تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دام میں اُلجھانا" کے متعقلہ نتائج

اُلْجھانا

رک: الجھنا جس میں یہ تعدیہ ہے

اُلَجْھنا

دھاگے وغیرہ کے تاروں کا ایک دوسرے میں لپٹ جانا، گرہ در گرہ ہونا، الجھٹی پڑنا ، گتھیپڑنا، سلجھنا کی ضد

عِلاج ہونا

علاج کرنا (رک) کا لازم ، دوا ہونا ، دوادارو سے مرض ٹھیک ہونا .

پَگْڑی اُلْجھانا

مخاصمت یا پرخاش کرنا.

دِل اُلْجھانا

دل لگانا ، محبت کرنا.

دَم اُلْجھانا

طبیعت میں اضطراب پیدا کرنا، پریشان کرنا

نَظَر اُلجھانا

آنکھ الجھانا، نگاہ کو روکنا، دیکھنے میں رکاوٹ پیدا کرنا

مَرَض اُلجھانا

مرض کی تشخیص میں طول دینا، صحیح مرض معلوم نہ کر سکنا

دام میں اُلجھانا

جال میں پھان٘سنا، پریشانیوں میں مُبتلا کرنا

باتوں میں اُلْجھانا

(مقصد سے غافل بنانے کے لئے) باتوں میں لگا لینا

کانٹوں میں اُلْجھانا

مصیبت میں ڈالنا ، مشکل میں پھن٘سانا .

اُلَجْھنَا آسان سُلَجْھنَا مُشْکِل

مصیبت میں انسان آسانی سے پھنس جاتا ہے مگر نکلنا مشکل ہوتا ہے

پَگْڑی اُلَجْھنا

پگڑی اٹکنا

قَدَم اُلَجْھنا

پان٘و کا کپڑوں میں پھن٘س جانا .

پاوں اُلَجھْنا

کسی کام یا معاملے میں پھن٘سا ہونا ، مشغول ہونا.

پاؤں اُلَجھنا

۔ پاؤں پھنسنا۔ کسی معاملے میں گرفتار ہوجانا۔ ؎

زُلْف اُلَجْھنا

بال اُلجھنا، (مجازاً) پریشان ہونا

سِینے میں دَم اُلَجْھنا

گھبراہٹ یا پریشانی ہونا .

دِل سِینے میں اُلَجْھنا

گھبرانا اضطراب ہونا

باتوں میں اُلَجْھنا

باتوں میں الجھانا کا لازم

کانٹوں میں اُلَجْھنا

بِلا وجہ جھمیلے میں پڑنا، مصیبت مول لینا، کنایۃً: جھگڑے میں پھنسنا، ایذر رساں شغلوں میں مصروف ہونا

دِل اُلَجْھنا

پریشان ہو جانا ، بیزار ہونا.

دَم اُلَجْھنا

گھبرانا، پریشان ہونا، اُلجھن کا شکار ہونا

زَبان اُلَجْھنا

زبان لڑکھڑانا، زبان کا مطلب ادا کرنے پر قادر نہ ہونا

دامَن اُلَج٘ھنا

دامن کا کسی نوکدار چیز میں پھنس جانا

آنکھ اُلَجْھنا

عشق کرنا، دل میں عشق کی کھٹک پیدا کرنا

کانٹا اُلَجْھنا

کان٘ٹا اٹکنا ، الجھن پیدا ہونا .

کانٹا اُولَجْھنا

کان٘ٹا اٹکنا ، الجھن پیدا ہونا .

طَبِیْعَت اُلَجھنا

طَبِیعَت اُولَجْھنا

دل پریشان ہونا ، جی گبھرانا ، گھبراہٹ ہونا.

ہَوا سے اُلَجْھنا

بات بات پر جھگڑا کرنا ، ذرا ذرا سی بات پر بگڑ جانا ؛ بے بات کے لڑنا ، ہر ایک سے لڑنا ، جھگڑالو ہونا ۔

راہ چَلْتے سے اُلَجْھنا

بغیر کسی معقول سبب کے ہر ایک سے چھیڑ چھاڑ کرنا، پیچھے پڑنا ؛ خواہ مخواہ لڑنا.

چَلْتی ہَوا سے اُلَجْھنا

بات بات پر لڑنا، خواہ مخواہ لڑائی مول لینا، بیکار جھگڑنا

جی اُلَجْھنا

دل گھبرانا، پریشان ہونا

جان اُلَجْھنا

جان کا مصیبت میں پڑنا

مَطْلَب اُلَجْھنا

مطلب کا گنجلک ہو جانا ، مطلب کا واضح نہ رہنا

مَن اُلَجھنا

رک : من اٹکنا ؛ عموما ً گیتوں میں مستعمل

ڈور اُلَجْھنا

(پتنگ بازی) کنکڑے کی ڈور میں گُتھی پڑ جانا یا ہاتھ میں اُلجھ جانا

حِساب اُلَجْھنا

حساب کا گنجلگ ہوجانا .

اردو، انگلش اور ہندی میں دام میں اُلجھانا کے معانیدیکھیے

دام میں اُلجھانا

daam me.n uljhaanaaदाम में उलझाना

محاورہ

دام میں اُلجھانا کے اردو معانی

فارسی، ہندی - فعل مرکب

  • جال میں پھان٘سنا، پریشانیوں میں مُبتلا کرنا

दाम में उलझाना के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, हिंदी - यौगिक क्रिया

  • जाल में फाँसना, मुसीबत में डालना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دام میں اُلجھانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دام میں اُلجھانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone