تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَڑھانا" کے متعقلہ نتائج

اِضافَہ

مقدار یا تعداد میں بیشی، افزونی، بڑھوتری

اِضافَہ کَرنا

اِضافَت

دو چیزوں کا باہمی تعلق، لگاؤ، نسبت

اِضافَتِ مَقْلُوب

فارسی ترکیب کے مضاف و مضاف الیہ یا صفت و موصوف میں سے کسرۂ اضافت حزف کرکے انکی ترکیب الٹ دینا، جیسے : بچۂ سپاہی کی جگہ سپاہی بچہ، مرد نیک کی جگہ نیک مرد، وغیرہ

اِضافَت لَگْنا

(کسی کام یا بات کا) پے درپے ہونا، تسلسل بندھنا

اِضافَت بَہ اَدْنیٰ تَعَلُّق

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں کوئی ایسا معمولی لگاو ہو جو باقی آٹھ اضافتوں میں نہیں ہوتا، جیسے : ہمارا ملک، تمھاری فوج وغیرہ.

اِضافَتِ ظَرْفی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک ظرف ہو اور دوسرا مظروف، جیسے: شربت کا گلاس، دوات کی سیاہی

اِضافَتِ اِسْتِعارَہ

(قواعد) مشبہ بہ کے قرینے کی اضافت مشبہ کی طرف، جیسے : پاے فکر. (لفت، فکر، اس بات کا قرینہ ہے کہ اسے قائل نے اپنے زہن میں ایک انسان سے تشبیہ دی ہے، یعنی انسان مشبہ بہ ہے)، اس طرح عقل کے ناخن، موت کے پنجے

اِضافَتِ تَشْبِیہی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ مشبہ ہو اور مضاف مشبہ بہ، جیسے : طعنے کا نیزہ، نیزوں کا مین٘ھ وغیرہ

اِضافَتِ بَیانی

(قواعد) ان دو لفظو ں کی اضافت جن میں مضاف، مضاف الیہ سے بنا ہو، جیسے : لوہے کی میخ، دیوارِ گِلی وغیرہ

اِضافَت بَہ اَدْنیٰ مُلابَسَت

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں کوئی ایسا معمولی لگاو ہو جو باقی آٹھ اضافتوں میں نہیں ہوتا، جیسے : ہمارا ملک، تمھاری فوج وغیرہ.

اِضافَتِ تَوصِیفی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک صفت ہو اور دوسرا موصوف، جیسے : بے دودھ کی چائے ، دل کا تنگ، روز روشن ، شب تاریک،

اِضافَتِ تَوضِیحی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ، مضاف کی وضاحت کرے، (دوسرے لفظوں میں) مضاف عا ہو اور مضاف الیہ خاص، جیسے : مارچ کا مہینہ، کراچی کا شہر وغیرہ

اِضافَتِ تَمْلِیکی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک مالک ہو دوسرا معلوک جیسے : انور کی کیاب، گان﷽و کا زمیندار وغیرہ .

اِضافَتِ تَخْصِیصی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ کی وجہ سے مضاف میں خصوصیت پیدا ہوجائے ، لیکن یہ خصوصیت ملکیت اور ظرفیت سے متعلق نہ ہو، جیسے : عارف کا ہاتھ، ریل کا انجن

اِضافات

اضافت (رک) کی جمع

اضافی

مزید ، اور، اصلی یا مقررہ کے علاوہ.

اَضْعافِ مُضاعَف

کئی کئی گنا، بہت بہت زیادہ .

اِضافِیَہ

اضافہ شدہ، جو ذاتی نہ ہو، جو ذات کے علاوہ ہو (عربی جمع یا اسم مونث الفاظ کے ساتھ مستعمل)

اَضْعافِ مُضاعَفَہ

کئی کئی گنا، بہت بہت زیادہ

اِضافِیَت

آئنسٹائن کا نظریۂ اضافیت

اَضْعافاً مُّضاعَفَہ

کئی کئی گنا، بہت بہت زیادہ

مَعْنَوِی اِضافَہ

وہ اضافہ جو معنی کی وضاحت کرے ، معنی کو واضح کرنے والا اضافہ

مَشْرُوطُ الْاِضافَہ

جس میں اضافے کی قید اور یقین ہو ۔

حَک و اِضافَہ

مُسْتَوجِب اِضافَۂ لَگان

(قانون) لگان کے اضافے کے لائق

نیک چلنی کا اضافہ تنخواہ

بعض محکموں میں نیک چلنی کی وجہ سے خاص ترقی ملتی ہے جیسے پولیس

ذُو اَضْعافِ اَقَل

(ریاضی) جو عدد کئی عددوں پر پورا تقسیم ہو سکے اور اس سے کوئی چھوٹا عدد ایسا نہ ہو کہ ان عددوں پر پورا تقسیم ہوتا ہو اس عدد کو ان عددوں کا ذواضعاف اقل کہتے ہیں وہ چھوٹے سے چھوٹا مشترک عدد جو دیے ہوئے عددوں کو پورا تقسیم کرسکے

اردو، انگلش اور ہندی میں بَڑھانا کے معانیدیکھیے

بَڑھانا

ba.Dhaanaaबढ़ाना

اصل: ہندی

وزن : 122

موضوعات: طول

بَڑھانا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • صورت حال میں کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ کرنا ، مثلاً: جسامت (طول ، عرض ، عمق) یا حجم کو زیادہ کردینا ، وسیع طویل یا عریض کرنا
  • بھاؤ زیادہ کرنا
  • حالت یا کیفیت کی شدت میں اضافہ کرنا
  • فضا میں بلند کرنا ، اڑانا
  • سر اونْچا کرنا
  • اصل اور بنیادی شے میں کچھ اور شامل کرنا ، پہلے سے زیادہ کردینا
  • موجودہ مقام سے آگے کو سر کانا
  • کسی کو بالاتر مقام دینا ، دوسرے پر فوقیت ترجیح یا سبقت دینا
  • ترقی دینا
  • آؤ بھگت عزت منصب یا مقام میں اضافہ کرنا
  • کسی کام کا مقررہ وقت سے آگے کو سرکانا ، جیسے : بعض مجبوریوں کے باعث نکاح کی تاریخ بڑھا دی گئی
  • تعریف یا بیان میں مبالغہ کرنا
  • پرورش کرکے بڑا کرنا
  • معمولی بات یا چیز کو بڑا کرکے دکھانا ، پھانْس کو بانْس بنانا ، (بات کو) طول دینا
  • مقدار یا تعداد میں بیشی کرنا
  • منظر عام پر لانا ، جیسے : بہت سے لائق لوگ دیہات میں گمنامی میں بڑے ہوئے ہیں انہیں بڑھانا چاہیے
  • اٹھا کر رکھ دینا ، جاری کام کو روکنا ، بند کرنا، ختم کرنا ، مثلاً: کھانا ختم کرنا اور دستر خوان اٹھا دینا
  • زیور کپڑے وغیرہ اتارنا (خصوصاً سوگ کے)
  • دوکان یا کاروبار بند کرنا
  • شمع بجھانا
  • ماں کا دودھ چھڑانا ، رضاعت ختم کردینا
  • منت کے طو رپر جو چیز پہن رکھی ہو مراد حاصل ہونے پر ساے حسب دستور اتار دینا

شعر

English meaning of ba.Dhaanaa

Transitive verb

  • increase, enlarge, grow, expand

बढ़ाना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • किसी को बढ़ने में प्रवृत्त करना। । ऐसा काम करना जिससे कुछ या कोई बढ़े।
  • कोई चीज या बात का विस्तार करते हुए उसे किसी दूर के विदु, समय आदि तक ले जाना। विस्तार अधिक करना। जैसे-(क) उपन्यास या कहानी का कथा भाग बढ़ाना। (ख) नौकरी की अवधि या समय बढ़ाना। (ग) धातु को पीटकर उसका तार या पत्तर बढ़ाना।
  • तरक़्क़ी देना
  • दूकान या कारोबार बंद करना
  • पहले से ज़्यादा करदेना
  • आकार, मान या परिमाण में अधिक करना; वृद्धि करना
  • उठा कर रख देना, जारी काम को रोकना, बंद करना, ख़त्म करना
  • माँ का दूध छुड़ाना
  • ऊपर उठाना; ऊँचा करना
  • आगे निकल जाना।

بَڑھانا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَڑھانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَڑھانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone