تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ایک بات ہے" کے متعقلہ نتائج

ایک بات ہے

بہت آسان اور معمولی کام ہے.

سَو بات کی ایک بات ہے

فیصلہ کن بات ہے، نہایت عمدہ بات ہے

ہَر ایک بات کی کُچھ اِنتِہا ہے

(کوئی کسی جھگڑے کو طول دے تو کہتے ہیں) ہر بات کہیں نہ کہیں ختم ہوتی ہے

ایک بات ہَزار مُن٘ھ

ایک بات کو جتنے زیادہ آدمی بیان کریں گے اس کا مفہوم اتنی ہی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا جاۓ گا ، ایک بات کو جتنے بیان کرنے والے اتنا ہی مفہوم میں فرق ، جتنے منہ اتنی باتیں.

ایک بات کا نَہِیں

حلالی نہیں (ایک طرح کی قَسَم) ، جیسے : میں ایک باپ کا نہیں اگر ابھی تمھیں اس گستاخی کا مزہ نہ چکھا دوں.

ایک ہی بات

جو بات ہے سو خُوب ہے کیا بات ہے آپ کی

آپ خود بے مثل اوار آپ کی ہر بات بے مثال ہے ، طنزاََ کہتے ہیں

ہَزار بات کی ایک بات

نہایت حکیمانہ بات ، فیصلہ کن بات ، مختصر اور عمدہ بات ۔

عاقل کو ایک حرف بہت ہے

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

اَپْنی بات کا ایک ہونا

قول پر قائم یا ضد پر اڑا رہنا، دھن کا پکا ہونا

ہَر ایک بات

ہر بات ، ایک ایک بات ۔

یِہ ہے بات ہی کیا

کوئی اہم بات نہیں ہے ، معمولی بات ہے ، آسان بات ہے ۔

بات کیا ہے

آسان ہے مشکل نہیں.

بات چِبِلّی ہے

چھچھورپن کی بات ہے ، طفلانہ حرکت ہے

مَرد کا کیا ہے ایک جُوتی پَہنی ایک اُتار دی

مرد جب چاہے عورت کو طلاق دے دے ، مرد کے نزدیک عورت کی حیثیت جوتی کی سی ہے

دِیوانَہ ہے لیکِن بات کَہْتا ہے ٹِھکانے کی

ہے تو بیوقوف مگر بات مطلب یا پتے کی کہتا ہے.

یِہ بھی ایک چال ہے

یہ بھی چالاکی ہے ، یہ بھی ایک ترکیب ہے ، یہ بھی ایک داؤ ہے ۔

سَچ بات کَڑ٘وی لَگ٘تی ہے

اگر کسی کا نقص بیان کرو تو وہ ناراض ہوجاتا ہے

پَر ایک ہے

بہت اچھا ہے.

بات ہی کیا ہے

بہت آسان ہے، کوئی مشکل امر نہیں ہے

بات ہے

آسان ہے.

بات یہ ہے کہ

بات تو یہ ہے

اصلیت یہ ہے ، حقیقت یہ ہے .

یِہ بات تو ہے

رک: یہ بات ہے ، یہ بات ٹھیک ہے ، یہ بات سچ ہے (کسی بات کی تصدیق کے لیے مستعمل)

کھان٘ڈ کھاری کا ایک بھاؤ ہے

سخت بدانتظامی کے موقع پر کہتے ہیں ، ٹکے سیر بھاجی ٹکے سیر کھاجا .

یِہ بات دُوسری ہے

رک: یہ اور بات ہے

کَبُوتَر خانے کا سا حال ہے، ایک آتا ہے، ایک جاتا ہے

وہاں کہتے ہیں جہاں بہت سے نوکر ہوں

اَپْنی بات اَپْنے ہاتھ ہے

رک : اپنی آبرو اپنے ہاتھ ہے.

ایک پاپی ناؤ کو ڈُبوتا ہے

ایک کی بد چلنی سے گھر کا گھر تباہ ہو جاتا ہے، ایک کے برے کام کی سزا پورے سماج کو جھیلنی پڑتی ہے

یِہ بات ہی کیا ہے

یہ بے موقع بات ہے ، مختلف طریقوں سے بولتے ہیں ، یا یہ کیا بات ہے

کِس بات پَر بھولا ہے

۔کس گھمنڈ میں ہے۔ کس برتے پر اتراتا ہے۔ کس وہم و خیال میں ہے۔ ؎

وَقت نِکَل جاتا ہے بات رَہ جاتی ہے

کسی کا کام نہیں رکتا البتہ مصیبت کے وقت جو کام نہ آئے اس کے بُرے سلوک یا عدم تعاون کی شکایت رہ جاتی ہے

وَقت َٹل جاتا ہے بات رَہ جاتی ہے

وقت تو گزر جاتا ہے مگر سلوک یاد رہتا ہے ۔

بات کا بَتَن٘گَڑ بَناتا ہے

عجب فتنہ ان٘گیز شخص ہے

جو بات ہے

کَون بات ہے

کوئی موقع نہیں ہے

کَیا بات ہے

کیا سبب ہے، کیا باعث ہے

تو بات ہے

مزا تو جب ہی ہے، لطف تو اسی حالت میں ہے، خاص بات ہے، تعریف کے لائق ہے

ایک ڈَر دو طَرَف ہوتا ہے

خصومت کا ڈر جانبین کو ہوتا ہے، دشمنی میں دونوں ہی ایک دوسرے سے ڈرتے ہیں

رونا تو اِسی بات کا ہے

دُکھ تو اِسی بات کا ہے، فِکر تو یہی ہے.

یِہ بات ہے

۔ یہ خصوصیت ہے۔؎

کُچْھ بات ہے

کوئی بات نہیں، کچھ سبب ہے، کس واسطے، کس لیے، کیوں، بالکل بے اصل اور بے بنیاد ہے

وہ بات ہے

وہ مثال ہے ، وہی مثال ہے کہ ، یہ بات صادق آتی ہے کہ ۔

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے .

کانےکی ایک رَگ سِوا ہوتی ہے

کانا آدمی زیادہ شریر ہوتا ہے ، کانا آدمی بہت پاجی ہوتا ہے.

کَہنے سے بات پَرائی ہوتی ہے

۔مثل۔ مُنھ سے نکالی ہوئی بات پر قابو نہیں رہتا۔ ؎

کَون سی بات اُٹھا رَکّھی ہے

کیا کمی چھوڑی ہے، کون سی کسر باقی رکھی ہے، کیا نہیں کیا

بَہت ہے

کافی ہے، ضرورت سے زیادہ ہے

اَچّھی بات ہے

چار نا چار اظہار رضا مندی پر مجبور ہونے کے موقع پر ، مترادف : خیر نہیں مانتے تو یوں ہی سہی ، وغیرہ ۔

مَزے کی بات تو یہ ہے

دل چسپ بات ، مقام حیرت ، تعجب کا مقام ، لطف کی بات

رِیچھ کا ایک بال بھی غَنِیمَت ہے

کنجوس آدمی سے جو کُچھ ہاتھ لگے وہی غنیمت ہے

کَہْنے کی بات ہے

۔غل ہے۔ اس کی کچھ اصلیَّت نہیں ہے۔ ؎

اَور ہی بات ہے

نرالی کیفیت ہے، عجیب لطف ہے.

تیری کیا بات ہے

تو بڑے درجه کا ہے نیز کبھی طنز بھی کہتے ہیں.

قَیامَت کی بات ہے

غضب ہے

بات رَہ جاتی ہے وَقْت گُزَر جاتا ہے

مصیبت کا وقت ٹل جاتا ہے مگر لوگوں کا برتاو یاد رہ جاتا ہے ، ضرورت کی گھڑی گزر جاتی ہے مگر جو وقت ضرورت کام نہ آۓ اس سے شکایت باقی رہ جاتی ہے (کسی سے امداد کی امید رکھ کے مایوس ہونے کے موقع پر مستعمل) .

یِہ اَلگ بات ہے

رک: یہ اور بات ہے۔

کَون سی بات ہے

کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے.

یِہ کیا بات ہے

استفہام کے طور پر ، یہ خوب بات ہے یا حیلہ اور دغا ہے ؛ کچھ بات نہیں ، کیا سبب ہے.

یِہ اَور بات ہے

۔یہ بات جدا ہے۔؎

اردو، انگلش اور ہندی میں ایک بات ہے کے معانیدیکھیے

ایک بات ہے

ek baat haiएक बात है

ایک بات ہے کے اردو معانی

  • بہت آسان اور معمولی کام ہے.
  • بہت بہت ہے ، دلپسند ہے ، خوبی کا پہلو ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ایک بات ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ایک بات ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words