تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ایک کھائے ملیدہ، ایک کھائے بُھس" کے متعقلہ نتائج

ایک کھائے ملیدہ، ایک کھائے بُھس

اپنی اپنی قسمت، کوئی امیر اور کوئی غریب

کھائے مَلِیْدَہ ایک کھائے بُھس

اپنی اپنی قسمت کوئی امیر اور کوئی غریب، کوئی مزے کرتا ہے، کوئی پریشانی میں زندگی گزارتا ہے

رُوٹھے گا تو ایک روٹی زیادَہ کھائے گا

رُوٹھے گا تو کسی کا کیا نُقصان ہے.

ایک نَہ ایک

ایک تو گَڑیْڑَن، دوسرے لَہْسُن کھائے

ایک نقص پہ دوسرا نقص

ایک ایک پان٘و ایک ایک مَن کا ہونا

بہت تھک ؛ ندامت یا خوف وغیرہ سے پان٘و آگے کو نہ اٹھنا.

ایک نَہ ایک دِن

کَم کھائے غَم نَہ کھائے

غم انسان کو تحلیل کردیتا ہے، قرض لے کر کھانے سے کم کھانا یا فاقہ بھلا، کم کھانے سے آدمی نہیں مرتا، بلکہ غم اُسے تباہ کردیتا ہے، مراد یہ ہے کہ کم کھانے والے کو کوئی غم نہیں ہوتا، بیماری سے بھی محفوظ رہتا ہے اور اخراجات بھی کم ہوتے ہیں

ایک نَہ ایک روز

گھر کھائے جاتا ہے

گھر کاٹنے کو دوڑتا ہے، گھر کا ماحول اُلجھن کا سبب ہے، پریشانی کے سبب گھر میں دل نہیں لگتا ہے

نَکْٹے کا کھائے اُکْٹےکا نَہ کھائے

کمینے کا احسان مند نہیں ہونا چاہیے ، ادنیٰ کا احسان اٹھائے کم ظرف کا نہیں ۔

ایک ہاتھ لیْنا ایک ہاتھ دیْنا

جو جیسا کرے گا ویسا پائے گا

ایک اَور ایک گیارہ

ایک کی پشت پر ایک کے ہونے سے طاقت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، دو شخص باہم مل کر بہت کام کر سکتے ہیں، اتفاق میں بہت برکت ہے، اتحاد میں بڑی طاقت ہے

ایک ایک کے دو دو ہونا

تجارت میں دونا یا کئی گنا نفع ہونا.

کُواری کھائے روٹی ، بِیاہی کھائے بوٹی

کن٘واری بیٹی سے بیاہی کا خرچ زیادہ بڑھ جاتا ہے

نَکٹے کا کھائے اوجھے کا نَہ کھائے

۔مثل۔ کمینہ کا احسانمند نہ ہونا چاہیے۔

کھائے تو مُن٘ہ لال، نَہ کھائے تو مُن٘ہ لال

اس شخص کی نسبت بولتے جو جرم کرے یا نہ کرے ہر حالت میں الزام اسی پر لگایا جائے ، بدنام شخص کوئی قصور کرے یا نہ کرے الزام اسی پر آتا ہے .

ایک آن٘کھ یِہ ایک آن٘کھ وُہ

دونوں یکساں ہیں، برابر ہیں، دونوں ایک جیسے التفات کے مستحق ہیں

ایک ہی بات

ایک آبَہ کھال

(دباغت) صرف ایک مرتبہ مسالے کے پانی مٰن پانی ہوئی کھال.

ایک ہی ہونا

ایک بات ہے

بہت آسان اور معمولی کام ہے.

ایک نَہ چَلْنا

ایک عَرْصے تَک

ایک آن٘کھ نَہ مان٘نا

بالکل ، مطلق (پسند نہ ہونا) ، جملۂْ سالبہ میں آتا ہے .

ایک ایک کی چار چار مَشْہُور کَرْنا

پھانس کا بانس بنا کر پیش کرنا ، بھڑ کانے یا بہکانے کےے لیے مبالغے کے سانھ بیان کرنا.

ایک نَہ مانْنا

ڈاڑھی کا بال ایک ایک ہو گیا

کِھیل گیا ، خوش ہوگیا.

شیر کھائے نَہ کھائے مُنْہ لال

بدنام آدمی پر سب الزام تُھپ جاتے ہیں، بدنام کرے تو بدنام نہ کرے تو بدنام .

ایک دِل ہو کَر

ایک نَہ سُننا

گھر رہے گھر کو کھائے، باہر رہے باہر کو کھائے

گھر میں رہتا ہے تو گھر والوں کو پریشان کرتا ہے، باہر رہتا ہے تو باہر والوں کو

ایک ایک کے دَس دَس ہونا

تجارت میں دونا یا کئی گنا نفع ہونا.

ایک سے ایک، دو سے گیارہ

ایک آدمی تو ہمیشہ ایک ہی رہے گا، لیکن دو کے ملنے سے ان میں گیارہ کی طاقت آ جاتی ہے

ایک مُنھ ہونا

ایک عَرْصے سے

ایک بھی نَہیں

رَس کھائے رَسایَن بَنْتی ہے

تکلیف اُٹھانے سے فائدہ ہوتا ہے.

ایک گال ہَنْسْنا ایک گال رونا

ابھی ناراض ہونا ابھی خوش ہو جانا.

کال سَب کو کھائے بَیٹھا ہے

موت سب کو آ کر رہتی ہے، سب موت کے منہ میں جا چکے ہیں

داڑھی کا بال ایک ایک ہو گَیا

کھل گیا ؛ خُوش ہو گیا.

ایک باپ کا ہونا

حلالی ہونا ، (مخاطب کے کسی قول یا فعل سے برہم ہو کر) ، جیسے: اگر ایک بات کے ہو تو اب کے گالی دو.

سَب ایک ہی ماتھے

ہر چیز ایک ہی شخص کو ملتی ہے ؛ امیر کے پاس مزید دولت آتی ہے ، بھرے کو بھرتے ہیں.

پَھل کھائے وہ جو ہَل جوتے

جو محنت کرے وہ فائدہ اُٹھائے .

ایک ایک قَدَم لاکھ لاکھ مَن کا ہو جانا

رک : ایک ایک پانو الخ.

گُو کھائے کال نَہیں کَٹْتا

ایمان بگاڑنے سے مصیبت دور نہیں ہوتی .

یِہ ایک ہی ہوئی

یہ خوب بات ہوئی، یہ خوب بات کہی، یہ عجیب بات ہے

ایک وَضَع کا

پَہْنے جَگ بھاتا اَور کھائے مَنْ بھاتا

لباس ایسا پہنے جسے دیکھ کر لوگ تعریف کریں اور کھانا اپنی پسند کا کھائے .

کھائے مَن بھاتا اَور پَہْنے جَگ بھاتا

۔(مقولہ) کھانا اپنی پسند کا اچھّا ہوتا ہے اور کپڑا دوسرے کی پسند کا۔

ایک ہی سَمجھا جانا

چِہْرے پَر ایک رَن٘گ آنا ایک جانا

گھبراہٹ ہونا، تردد اور انتشار میں مبتلا ہونا ؛ حیرت زدہ ہونا ، حالت کا متغیر ہونا.

ایک جان، ہَزار اَرْمان

جان کے ساتھ ہزاروں خواہشیں ہوتی ہیں

اتنا کھائے جِتنا کہ پیٹ پچائے

زیادہ نفع نہ لے، خیانت ہو بھی تو اتنی کہ چھپ سکے

مَرد کا کیا ہے ایک جُوتی پَہنی ایک اُتار دی

مرد جب چاہے عورت کو طلاق دے دے ، مرد کے نزدیک عورت کی حیثیت جوتی کی سی ہے

جو آگ کھائے گا اَنْگارے ہَگے گا

۔مثل۔ جوا برا کام کرے گا اسی کو برا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

نِگاہ ایک سی ہونا

۔یکساں ہونا توجہ کا۔؎

مُن٘ہ کھائے آنْکھ لَجائے

کھلانے پلانے سے مخالف بھی موافق بن جاتا ہے، جس پر احسان کیا جائے وہ مخالفت کرتے شرماتا ہے، محسن کے سامنے آنکھ نہیں اُٹھتی

ایک بات ہَزار مُن٘ھ

ایک بات کو جتنے زیادہ آدمی بیان کریں گے اس کا مفہوم اتنی ہی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا جاۓ گا ، ایک بات کو جتنے بیان کرنے والے اتنا ہی مفہوم میں فرق ، جتنے منہ اتنی باتیں.

ٹان٘ٹ پَر ایک بال نَہ رَہْنا

۔(کنایۃً) مفلس ہوجانا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ایک کھائے ملیدہ، ایک کھائے بُھس کے معانیدیکھیے

ایک کھائے ملیدہ، ایک کھائے بُھس

ek khaa.e maaliida, ek khaa.e bhusएक खाए मालीदा, एक खाए भुस

نیز - ایک کھائے دودھ ملیدہ، ایک کھائے بُھس, ایک کو ملیدہ، ایک کو بُھس

ضرب المثل

ایک کھائے ملیدہ، ایک کھائے بُھس کے اردو معانی

  • اپنی اپنی قسمت، کوئی امیر اور کوئی غریب
  • کوئی مزے کرتا ہے، کوئی تکلیف میں زندگی گزارتا ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

एक खाए मालीदा, एक खाए भुस के हिंदी अर्थ

  • अपना अपना भाग्य, कोई धनवान कोई निर्धन
  • कोई मज़ा-मौज करता है, कोई कष्टों में जीवन बिताता है

    विशेष - भुस= अनाज के सूखे डंठल।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ایک کھائے ملیدہ، ایک کھائے بُھس)

نام

ای-میل

تبصرہ

ایک کھائے ملیدہ، ایک کھائے بُھس

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words