توپا جانا ، تلف ہو جانا .

گڑھے بَیٹْھنا

کھات میں بیٹھنا ، کمیں گاہ میں بیٹھنا .

گڑھے کی سَرا

مراد : قبرستان ، گورِ غریباں .

گڑھے میں پَڑنا

دفن ہونا .

گڑھے میں گِرْنا

گڑھے میں جا پڑنا ، نقصان اٹھانا ، مصیبت میں گرفتار ہو جانا .

گڑھے میں مُنْھ دھو آؤ

رک : گھڑے کے پانی میں منھ دھو کر آؤ .

گَڑھے پَڑنا

زمین میں جا بجا سوراخ ہو جاتا زحموں کے کھرنڈا اترنے سے بدن پر داغ پڑجانا .

گَڑھے پاٹْنا

گڑھا بھرنا ، گڑھے کو مٹی وغیرہ سے بھرنا .

گَڑھے چھانا

جن گڑھوں میں تعزیے دفن ہوتے ہیں مراد پوری ہونے پر سکوروں یا طشتریوں میں سفیدہ یا دہی چاول یا دہی چاول گڑھوں پر رکھ کر نذر دینا .

گَڑھے میں سے نِکْلے اَور کُوئے میں گِرے

کوئی شخص کسی مصیبت یا کسی تکیف سے چھٹکارا پا کر کسی دوسری مصبیت میں جو پہلی جیسی یا اس سے بدتر ہو گرفتار ہو جائے تو بولتے ہیں .

گَڑھے میں سے نِکْلے اَور کُنْویں میں گِرے

کوئی شخص کسی مصیبت یا کسی تکیف سے چھٹکارا پا کر کسی دوسری مصبیت میں جو پہلی جیسی یا اس سے بدتر ہو گرفتار ہو جائے تو بولتے ہیں .

افسوس دل گڑھے میں

کسی چیز کو دیکھ دیکھ کے دل للچائے لیکن بس نہ چلے، خواہش کی عدم تکمیلیت

آنکھوں کے گَڑھے

لاغری کے باعث آنکھوں کے حلقے میں پیدا شدہ گہرائی

آنکھیں گَڑھے میں جا رَہْنا

آنکھوں کے ڈھیلوں کا اندر کو دھنس جانا

آنکھوں میں گَڑھے پَڑْنا

کمال ضعف اور ناتوانی سے آنکھوں کے ڈھیلوں کا اندر دھنس جانا

دِل میں گَڑھے پَڑْنا

دل میں ناسور پڑنا ، اذیّت میں مبتلا ہونا .

اَپنا مُنْہ گَڑھے میں دھو رَکھے

اس خیال سے در گزرو، اس خواہش سے باز آو

اَپنا مُنْہ گَڑھے میں دھو رَکھو

اس خیال سے در گزرو، اس خواہش سے باز آو

افسوس دل گڑھے میں چکی کا پاٹ گلے میں

یعنی عشق میں مبتلا ہیں، کسی کےعاشق زار ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں گڑھے کے معانیدیکھیے

گڑھے

ga.Dheगढ़े

وزن : 12

گڑھے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • گڑھا طب نکی/جمع نیزمغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of ga.Dhe

Noun, Masculine

  • potholes

گڑھے کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گڑھے)

نام

ای-میل

تبصرہ

گڑھے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone