تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی" کے متعقلہ نتائج

بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی

چونکہ بھوت کا جسم نہیں ہوتا اسے چوٹ نہیں لگتی، جس پر بھوت سوار ہواسے مارنا نہیں چاہیے

قَبْر کی مِٹّی قَبر ہی کو لَگْتی ہے

جب کسی چیز سے جُدا ہو جانے والا حصّہ اس چیز میں لگا دیا جائے تو کہتے ہیں.

رَنْڈی کی گالی اَور بُھوت کے پَتَّھر کی چوٹ نَہِیں لَگتی

ان دونوں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے ، رنڈی کی گَالی اور بُھوت کا پتھر بے اثر ہوتا ہے

دِل کو نَہِیں لَگْتی

یقین نہیں آتا

دِل کو چوٹ ہونا

تمنّا ہونا

پَتَّھر کو جُون٘ک نَہِیں لَگْتی

(مجازاً) سنگ دل کو رحم نہیں آتا، بد کو نصیحت کا اثر نہیں ہوتا، کنجوس فیاضی نہیں کرسکتا، بخیل پیسہ نہیں خرچ کرتا

شَہ کی چوٹ، شَکَر کی پوٹ

بادشاہ کی طرف سے پہنچی ہوئی ایذا یا تکلیف بھی اچھی لگتی ہے ؛ احترما کہتے ہیں .

کَھٹ کَھٹ سُنار کی ایک چوٹ لوہار کی

کمزور کی بہت سی تدبیروں پر زورآور کی ایک تدبیر غالب آ جاتی ہے ؛ قب : سو سُنار کی ایک لوہار کی.

چِہْرے کی چوٹ کھانا

تلوار کا وار من٘ھ پر سہنا ؛ سامنے کا وار سہنا.

جورُو کا مَرنا اور کُہْنی کی چوٹ کا لَگْنا بَرابَر ہے

(لفظاً) بیوی کے مرنے سے بھی تکلیف ہوتی ہےاسی طرح کہنی کی چوٹ بہت تکلیف دیتی ہے، سخت تکلیف جو دیر پا نہ ہو۔ اس کی نسبت بولتے ہیں.

ڈَنکے کی چوٹ کَہنا

گُھون٘گَٹ کی چوٹ

(فنِ کُشتی) چُھپی ہوئی چوٹ ، پردے کی چوٹ .

بھاگْتے بُھوت کی لَن٘گوٹی ہی بَہُت ہے

جاتی ہوئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے .

دُہْری تِہْری چوٹ کی بَنْدُوق

(اسلحہ) دونالی بندوق میں ذیلی چھرّے کے خانہ والی بندوق.

بھاگْتے بُھوت کی لَن٘گوٹی ہی سَہی

جاتی ہوئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے .

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

شَیطان کو آتے دیر نَہِیں لَگْتی

جھگڑا کھڑا ہوتے یا غَصہ آتے عرصہ نہیں لگتا

دیکھنے کو نَہیں مِلتا

بھاگْتے بُھوت کی لَنگوٹی سَہی

نام کو نَہیں

بالکل نہیں ، ذرا بھی نہیں ،کچھ نہیں ، انکار میں بولتے ہیں

کاچھ کی تَل٘وار کاٹ نَہیں کَر٘تی

ناکارہ چیز کارآمد نہیں ہوتی ؛ کمزور تدبیر بے فائدہ ہوتی ہے

پَہْلی چوٹ

پہلا صدمہ، پہلی مصیبت .

ہَلْکی چوٹ

۔مونث۔ خفیف چوٹ۔

کَفَن کو کَوڑی نَہیں

۔نہیت مفلس قلّاش ہے۔ ؎

کُتّے کو گھی نَہیں پَچتا

جسے حیثیت سے زیادہ مل جائے وہ چھچھورپن کی باتیں کرنے لگتا ہے ، کم ظرف میں حوصلہ نہیں ہوتا.

خُدا کی رَحْمَت کو پَہُن٘چْنا

مرجانا ، انتقال کر جانا .

مُجھ کو پاتا ہے تو ہَتِھیار کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

چوٹ بَھری ہونا

وار کا بھر پور ہونا ، ضرب کا شدید ہونا

ہاتھ کو ہاتھ نَہیں سُوجْھتا

اندھیرا گھپ ہے۔(فقرہ) وہ اندھیرا ہے کہ ہاتھ کو ہاتھ نہیں سجھائی دیتا۔؎

کاٹھ کی تَل٘وار کاٹ نَہیں کَرْتی

ناکارہ چیز کارآمد نہیں ہوتی ؛ کمزور تدبیر بے فائدہ ہوتی ہے

قابُو کی بات نَہیں

طاقت سے زیادہ ہے

مُجھ کو پاتا ہے تو چُھری کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

دِن کو اُون٘ٹ نَہیں نَظَر آتا

(عورت) بالکل اندھا ہے، کم عقل ہے

دُوپَٹّے کو مُن٘ہ کی اوٹ کَرْنا

گھون٘گھٹ نکالنا ، دوپٹّے کو من٘ھ کے آگے کرنا تاکہ من٘ھ کسی کو نظر نہ پڑے

اُس کو سَب کی فِکْر ہے

خدا ہر ایک کا خیال رکھتا ہے، خدا سب کی خبر لیتا ہے

دِیوالی کی رات کو بُون٘ٹی پُکارْتی ہے

ہندؤں میں خیال ہے کہ دیوالی کی رات کو پودے بھی بولتے ہیں

ہاتھ کی ہاتھ کو خَبَر نَہ ہونا

رازداری اور خاموشی سے کوئی کام ہونا ، کانوں کان خبر نہ ہونا ، کسی کو علم نہ ہونا۔

