تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ایک ہی بات" کے متعقلہ نتائج

ایک ہی بات

ایک ہی سَمجھا جانا

ایک بات ہَزار مُن٘ھ

ایک بات کو جتنے زیادہ آدمی بیان کریں گے اس کا مفہوم اتنی ہی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا جاۓ گا ، ایک بات کو جتنے بیان کرنے والے اتنا ہی مفہوم میں فرق ، جتنے منہ اتنی باتیں.

سَو بات کی ایک بات ہے

فیصلہ کن بات ہے، نہایت عمدہ بات ہے

بات ہی کیا ہے

بہت آسان ہے، کوئی مشکل امر نہیں ہے

ایک ہی پھیر میں

ایک بات کا نَہِیں

حلالی نہیں (ایک طرح کی قَسَم) ، جیسے : میں ایک باپ کا نہیں اگر ابھی تمھیں اس گستاخی کا مزہ نہ چکھا دوں.

ایک ہی ہونا

ایک بات ہے

بہت آسان اور معمولی کام ہے.

بات کَرتے ہی کاٹ کھانا

بولنے نہ دینا، بولتے ہی برس پڑنا

یِہ بات ہی کیا ہے

یہ بے موقع بات ہے ، مختلف طریقوں سے بولتے ہیں ، یا یہ کیا بات ہے

سَب ایک ہی ماتھے

ہر چیز ایک ہی شخص کو ملتی ہے ؛ امیر کے پاس مزید دولت آتی ہے ، بھرے کو بھرتے ہیں.

بات کَرتے ہی گال کاٹ لینا

سامنا ہوتے ہی چوٹ کرنا

یِہ ایک ہی ہوئی

یہ خوب بات ہوئی، یہ خوب بات کہی، یہ عجیب بات ہے

ہَزار بات کی ایک بات

نہایت حکیمانہ بات ، فیصلہ کن بات ، مختصر اور عمدہ بات ۔

اَور ہی بات ہے

نرالی کیفیت ہے، عجیب لطف ہے.

اَپْنی بات کا ایک ہونا

قول پر قائم یا ضد پر اڑا رہنا، دھن کا پکا ہونا

ہَر ایک بات

ہر بات ، ایک ایک بات ۔

شیر کا ایک ہی بَھلا

بہادر لڑکا ایک ہی کافی ہے

گَھر گَھر کا ایک ہی لیکھا

سب کا ایک ہی حال ہے.

ہَر ایک بات کی کُچھ اِنتِہا ہے

(کوئی کسی جھگڑے کو طول دے تو کہتے ہیں) ہر بات کہیں نہ کہیں ختم ہوتی ہے

تَمام رات مِمْیائی ایک ہی بَچَّہ بیائی

محنت بہت کی اور فائدہ کم اُٹھایا

یِہ ہے بات ہی کیا

کوئی اہم بات نہیں ہے ، معمولی بات ہے ، آسان بات ہے ۔

دو ہی بات میں ہار جِیت ہے

بہت جلد فیصلہ ہوتا ہے جلد ادھر یا اُدھر ہو کر رہتا ہے.

مُرْغے کی ایک ہی ٹانْگ

۔مثل وہاں بولتے ہیں جب کوئی اپنی بیجا بات پر اڑارہے اور قائل نہ ہو۔(قصّہ)کہتے ہیں کسی خانساماں نے ایک ٹانگ کا مرغ پکاکر صاحب کے آگے رکھا وہ دییکھ کر کہنے لگے دل خانساماں اس مرغ کی دوسری ٹانگ کہاں ہے اس نے کہا صاحب یہ مرغ اس نسل کا ہے جس کے ایک ٹانگ ہواکر

مُرْغ کی ایک ہی ٹانْگ

۔مثل وہاں بولتے ہیں جب کوئی اپنی بیجا بات پر اڑارہے اور قائل نہ ہو۔(قصّہ)کہتے ہیں کسی خانساماں نے ایک ٹانگ کا مرغ پکاکر صاحب کے آگے رکھا وہ دییکھ کر کہنے لگے دل خانساماں اس مرغ کی دوسری ٹانگ کہاں ہے اس نے کہا صاحب یہ مرغ اس نسل کا ہے جس کے ایک ٹانگ ہواکر

راتوں روئی ایک ہی مَرا

محنت بہت کی فائدہ کم ہوا ، اتنی محنت کی تب اتنا کام ہوا

ایک تو تھا ہی دیوانہ، اس پر آئی بہار

برے کے لئے اور برائی کا سامان پیدا ہو گیا

سَب ایک ہی تَھیلی کے چَٹّے بَٹّے ہیں

سب ایک جیسے ہیں، ان میں کوئی فرق نہیں

ساری رات روئی اَور ایک ہی مَرا

کوشش بہت کی ، حاصل بہت کم ہوا

بَہُت ہی بَہُت ہے

بالکل نہیں ہے

خُدا کی بات خُدا ہی جانے

سَب ایک ہی ناؤ کے سَوار ہیں

سب کی حالت ایک ہی جیسی ہو تو کہتے ہیں.

مُرْغ کی ایک ہی ٹانْگ قائِم رَکھنا

اپنی غلط بات پر اَڑے رہنا ۔

اَنْدھا لَکڑی ایک ہی بار کھوتا ہے

ایک ہی بار اعتبار کیا جاتا ہے ، اگر کوئی دھوکا دے تو دوسری بار اس کا اعتبار نہیں کیا جاتا۔

سَب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکْنا

ساری فَوج میں ایک ہی سُورْما ہوتا ہے

سب ایک جیسے نہیں ہوتے ، بہت لوگوں میں کوئی ایک بہت اچْھا ہوتا ہے

دِل ہی دِل میں بات پَکانا

اپنے خیال ہی میں بات جما لینا

کِھلاوے گھی شَکَّر ، مارے ایک ہی ٹَکَّر

کوئی کسی پر احسان کر کے طعنہ دیتا ہے تو اس کی نسبت کہتے ہیں.

تیلی کے بَیل کی طَرَح ایک ہی چَکَّر میں پِھرنا

بہت محنت کرنا مگر بے فائدہ.

ہَزار باتوں کی ایک بات

۔مختصر اورعمدہ بات۔(ابن الوقت) ہزار باتوں کی ایک بات تو یہ ہے کہ سرکار نے بزور شمشیر اپنی حکومت قاہرہ کو بٹھاناچاہا۔

بَہُت ہی اَچّھا

بارَہ بَرَس کا کوڑھی ایک ہی اِبتوار پاک

دفعۃََ اصلاح ہوگئی.

عاقل کو ایک حرف بہت ہے

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

ایک نَہ ایک

کوٹھے چَڑْھ کر دیکھا ، گَھر گَھر ایک ہی لیکھا

سب کا ایک سا حال ہے، کوئی بھی پریشانیوں سے محفوظ نہیں ہے .

ایک ایک پان٘و ایک ایک مَن کا ہونا

بہت تھک ؛ ندامت یا خوف وغیرہ سے پان٘و آگے کو نہ اٹھنا.

ہی ہی ہی کَرنا

ہنسی کی آواز نکالنا ۔

ایک نَہ ایک دِن

ایک نَہ ایک روز

دیگ میں سے ایک ہی چاوَل ٹَٹولْتے ہیں

ایک سے سب کی جانچ ہو جاتی ہے ، انسان کی پہچان خاندان کے فرد سے ہوتی ہے.

ایک ہاتھ لیْنا ایک ہاتھ دیْنا

جو جیسا کرے گا ویسا پائے گا

ایک اَور ایک گیارہ

ایک کی پشت پر ایک کے ہونے سے طاقت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، دو شخص باہم مل کر بہت کام کر سکتے ہیں، اتفاق میں بہت برکت ہے، اتحاد میں بڑی طاقت ہے

ہی ہی ٹِھی ٹِھی

بے ہودہ ہنسی کی آواز، بیہودہ ہنسی، ہنسی ٹھٹھا

ایک ایک کے دو دو ہونا

تجارت میں دونا یا کئی گنا نفع ہونا.

ہی ہی ہی

رک : ہی ہی ۔

ہی ہی کَرنا

بیہودہ ہنسی ہنسنا ۔

ہی ہی ٹِھی ٹِھی کَرنا

بے ہودہ پنے سے ہنسنا ، خواہ مخواہ کھل کھل ہنسنا ، بیہودہ ہنسی ہنسنا

ایک آن٘کھ یِہ ایک آن٘کھ وُہ

دونوں یکساں ہیں، برابر ہیں، دونوں ایک جیسے التفات کے مستحق ہیں

ہاہا ہی ہی کَرنا

ہنسی ٹھٹھا کرنا، قہقہہ لگانا، بیہودہ ہنسنا

اردو، انگلش اور ہندی میں ایک ہی بات کے معانیدیکھیے

ایک ہی بات

ek hii baatएक ही बात

English meaning of ek hii baat

  • same thing, one and the same thing

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ایک ہی بات)

نام

ای-میل

تبصرہ

ایک ہی بات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words