تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چَرْخ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں چَرْخ کے معانیدیکھیے
چَرْخ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- تین٘دوا، لکڑ بگّھا، لکڑ بگڑ
- رک: آسمان
- رباز کی ایک قسم، سفید رن٘گ کا باز
- لکڑی، لوہے یا اور کسی چیز کا گول حلقہ جو گاڑی یا مشین وغیرہ میں اسے چلانے کے لیے لگایا جاتا ہے، پیا، گول چکر
- دھات کے برتن کو صاف اور سڈول کرنے کی خراد
- کسی چیز کو درست کرنے یا رگ کر صاف کرنے کا آلہ
- کن٘ویں سے پانی کھین٘چنے کی چرخی جو ہاتھ یا برقی طاقت سے چلائی جاتی ہے، رہٹ گھڑی، چرخی
- (کمہار کا) پہیہ جسی گھما کر مٹی کے برتن بنائے جاتے ہیں، چاک
- دیا یا سمندر میں بڑے والا چکر، چک پھیری، بھن٘ور
- وہ گول پتھر جس پر آہنی آلات کی دھار تیز کرتے ہیں، سان
- وہ گول لکڑی جس پر اونی کپڑے، قالین یا دری وغیرہ کو چڑھا کر پھوسڑے صاف کرتے ہیں؛ رک :منجنیق
- سوت کاتنے کا چرخا
- گھومنے کا عمل، گردش، دورہ، چکر، (مجازاً) پریشانے، دربدری و آوارہ گردی
- قسمت، تقدیر
- (مہر کنی) مہر کھودنے کی تپائی جس میں برما اور کمانی لگی ہوئی ہے
- (کھیل) چھتری کی شکل کابنا ہوا جھولوں کا چکر، جس کے چاروں طرف مختلف قسم کی نشستوں کے جھولے لٹکے ہوتے ہیں ان پر لوگوں کو بٹھا کر پوری چھتری کو ہاتھ سے یا بجلی کی قوت سے گھماتے ہیں
- چکری تارکش کا پھریتا یا کنٹرل، فقیروں کا راگ کے وقت ناچنا یا چکر کھانا
وضاحتی ویڈیو
شعر
زمیں سے اٹھی ہے یا چرخ پر سے اتری ہے
یہ آگ عشق کی یارب کدھر سے اتری ہے
اے چرخ بے کسی پہ ہماری نظر نہ کر
جو کچھ کہ تجھ سے ہو سکے تو در گزر نہ کر
چرخ کو کب یہ سلیقہ ہے ستم گاری میں
کوئی معشوق ہے اس پردۂ زنگاری میں
English meaning of charKH
चर्ख़ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- आसमान, पहिया, चक्कर
- आकाश; आसमान
- सूत कातने का चरखा
- कुम्हार का चाक।
- चक्कर, चक्र, आकाश, आस्मान, कुम्हार का चाक, पहिया, चक्र, कड़ा धनुष रहट, कुएँ से पानी निकालने का गर्रा, दामन का घेर, चारों ओर फिरना, घूमना, कुर्ते का गला।
- चक्कर, चक्र, आकाश, आस्मान, कुम्हार का चाक, पहिया, चक्र, कड़ा धनुष रहट, कुएँ से पानी निकालने का गर्रा, दामन का घेर, चारों ओर फिरना, घूमना, कुर्ते का गला।
چَرْخ کے مترادفات
چَرْخ کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (چَرْخ)
چَرْخ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