گَھر آئی کُتِیا کو بھی نَہیں نِکالْتے

رک : گھر آئے کُتے کو بھی الخ

دِل کی دِل کو خَبَر ہونا

ایک دوسرے کی کیفیت سے آگاہی ہونا ، ایک کی محبّت کا دوسرے کو علم ہو جانا

اَللہ لَگْتی

حق بات ، سچی بات ، انصاف کی بات

دَم مارنے کی جا نَہیں

کچھ کنے سننے کا موقع نہیں، بے اختیاری ہے، عذر کی گنجا ئش نہیں ؛ کو ئی چارہ نہیں

چوٹ بان٘دھْنا

بچاؤ کرنا، حفاظت کرنا

چوٹ پھین٘ٹ

زخم

دَم بَھر کی خَبَر نَہیں

پتہ نہیں تھوڑی دیر میں کیا ہونے والا ہے

اِس کی نَہیں ہو رَہی

لَگْتی ہُوئی بات

وہ بات جو قرین قیاس ہو ، چبھتی ہوئی بات ، پتے کی بات.

بَن٘دھی چوٹ

وہ دان٘و جس کی پہلے سے مشق ہو۔

کُتّے کو گھی نَہیں ہَضْم ہوتا

جسے حیثیت سے زیادہ مل جائے وہ چھچھورپن کی باتیں کرنے لگتا ہے ، کم ظرف میں حوصلہ نہیں ہوتا.

پُلاؤ کی رِکابی نَہیں گَئی

۔ کچھ کمی نہیں ہے۔ عیش میں کمی نہیں ہے۔

مَوت کی دارُو کوئی نَہیں

موت کا کوئی علاج نہیں ہے ، ہر شخص کو مرنا ہے

مَنُش کی پہچان کو معاملہ کسوٹی ہے

ہر شخص معاملے سے پہچانا جاتا ہے

سِپاہی کو ڈھال دَھرنے کی جَگہ چاہیے

سپاہی کو ذرا سا موقع ملے تو وہ کام بنا لیتا ہے

مَہا بُھوت

پانچ عناصر بسیط یعنی آب ، آتش ، باد ، خاک ، سما یا آسماں (عموما ً چار تسلیم کیے گئے ہیں) ۔

خُدا لَگْتی کَہنا

سِینَہ پَر پَتّھر رکھ لینا

چھاتی پر پتھر رکھ لینا

رُوپَیَہ والے کو رُوپَیَہ کی آس، موکو رام کی آس

غریب آدمی اپنی تسلی کے لیے کہتا ہے ، دولت مند کو دولت پر بھروسا ہوتا ہے مگر غریب کا آسرا خدا ہوتا ہے .

رُوپَیا والے کو رُوپَیَہ کی آس، موکو رام کی آس

غریب آدمی اپنی تسلی کے لیے کہتا ہے ، دولت مند کو دولت پر بھروسا ہوتا ہے مگر غریب کا آسرا خدا ہوتا ہے .

ہَم روٹی نَہیں کھاتے روٹی ہَم کو کھاتی ہےہ

بڑی تنگی سے بسر ہوتی ہے ، کھانے کی محنت اور تکلیف زیادہ تنگ کرتی ہے

مُج کو پاتا ہے تو تَلْوار نَہیں پاتا

(چھری کو نہیں پاتا زیادہ بولتے ہیں) دشمن جان ہے کیا کرے کہ بس نہیں چلتا

ہِیرے کی پَرَکْھ بادشاہ کو ہوتی ہے یا جَوہَری کو

رک : ہیرے کی پرکھ (قدر) جوہری جانے.

اردو، انگلش اور ہندی میں بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی کے معانیدیکھیے

بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی

bhuut ko patthar kii choT nahii.n lagtiiभूत को पत्थर की चोट नहीं लगती

ضرب المثل

بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی کے اردو معانی

  • چونکہ بھوت کا جسم نہیں ہوتا اسے چوٹ نہیں لگتی، جس پر بھوت سوار ہواسے مارنا نہیں چاہیے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

भूत को पत्थर की चोट नहीं लगती के हिंदी अर्थ

  • जिस पर भूत सवार हो उसे मारना नहीं चाहिए, क्योंकि भूत के पास शरीर नहीं होता और उसे चोट नहीं लगती

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی)

نام

ای-میل

تبصرہ

بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words