تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بِسْکُٹ" کے متعقلہ نتائج

بِسْکُٹ

میدے یا روے یا اراروٹ کی چھوٹی کراری خستہ میٹھی یا نمکین ٹکیا جو خاص طریقے سے تندور میں پکائی جاتی ہے

چُسْنی بِسْکُٹ

دودھ پیتے بچوں کے چوسنے کے لیے ان٘گلی کی شکل کے بنے ہوۓ بسکٹ

اردو، انگلش اور ہندی میں بِسْکُٹ کے معانیدیکھیے

بِسْکُٹ

biscuitबिस्कुट

اصل: انگریزی

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

Roman

بِسْکُٹ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • میدے یا روے یا اراروٹ کی چھوٹی کراری خستہ میٹھی یا نمکین ٹکیا جو خاص طریقے سے تندور میں پکائی جاتی ہے

شعر

Urdu meaning of biscuit

Roman

  • maide ya ravaiya araaroT kii chhoTii karaarii Khastaa miiThii ya namkiin Tikiyaa jo Khaas tariiqe se tanduur me.n pakaa.ii jaatii hai

English meaning of biscuit

Noun, Masculine

  • biscuit, cookie

बिस्कुट के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • आटे या मैदे या आरारोट आदि की विशेष रीति से तंदूर में बनी मीठी या नमकीन टिकिया

بِسْکُٹ سے متعلق دلچسپ معلومات

بسکٹ اردو میں یہ لفظ اول کے کسرہ اور سوئم کے ضمہ کے ساتھ بولتے ہیں (biskut) لیکن اس لفظ کے جدید انگریزی تلفظ میں سوم مکسور ہے۔ اٹھارویں صدی تک انگریزی میں اس کا تلفظ bisket بروزن’’پیکٹ‘‘ تھا، اور جنوبی ہندوستان کے علاقوں میں اب بھی ہے۔ یعنی وہاں کے انگریزی جاننے والے اسے عموماً bisket بولتے ہیں۔ انگلستان کی انگریزی میں اس کا تلفظ biskit کیوں ہوا، اس باب میں قیاس آرائی ہی ممکن ہے۔ فرانسیسی میں اس لفظ کو ’’بسک + وی‘‘ (biskwi) بولتے ہیں۔ شاید وہاں کا کچھ اثر لے کر انگریزوں نے biskit کہنا شروع کردیا ہو۔ لیکن سچ یہ ہے کہ یہ محض کمزور سا قیاس ہے۔ اس سے بڑا معمہ یہ ہے کہ اردو میں یہ biskut کیسے بن گیا؟ مصحفی ؎ ٹانگن تو ترا یوں ہی صنم جائے ہے کھٹ کھٹ کس واسطے پھر تو اسے دوڑائے ہے بگٹٹ ہےیہ فلک سفلہ وہ پھیکا سا فرنگی رکھتا ہے مہ و خور سے جو ساتھ اپنے دو بسکٹ اس وقت تو یہی خیال کیا جا سکتا ہے کہ ہم لوگوں نے یہ لفظ انگریزوں سے سن کر نہیں، بلکہ کسی فرانسیسی کتاب میں لکھا دیکھ کر حاصل کیا ہوگا۔ یعنی پہلے ہم لوگ ’’بسکوئٹ‘‘ (biskwit) بولتے رہے ہوں گے، بعد میں کثرت استعمال سے’’بسکٹ‘‘(biskut) ہوگیا۔ فرانسیسی سے واقفیت زیادہ نہ رکھنے کی وجہ سے یہ نہ معلوم رہا ہو گا کہ فرانسیسی ’’بسک وی‘‘ میں آخری حرف نہیں بولا جائے گا۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ ہم لوگوں نے اس لفظ میںT کا حرف فرانسیسی زبان سے لیا، اور UI کا تلفظ (یعنی کسرۂ خالص=I) انگریزی سے حاصل کیا۔ ظاہر ہے کہ اس سے بعید از قیاس بات کیا ہو گی۔ لہٰذا موجودہ اطلاعات کی روشنی میں یہ کہنا ممکن نہیں کہ ہم لوگوں نے یہ تلفظ (اول مکسور، سوم مضموم) کہاں سے حاصل کیا۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

بِسْکُٹ

میدے یا روے یا اراروٹ کی چھوٹی کراری خستہ میٹھی یا نمکین ٹکیا جو خاص طریقے سے تندور میں پکائی جاتی ہے

چُسْنی بِسْکُٹ

دودھ پیتے بچوں کے چوسنے کے لیے ان٘گلی کی شکل کے بنے ہوۓ بسکٹ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بِسْکُٹ)

نام

ای-میل

تبصرہ

بِسْکُٹ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone