تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دیکھا نَہ بھالا" کے متعقلہ نتائج

دیکھا نَہ بھالا

جان نہ پہچان، دِید نہ شُنِید، بغیر اچَھے بُرے کی تمیز کیے ہوئے، بِلا سوچے سمجھے.

دیکھا نَہ بھالا، دِید نَہ شُنِید

جان نہ پہچان، کون ہے کون نہیں.

نَہ دیکھا نَہ بھالا صَدقی گَئی خالَہ

دکھاوے کی محبت ۔

دیکھا نَہ بھالا صَدقے گَئیں خالَہ

بغیر دیکھے صرف سُنی سنائی باتوں کی بِنا پر کسی کی تعریف کرنا، خواہ مخواہ محبت جتانے والوں پر بطور طنز مستعمل

نَہ دیکھا نَہ بھالا گَئِیں خالَہ

دکھاوے کی محبت ۔

دیکھا بھالا توپچی چَپرا سَیَّد ہو

کم رتبہ شخص جو اپنی دولت پر اِتراتا ہو، کمینے شخص کا شرافت کا دعویٰ کرنا

دیکھا نہ بھالا صدقے گئی خالہ

بغیر دیکھے صرف سُنی سنائی باتوں کی بِنا پر کسی کی تعریف کرنا

دیکھا نَہ جانا

رہا نہ جانا، کسی کی خراب حالت کو دیکھ کر ترس آنا اور زیادہ دیکھنے کی تاب نہ لا سکنا، دیکھ کر رنج ہونا.

دیکھا نَہ سُنا

آن٘کھوں دیکھا نہ کانوں سُنا ، جس کی نسبت کچھ معلوم نہ ہو، انوکھا، بے مِثل، لاثانی.

اَلِف کے نام بھالا نَہ جانْنا

رک : الف کے نام بے نہ آنا.

نَہ آؤ دیکھا نَہ تاؤ

۔ بغیر موقع محل دیکھے کسی فعل کے کر بیٹھنے کے لیے مستعمل ہے۔

آگا دیکھا نَہ پِیچھا

انجام یا نتیجے پر غور نہ کیا، برا بھلا کچھ نہ سوچا

نَہ دیکھا آؤ، نَہ دیکھا تاؤ

رک : نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ

نَہ دیکھا چور باپ بَرابَر

بغیر دیکھے کسی پر الزام نہ لگانا چاہیے ،کسی کو موردِ الزام نہ کرنا چاہیے ، جسے جرم کرتے نہ دیکھا ہو وہ نیک ہے

آو دیکھا نَہ تاو

بے محل، بے موقع، جلدی سے، بے سوچے سمجھے، بےسمجھے بوجھے

دیکھا آؤ نَہ دیکھا تاؤ

موقع محل نہیں دیکھنا، جا بے جا نہیں دیکھا نیز رک : آؤ دیکھا نہ تاؤ الخ .

دیکھا کھایا نَہ مُن٘ھ پان٘و جوگا

کنگال ہے جو مِلا کھا لیا.

نَہ دیکھا جانا

تاب نہ ہونا ، صدمہ برداشت نہ ہونا

جَنَم نَہ دیکھا بوریا سُپنے آئی کھاٹ

اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرنا، جھونپڑے میں رہنا اور محلوں کے خواب دیکھنا یا کسی کو زندگی بھر کے بعد راحت ملے تو یہ کہاوت کہتے ہیں

کَبھی نَہ دیکھا بورْیا اَور سُپنے آئی کھاٹ

(خیالی پلاؤ پکانے والے پر نظر) نو دولت کے متعلق کہتے ہیں کہ اس نے پہلے یہ آسودگی کہاں دیکھی تھی .

سُوئی کا بھالا ہو جانا

ذرا سی بات کا طول پکڑ لینا

آن٘کھ سے دیکھا نَہ کان سے سُنا

دیدہ نہ شنیدہ ، ایسا کہ جیسا مشاہدے میں نہ آیا ہو، انوکھا .

مُن٘ہ دیکھا

منھ دیکھنے والا ، مطیع ، حلقہ بگوش ، تابع ، حکم بردار ، منتظر حکم ؛ جیسے : ارے بھیا سب اس کے منہ دیکھا ہیں

دیکھا ہُوا ہے

آزمایا ہوا ہے، جان٘چا ہوا ہے، پرکھا ہوا ہے.

دیکھا نَہِیں جاتا

برداشت نہیں ہوتا، دیکھ کر رنج ہوتا ہے

دیکھا نَہِیں جانا

رہا نہ جانا، کسی کی خراب حالت کو دیکھ کر ترس آنا اور زیادہ دیکھنے کی تاب نہ لا سکنا، دیکھ کر رنج ہونا.

سَر گالا مُن٘ہ بھالا

سر کے بال سفید ہوگئے ہیں مگر مُن٘ھ پر یا افعال میں جوانی کی شان ہے، بوڑھا ہو کر بھی بدکاری سے باز نہیں آتا ؛ حِرص کی باتیں کرتا ہے.

اَبھی دیکھا کیا ہے

دنیا کا تجربہ نہیں، الھڑ پن و نا تجربہ کاری ہے

دِن دیکھا نہ رات

وقت بے وقت کا خیال نہیں کیا

جو دیکھا وہی پھین٘کا

جو بات دیکھے اسی کی وپس کرے

دیکھا ہُوا

نظرآیا

دیکھا ہے

ارتکابِ بدی کے موقع پر تنبیہ کے مستعمل ، مترادف : یہ مت سمجھ کہ کوئی دیکھ نہیں رہا.

دیکھا ہونا

کسی چیز کو پہلے ملاحظہ کیا ہونا

دیکھا چاہیے

امید نہیں، شاید ہو جائے، دیدہ باید

نَہ آنکھوں دیکھا، نَہ کانوں سُنا

ایسی بات نہ کبھی دیکھی نہ سنی (ناقابل یقین بات کے متعلق کہتے ہیں)

لِیپا لِیپا پِھر دیکھا تو ہاتھ ہی کالے

محنت کی اور کچھ پھل نہ پایا .

جِس کا آنْ٘چَل غَیر مَرْد نے نَہ دیکھا ہو

با حیا اور با غیرت عورت کے لئے کہا جاتا ہے .

آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا

رک: آن٘کھ سے دیکھا نہ کان سے سنا.

آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنی

رک: آن٘کھ سے دیکھا نہ کان سے سنا.

دیکھا بَھالا

جس پر نظر پڑ چکی ہو، جس کو جانچا پرکھا ہو، آزمودہ، تجربہ کیا ہوا، واقف

آن٘کھوں دیکھا

خود مشاہدہ کیا ہوا، اپنی آن٘کھوں سے دیکھا ہوا، چشم دید

ہُوا دیکھا کَرنا

راسْتَہ دیکھا ہونا

سڑک معلوم ہونا .

یہ دن دیکھا

۔ اس حالت کو پہنچا۔؎

زَمانَہ دیکھا ہُوا

رُوپَیَہ دیکھا تو ہَنس دِیا، لَہُو دیکھا تو رو دیا

لالچی آدمی کی نسبت بولتے ہیں کہ دولت دیکھ کر خوش ہوتا ہے ، اور محنت اور تکلیف سے گھبراتا ہے ، کنایہ ہے کہ سپاہی کی طرح جو شوق سے بھرتی ہوگیا تھا ، معرکے پر رو دیا .

رُوپَیا دیکھا تو ہَنس دِیا، لَہُو دیکھا تو رو دیا

لالچی آدمی کی نسبت بولتے ہیں کہ دولت دیکھ کر خوش ہوتا ہے ، اور محنت اور تکلیف سے گھبراتا ہے ، کنایہ ہے کہ سپاہی کی طرح جو شوق سے بھرتی ہوگیا تھا ، معرکے پر رو دیا .

یِہ عالَم دیکھا

ایسے عجیب حالات دیکھے ہیں ، غیر متوقع ، بُرے یا حیران کن دن یا واقعات دیکھنے کے موقعے پر مستعمل.

لِیپا پوتی لِیپا پِھر دیکھا تو ہاتھ کالے ہیں

محنت کی اور کچھ پھل نہ پایا .

اَبھی کْیا دیکھا ہے

رک : ابھی دیکھا کیا ہے

کُچْھ تو دیکھا ہے

ضرور کوئی بات دیکھی ہے، کوئی خوبی ضرور پائی ہے

مَرتے سَب کو دیکھا ، جَنازَہ کِسی کا نَہِیں دیکھا

عاشقی جتانے اور صرف دعویٰ کرنے والے کی نسبت کہتے ہیں ۔

وہ بھی دیکھا یہ بھی دیکھ ، اِن نَینَن کا یَہی پَریکھ

وقت اور حالات ایک جیسے نہیں رہتے بُرا وقت بھی آتا ہے ، جب اچھا وقت دیکھا تو بُرا وقت بھی صبر سے گزارو ۔

کوٹھے چَڑْھ کر دیکھا ، گَھر گَھر ایک ہی لیکھا

سب کا ایک سا حال ہے، کوئی بھی پریشانیوں سے محفوظ نہیں ہے .

پَتَّھر پِگَھلْتے نَہِیں دیکھا

سن٘گدل کو رحم آتے نہیں دیکھا.

عِید کا چان٘د نَہ دیکھا ، رُخِ زیبا دیکھا

محبوب کے چہرے کی تعریف میں کہتے ہیں کہ خوبصورت چہرہ دیکھنا عید کا چاند دیکھنے کے برابر ہے

دُنیا کا اَبھی کیا دیکھا ہے

کم عمر ہے ، نا تجربہ کار ہے ، بچّہ ہے.

صُبْح کِس کا مُن٘ہ دیکھا تھا

جب کوئی کام بگڑ جائے یا خلافِ مرضی ہو یا کوئی ناگہانی صدمہ پہنچے تو یہ فقرہ کہتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے کس منحوس کے چہرے پر نظر پڑی تھی جس کی نحوست کا یہ اثر ہوا ہے.

آنْکھوں دیکھا مانا کانوں سُنا نَہ مانا

خُدا دیکھا نَہِیں عَقْل سے جانا

عقل کے وسیلے سے بہت کچھ حاصل ہوسکتا ہے ، عقل علم کا بڑا وسیلہ ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں دیکھا نَہ بھالا کے معانیدیکھیے

دیکھا نَہ بھالا

dekhaa na bhaalaaदेखा न भाला

عبارت

دیکھا نَہ بھالا کے اردو معانی

  • جان نہ پہچان، دِید نہ شُنِید، بغیر اچَھے بُرے کی تمیز کیے ہوئے، بِلا سوچے سمجھے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

देखा न भाला के हिंदी अर्थ

  • जान ना पहचान, दीद ना शुनीद, बगै़र अछै बुरे की तमीज़ किए हुए, बुला सोचे समझे

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دیکھا نَہ بھالا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دیکھا نَہ بھالا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words