تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِیا لِیا آگے آتا ہے" کے متعقلہ نتائج

دِیا لِیا آگے آتا ہے

خیر خیرات کرتے رہنا آڑے وقت میں انسان کی سلامتی یا بھلائی کا باعث بن جاتا ہے .

باپ کا کیا بیٹے کے آگے آتا ہے

باپ کے اعمال بد کا خمیازہ بیٹے کو بھگتنا پڑتا ہے.

لِیا دِیا رَہنا

کم آمیز ہونا ، بے تکلف نہ ہونا .

دِیا ہی آڑے آتا ہے

پُن کرنا وقت بڑے پر کام آتا ہے ، خیرات کی برکت سے بِگڑے کام بن جاتے ہیں اور جان کی سلامتی ہے .

کُچھ دِیا ہی آگے آ گَیا

کبھی کی خیرات کام آگئی ؛ خدا نے کسی نیکی کے سب مصیبت سے بچا لیا

کُچْھ آتا ہے نَہ جاتا ہے

نالائق ہے ؛ نکمّا ہے ؛ کسی کام کا نہیں

ڈولا آتا ہے اور جَنازَہ جاتا ہے

شریف زادی عِزّت و احترام سے بیاہ کر گھر میں آتی ہے اور مر کر نکلتی ہے

آگے خَیرِیَت ہے

جو کچھ ہونا تھا ہو چکا اب امید نہ رکھو

آگے دَھرا ہے

ضرور پیش آنا ہے، ہو کر رہے گا.

پیٹ کے آگے نا ہے

پیٹ بھرا ہوا آدمی کھانے سے انکار کر دیتا ہے.

وہ آتا ہے

ہنسانے یا ڈرانے کے لیے بچوں سے کہتے ہیں نیز کسی کی آمد پر توجہ دلانے کے لیے

آگے سے ہوتی آئی ہے

ہمیشہ سے یہ رسم جاری ہے، قدیم سے یہ دستور چلا آ رہا ہے.

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

دِل بَھرا آتا ہے

رقت ہوتی ہے، آنکھوں میں آنسو چلے آتے ہیں

خُدا کام آتا ہے

خدا ہی مدد کرتا ہے.

میرا پین٘ڈا کیوں لِیا ہے

مجھے کیوں پریشان کر رکھا ہے، مجھے کیوں دق کرتا ہے.

موت نے گَھر دیکھ لِیا ہے

زَبان کے آگے خَنْدَق ہے

بہت بڑھ بڑھ کے باتیں کرنے والے کی نِسبت کہتے ہیں

دِل میں آتا ہے

ارادہ ہوتا ہے ، دل چاہتا ہے .

کُچھ نَہِیں آتا ہے

۔کچھ نہیں جانتا ہے۔ جاہل ہے۔ ؎

چان٘د کا تُھوکا مُن٘ھ پَر آتا ہے

رک : چان٘د بر تُھوکا مُن٘ھ پَر آتا ہے.

حَجَام کے آگے سَب کا سَر جُھکْتا ہے

بعض کام ہر ایک کو مجبوراً کرنے پڑتے ہیں.

میرا پِیچھا کیوں لِیا ہے

مجھے الزام کیوں دیتا ہے.

کھوٹا پَیسَہ کَبھی کام آتا ہے

رک : کھوٹا ، پیسہ بُرے وقت کے کام آتا ہے.

ہَمیشَہ سے چَلا آتا ہے

یوں ہی ہوتا ہے ، پرانا چلن ہے ، رسم قدیم ہے ۔

سَر کا بوجھ پان٘و پَر آتا ہے

ہر چیز اپنی اصل کی طرف پلٹی ہے ، اپنوں کا فکر اپنوں ہی کو ہوتا ہے

کِس بَلا کو پِیچھے لَگا لِیا ہے

(عو) کسی ضدی یا شریر آدمی سے واسطہ پڑنے پر کہتے ہیں، کس عذاب میں پھنس گئے

آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے

ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے

اُونْٹ جَب پَہاڑ کے نِیچے آتا ہے تو بَلْبَلانا بُھول جاتا ہے

اپنے سے زیادہ زبردست کا مقابلہ ہونے پر اپنی حقیقت کھلتی ہے ، متکبر آدمی اپنے سے زیادہ زبردست کے آگے ٹھیک ہوجاتا ہے .

کَبُوتَر خانے کا سا حال ہے، ایک آتا ہے، ایک جاتا ہے

وہاں کہتے ہیں جہاں بہت سے نوکر ہوں

کوئی پان٘و سے آتا ہے وہ سَر کے بَل آئے

عجز و انکسار کے اظہار کے لیے کہتے ہیں ، اپنے کو بطور عاجز کم تر اور گھٹا کر پیش کرنا.

پُڑِیا میں آتا ہے

ارزاں شے جو مہن٘گی ہو جاوے اس موقع پر بولتے ہیں مثلاً جو گھٹڑی میں آتی ہو وہ لفافوں میں ملنے لگے جیسے گندم نخود وغیرہ .

نَئے سِرے سے جَنَم لِیا ہے

مہلک بیماری سے شفا پائی ہے ، مرتے مرتے بچا ہے

غُصّہ کَمْزور پَر آتا ہے

اپنے سے زبردست پر آدمی ناراض نہیں ہوتا

صُبْح کا نِکلا شام کو آتا ہے

بہت آوارہ ہے

آتا ہے ہاتھی کے منہ، جاتا ہے چیوْنْٹی کے منہ

بیماری کے آنے میں دیر نہیں لگتی ہے مگر جاتی آہستہ آہستہ ہے

اُونْٹ جَب پَہاڑ کے نِیچے آتا ہے تو آپ کو سَمَجھتا ہے

اپنے سے زیادہ زبردست کا مقابلہ ہونے پر اپنی حقیقت کھلتی ہے ، متکبر آدمی اپنے سے زیادہ زبردست کے آگے ٹھیک ہوجاتا ہے .

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

ساتْھ کو ہاتْھ کا دِیا ہی چَلْتا ہے

عاقبت میں خیرات ہی کام آئے گی، فقیروں کا مقولہ

میرا پِنْڈ کیوں لِیا ہے

مجھے کیوں پریشان کر رکھا ہے، مجھے کیوں دق کرتا ہے.

آتا جاتا کُچھ نَہیں

کچھ نہیں جانتا ہے، جاہل اور ان پڑھ ہے

عِزَّت کے آگے مال کیا چِیز ہے

انسان آبروبچانے کے لیے رویے کا نقصان اُٹھا سکتا ہے .

لِیا چاہْنا

لینا (رک) کی جگہ ، وصولیابی پر اصرار کرنا ، ضد سے کام لینا .

آسْمان كا تُھوكا مُنْھ پر آتا ہے

اعلیٰ پر كسی قسم كا حملہ كرنے سے ادنیٰ ہی كی ذلت ہوتی ہے، پاک دامن كو رسوا كرنے والا خود ہی ذلیل ہوتا ہے

آگے کا بَچَّہ

جوکسی کےسامنے پلا بڑھا ہو، مقابل میں بہت کم عمر، ناتجربہ کار

خُدا کا دِیا سَب کُچْھ ہے

ہر طرح کی آسائش ہے، خدا نے بہت کچھ دیا ہے کسی چیز کی پرواہ نہیں، صابر اور قانع ہیں

چاکَر کے آگے کُوکَر کُوکَر کے آگے پیش خیمَہ

وہاں کہتے ہیں جہاں کسی کو کام (کے لیے) کہا جائے اور وہ دوسرے کو کرنے کا حکم دے دے .

کَلیجا اَنْدَر سے اُمْڈا چَلا آتا ہے

(عور) سخت بے چینی یا گھبراہٹ ہے ، دل سنبھالے نہیں سنبھلتا .

کَلیجَہ اَنْدَر سے اُمْڈا چَلا آتا ہے

(عور) سخت بے چینی یا گھبراہٹ ہے ، دل سنبھالے نہیں سنبھلتا .

آگے آگرہ پیچھے لاہور

پہلے تو آگرہ ملے گا بعد میں لاہور

آگے کو کان ہونا

کُوئے کے پاس پیاسا آتا ہے کُوا نَہِیں جاتا

غرض مند کو چاہیے کہ جہاں غرض نکلے وہاں جائے ، بیغرض کو کیا پیڑ پڑی ہے.

آگے ہاتھ پِیچھے پات

جسے ستر پوشی کے لیے کپڑا بھی میسر نہ ہو، مفلس

آگے سے ہوتے ہونا

آگے سے ہوتے آنا

آگے کو کان ہوئے

رک: آگے کو کان پکڑا

مار دِیا ہے پاپَڑ والے کو

دشمن کو شکست دی اور مدّعا حسبِ دلخواہ حاصل کر لیا .

آگے اَللہ کا نام

رک: آگے خدا کا نام .

کھوٹا پَیسَہ کھوٹا بیٹا وَقْت پر کام آتا ہے

رک : کھوٹا پیسا بُرے وقت کے کام آتا ہے.

آگے دیکْھنا نہ پِیچھے

انجام پرغورنہ کرنا، سوچ سمجھ سے کام نہ لینا، لھاظ پاس نہ کرنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں دِیا لِیا آگے آتا ہے کے معانیدیکھیے

دِیا لِیا آگے آتا ہے

diyaa-liyaa aage aataa haiदिया-लिया आगे आता है

ضرب المثل

دِیا لِیا آگے آتا ہے کے اردو معانی

  • خیر خیرات کرتے رہنا آڑے وقت میں انسان کی سلامتی یا بھلائی کا باعث بن جاتا ہے .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

दिया-लिया आगे आता है के हिंदी अर्थ

  • ख़ैर ख़ैरात करते रहना आड़े वक़्त में इंसान की सलामती या भलाई का बाइस बिन जाता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِیا لِیا آگے آتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِیا لِیا آگے آتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words