تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَن بِیاہی" کے متعقلہ نتائج

بیاہی

بیاہا (رک) کی تانیث

بیاہی بیٹی پَڑوسَن داخِل

شادی کرنے کے بعد بیٹی پر کچھ اختیار نہیں رہ جاتا، صرف اسی قدر تعلق رہتا ہے جتنا پڑوسن سے

بِیاہی آنا

میکے سے رخصت ہو کر سسرال میں آنا، شادی ہونا .

بیْاہا

جس کی شادی ہوگئی ہو، جو کنْوارا نہ ہو، جورو والا

بائِیہا

گھٹیا.

نِکاحی بِیاہی

وہ عورت جسے رسم نکاح ادا کرکے گھر لایا جائے، عزت و آبرو سے بیاہ کر لائی ہوئی عورت، منکوحہ نیز شادی شدہ عورت

بے بِیاہی

غیر شادی شدہ عورت

بِیاہی نَہ بَرات چَڑھِی ڈُولی میں بَیٹھی نَہ چُوں چُوں ہوئی

ابھی تک شادی ہی نہیں ہوئی، جس بات کو دیکھا ہی نہیں، اس کا پتہ ہی کیا ہو

کنواری (کو) ارمان بیاہی پشیمان

جس نے کیا وہ بھی پچھتایا جس نے نہ کیا وہ بھی بچتایا

بیْاہی بیٹی کا رَکْھنا ہاتھی کا باندْھنا ہے

شادی کرنے کے بعد بیٹی کا اپنے گھر رکھنا مصارف وغیرہ کے لحاظ سے اتنا ہی بھاری ہے جتنا ہاتھی پالنا مشکل ہوتا ہے.

کنواری کھائے روٹی بیاہی کھائے بوٹی

کنواری سے بیاہی کی قدرومنزلت زیادہ ہوتی ہے

نِکاحی نَہ بِیاہی، مُنْڈو بَہُو کَہاں سے آئی

کسی ناپسندیدہ شخص کے خواہ مخواہ کسی سے متوسل ہو جانے پر یا خواہ مخواہ رشتہ داری جتانے پر کہتے ہیں

ہائے ہائے بُوڑھے نَہِیں بِیاہے جاتے

محض ہائے ہائے کرنے سے یا نری خوشامد سے کام نہیں چلتا

ہا ہا کَمائے بُوڑھے نَہِیں بِیاہے جائے

نری خوشامد کرنے سے کام نہیں چلتا

کُنْواری اَرمان ، بِیاہی پَشیمان

۔مثل باوجود کامیاب ہونے کے کچھ نفع نہ اٹھانا۔

جَب تَک بَہُو رَہی کُنواری ساس رَہی واری ، جَب بَہو گَئی بِیاہی پَڑ گَئی خُواری

جب تک شادی نہیں ہو جاتی ساس بہو کی بہت خاطر داری کرتی ہے شادی کے بعد ہو قدر نہیں رہتی.

کُنْواری کھائے روٹِیاں، بِیاہی کھائے بوٹِیاں

کنواری لڑکی کا خرچ کم ہوتا ہے، مگر شادی کر دینے پر والدین کو بہت خرچ کرنا پڑتا ہے

کُنواری کو اَرمان ، بِیاہی پَشیمان

کُواری کھائے روٹی ، بِیاہی کھائے بوٹی

کن٘واری بیٹی سے بیاہی کا خرچ زیادہ بڑھ جاتا ہے

کُنواری کَرے اَرْمان ، بِیاہی ہو پَشیمان

غیر شادی شُدہ تو شادی کی خواہش کرتی ہے اور شادی شدہ پچھتاتی ہے (شادی کے متعلق کہتے ہیں اور باوجود کامیاب ہونے کے کچھ نفع نہ اُٹھانے کے موقع پر بھی بولتے ہیں).

بے بیاہی کھائے روٹِیاں، بِیاہی کھائے بوٹِیاں

بیاہی ہوئی عورت زیادہ مزے اڑاتی ہے

کُواری کو اَرْمان ، بِیاہی پَشیمان

باوجود کامیاب ہونے کے کچھ نفع نہ اٹھانا ، کواری کو ہوس کہ عیش کروں بیاہی کو پچھتاوا کہ بلا میں پھنسی

جُوتا پَہْنے سائی کا ، بَڑا بَھروسا بِیاہی کا ، جُوتا پَہْنے نَری کا ، کیا بَھروسا کَری کا

سائی کا جوتا اور بیاہی بیوی قابل اعتبار ہوتی ہے بازاری جوتی اور آشنا عورت کا کوئی اعتبار نہیں

بَیاں بَیاہی

شادی شدہ

باپ پیٹ میں پُوت بیاہے چَلا

بیٹا باپ سے بڑھ گیا

بِن بِیْاہا

کن٘وارا ، جس کی شادی نہ ہوئی ہو۔

بِن بِیْاہی

بن بیاہا (رک) کی تانیث

اَن بِیاہا

جس کی شادی نہ ہوئی ہو، کنوارا

اردو، انگلش اور ہندی میں اَن بِیاہی کے معانیدیکھیے

اَن بِیاہی

anbyaahiiअनब्याही

اصل: ہندی

اَن بِیاہی کے اردو معانی

صفت

  • جس کی شادی نہ ہوئی ہو، کنواری، بن بیاہی (ان بیاہا کی تانیث)

English meaning of anbyaahii

Adjective

  • unmarried (female of anbyaha)

अनब्याही के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जिसका विवाह न हुआ हो, कुँवारी, अन-ब्याही, अविवाहित, कुँवारी (अनब्याया का स्त्रीलिंग )

اَن بِیاہی کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَن بِیاہی)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَن بِیاہی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone