تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ واسْطے کا" کے متعقلہ نتائج

اَللہ واسْطے کا

خواہ مخواہ ،بلاوجہ ،لِلّٰہی ، جیسے :میں ان کا بدخواہ نہیں مگر انھیں نہ جانے کیوں مجھ سے اللہ واسطے کا بغض پیدا ہوگیا ہے .

کِس واسْطے کہ

اس لیے کہ ، کیونکہ.

اَللہ کا نام لینا

ہمت باندھنا ، خدا پر بھروسا کرنا ؛ بسم اللہ کہہ کے کام شروع کر دینا .

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

اَللہ کا نام لو

توبہ کرو، جھوٹ نہ بولو، ایسا نہیں ہو سکتا

اَللہ کا کَرنا

اتفاقیہ بات، جو ازغیبی مدد سے ہو، مددِ الہٰی

اَللہ کا گَھر

(مجازاََ) انسان کا دل .

اَللہ کا جی

انسان ، آدمی .

اَللہ کا رَحْم

(لفظاََ) خداے تعالیٰ کی مہربانی ،(مجازاََ) پسے ہوئے چاولوں اور گھی شکر کی پینڈیاں جو گلگلوں کے ساتھ بنائی جاتی ہیں (شکرانے یا طلب رحمت کے لئے عموماََ رت جگے کی رسم میں).

اَللہ کا مَسْتان

اللہ تعالیٰ کی محبت میں مست رہنے والا ، فقیر ،ملنْگ ، قلندر ، صوفی.

اَللہ کا پِیارا

(مجازاََ) نیک نفس اور رحم دل انسان.

اَللہ کا مَحْبُوب

رک : اللہ کا حبیب .

اَللہ کا حَبِیب

حضرت محمد مصطفیٰ صلعم جو خدا ئے تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہیں .

اَللہ کا کَلام

قرآنِ پاک .

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

اَللہ کا نام سَچّا

فقیروں کی صدا

سَن٘گَت کی پُھوٹ کا اَللہ بیلی

آپس کی نااتفاقی بہت بری ہوتی ہے ، نااتفاقی میں بڑا خطرہ ہے.

اَللہ کا شیر

حضرت علی علیہ اسلام لا لقب ، اسداللہ ، شیرِ خدا .

اَللہ آمِیں کا

بہت چہیتا ،منتوں اور مرادوں سے پلا ہوا .

اَللہ نَبیؐ کا سایَہ

خدا اور اس کا حبیب اپنی حفاظت میں رکھے ، خدا اور رسول کی حفاظت میں دیا .

آگے اَللہ کا نام

رک: آگے خدا کا نام .

اَللہ کا بَندَہ

بندہ ء ناچیز .

اَللہ کا اَلِف

رک الف آزاد کا .

سَر پَر اَللہ کا کَلام لینا

قرآن کی قسم کھانا.

اَللہ کا نام مُحَمَّد کا کَلِمہَ

اس گھرا نے یا شخص کے لئے مستعمل جس کے پاس مال دنیا سے کچھ نہ ہو، اللہ کے نام اور دین کے سوا کچھ بھی نہ ہو، مفلسی کا عالم ہے

اَکیلے دُکیلے کا اَللہ بیلی

تنہا سفر کرنے والے کا خدا ہی حافظ ہے، بغیر ساتھی کے سفر کرنے والا خطرے ہی میں رہتا ہے

اَللہ کا دِیا سَر پَر

خدائے تعالیٰ جو بری بھلی ڈالے اس کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا، جو قابو سے باہر ہو اسے بھی قبول کر لینا، جب کسی بات میں قابو نہ رہے تو کہتے ہیں کہ جو کچھ اللہ دے گا وہ برداشت کرنا پڑے گا

اَللہ اَللہ

کیا خوب، سبحان اللہ، کیا کہنا، حیرت و تعجب کا مقام ہے

حَق نام اَللہ کا

خدا کے سِوا کوئی نہیں ، خدا برحق ہے ، سچّا نام خدا کا

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

اَللہ کا فَقِیر

پہنچا ہوا پیر یا ولی ،صوفی صافی، خدا کا برگزیدہ بندہ .

اَللہ کا فَضْل

(مجازاََ) رشوت ، بالائی آمدنی ،ناجائز ذرائع کی کمائی .

اَللہ مِیاں کا جی

رک : اللہ کا جی

اَللہ مِیاں کا رَحْم

رک: اللہ کا رحم .

اَنْدھے کی جورُو کا اَللہ بیلی

بے وقوف کا مال جس کا جی چاہتا ہے کھاتا ہے

اَللہ اَللہ رے

رک: اللہ رے .

اَللہ اَللہ کَرْنا

خدا کی یاد میں مصروف رہنا، توکل یا گوشہ نشینی کی زندگی کا گزارنا، وظیفہ پڑھنا، ورد کرنا

اَللہ اَللہ کَر

رک: اللہ اللہ کرو .

اَللہ اَللہ کَرو

جھوٹ نہ بولو، اتنا مبالغہ نہ کرو.

اَللہ اَللہ ہونا

نذر نیاز ہونا

اَللہ ہی اَللہ

سبحان اللہ ،کیا کہنا ، ماشائ اللہ بے حد و بے انتہا (تحسین و توصیف میں مبالغے مے موقع پر).

بُرے وَقْت کا اَللہ بیلی

مصیبت میں اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں ہوتا، مصیبت کے وقت کوئی ساتھ نہیں دیتا صرف خداہی مدد کرتا ہے

اَللہ بَس کا باقی ہَوَس

اللہ کے سوا باقی تما دنیا ہیچ اور فانی ہے ، دنیا سے کوئی امید نہیں صرف اللہ پر بھروسا ہے (دنیا سے بے دلی یا مایوسی کے موقع پر مستعمل).

ہَمیشَہ رَہے نام اَللہ کا

اﷲ کا نام سدا باقی رہے گا ، خدا کے سوا سب فانی ہے (جب کسی کی موت یا کسی چیز کے زوال یا کسی آئندہ خطرے یا حیرت میں ڈالنے والی بات کا ذکر کرتے ہیں تو کہتے ہیں) ۔

اَللہ مِیاں کا طاق بَھرْنا

منت پوری ہونے کے بعد مسجد میں گلگلے شیرینی اور اللہ میاں کا رحم وغیرہ چڑھانا .

حُدُودُ اَللہ

اللہ کے احکام (اوامر و نواہی)، حقائق معانی، احکام الہٰی

اَللہ اَللہ کَر کے

بڑی مشکل سے ، بڑی مصیبت کے بعد ، مر کھپ کے .

اَللہ ہی اَللہ ہے

تعریف و توصیف میں مبالغے کے لئے.

اَللہ سَمْجھے

خدا غارت کرے، اللہ اس کا بدلہ لے، اللہ کی طرف سے اس کی سزا ملے

اَللہ جانے

ہم نہیں جانتے، معلوم نہیں، خدا معلوم (کسی امر سے واقفیت نہ ہونے کے موقع پر)

اَللہ ہے

خدا مددگار ہے ،خدا ہی کی ذات پر بھروسا ہے .

اَللہ جی

ارے واہ!خوب رہی (طنز کے موقع پر) .

اَللہ چاہے

انشاء اللہ، اگر خدا کو منظور ہے (تو)

اَللہ مِیاں کا سانْڈ

غیر عورتوں پربری نظر رکھنے والا ، زانی اور بد کار .

اُوئی اَللہ

اوہی / اوئی (رک) کی تاکید.

آہ اَللہ

تاسف کے موقع پر عموماً عورتوں کا روز مرہ، ہائے اللہ، اے میرے اللہ، ہائے افسوس.

آمِین اَللہ

خدا بچائے ، خدا کی پناہ .

اُوہی اَللہ

اوہی / اوئی (رک) کی تاکید.

مِرے اَللہ

ایسے وقت مستعمل جب کوئی مصیبت آ پڑی ہو ۔

باج باج اَللہ مُحَمَّد کا راج

گھڑیال بجاتے وقت خدمتگاروں اور فراشوں وغیرہ کا نعرہ

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ واسْطے کا کے معانیدیکھیے

اَللہ واسْطے کا

allaah vaaste kaaअल्लाह वास्ते का

اَللہ واسْطے کا کے اردو معانی

مذکر

  • خواہ مخواہ ،بلاوجہ ،لِلّٰہی ، جیسے :میں ان کا بدخواہ نہیں مگر انھیں نہ جانے کیوں مجھ سے اللہ واسطے کا بغض پیدا ہوگیا ہے .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

अल्लाह वास्ते का के हिंदी अर्थ

पुल्लिंग

  • चाहे न चाहे, न चाहते हुए भी, अकारण, निराधार, जैसे: मैं उनका बुरा चाहने वाला नहीं मगर उन्हें न जाने क्यूँ मुझ से भगवा जाने द्वेष पैदा हो गया है

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ واسْطے کا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ واسْطے کا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words