تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ نَبیؐ کا سایَہ" کے متعقلہ نتائج

اَللہ نَبیؐ کا سایَہ

خدا اور اس کا حبیب اپنی حفاظت میں رکھے ، خدا اور رسول کی حفاظت میں دیا .

اَللہ نَبیؐ جی بھیجو جی

پلے ہوئے طوطے وغیرہ کو یاد کرانے کا ایک فقرہ.

اَللہ کی اَمان پِیر پَیغَمْبَر کا سایَہ

سفر کے موقع پر رخصت کرتے وقت مستعمل

پَری کا سایَہ ہونا

پَری کا سایَہ

پری یا جن کا اثر.

مِہر کا سایَہ

سایہء عاطفت ؛ مراد : مہربانی ۔

مَوت کا سایَہ

موت کا خوف ، زندگی کی کشمکش میں موت کا دھڑکا

باپ کا سایَہ

باپ کی سرپرستی اور حفاظت، (مجازاً) باپ کی زندگی

جِنّْ کا سایَہ

جن کا اثر، جن کا خلل

دِیو کا سایَہ

بُھوت پریت کا آسیب، اثر یا خلل.

پِیروں کا سایَہ

اللہ حفط و امان میں رکھے ، اولیا کی نگاہ کرم رہے .

اَللہ کا نام لینا

ہمت باندھنا ، خدا پر بھروسا کرنا ؛ بسم اللہ کہہ کے کام شروع کر دینا .

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

اَللہ کا نام لو

توبہ کرو، جھوٹ نہ بولو، ایسا نہیں ہو سکتا

تَلْواروں کا سایَہ

پوری پوری حفاظت ، نہایت احتیاط ، زچہ خانے کی ایک رسم جس میں زچہ اور بچہ کی چھٹی نہلانے کے بعد رات کے وقت تارے دکھانے کے لیے زچہ خانے سے باہر صحن میں لاتے ہیں تو ٹوٹکے کے طور پر زچہ و بچہ دونوں کے اوپر ننگی تلواروں کا سایہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ہر قسم کے آسیب یا اثر وغیرہ سے محفوظ رہیں.

بَرِچھ کا سایَہ اَور پُرُش کا مایَہ

درخت کا سایہ اور انسان کا رسوخ ان کی اپنی اپنی ذات کے ساتھ ہے

غَم کا سایَہ پَڑْنا

دُکھ درد کا شاکار ہونا ، مصیبت پڑنا .

اَللہ کا کَرنا

اتفاقیہ بات، جو ازغیبی مدد سے ہو، مدد الہٰی

اَللہ کا گَھر

(مجازاََ) انسان کا دل .

اَللہ کا جی

انسان ، آدمی .

اَللہ کا رَحْم

(لفظاََ) خداے تعالیٰ کی مہربانی ،(مجازاََ) پسے ہوئے چاولوں اور گھی شکر کی پینڈیاں جو گلگلوں کے ساتھ بنائی جاتی ہیں (شکرانے یا طلب رحمت کے لئے عموماََ رت جگے کی رسم میں).

اَللہ کا پِیارا

(مجازاََ) نیک نفس اور رحم دل انسان.

اَللہ کا مَحْبُوب

رک : اللہ کا حبیب .

اَللہ کا حَبِیب

حضرت محمد مصطفیٰ صلعم جو خدا ئے تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہیں .

اَللہ کا کَلام

قرآنِ پاک .

اَللہ کا مَسْتان

اللہ تعالیٰ کی محبت میں مست رہنے والا ، فقیر ،ملنْگ ، قلندر ، صوفی.

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

اَللہ کا نام سَچّا

فقیروں کی صدا

باپ کا سایَہ سَر سے اُٹْھنا

باپ مرجانا ، یتیم ہوجانا

اَللہ کا اَلِف

رک الف آزاد کا .

اَللہ کا شیر

حضرت علی علیہ اسلام لا لقب ، اسداللہ ، شیرِ خدا .

اَللہ واسْطے کا

خواہ مخواہ ،بلاوجہ ،لِلّٰہی ، جیسے :میں ان کا بدخواہ نہیں مگر انھیں نہ جانے کیوں مجھ سے اللہ واسطے کا بغض پیدا ہوگیا ہے .

سَن٘گَت کی پُھوٹ کا اَللہ بیلی

آپس کی نااتفاقی بہت بری ہوتی ہے ، نااتفاقی میں بڑا خطرہ ہے.

اَللہ آمِیں کا

بہت چہیتا ،منتوں اور مرادوں سے پلا ہوا .

آگے اَللہ کا نام

رک: آگے خدا کا نام .

اَللہ کا نام مُحَمَّد کا کَلِمہَ

ناداری میں ایمان سنبھالے ہوئے بیٹھے ہیں

اَللہ کا بَندَہ

بندہ ء ناچیز .

سَر پَر اَللہ کا کَلام لینا

قرآن کی قسم کھانا.

سایَہ

روشنی کے سامنے کسی مُجَسّم شے کے حائل ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہونی والی تاریکی، پرچھائیں

اَللہ کا فَقِیر

پہنچا ہوا پیر یا ولی ،صوفی صافی، خدا کا برگزیدہ بندہ .

اَللہ کا فَضْل

(مجازاََ) رشوت ، بالائی آمدنی ،ناجائز ذرائع کی کمائی .

حَق نام اَللہ کا

خدا کے سِوا کوئی نہیں، خدا برحق ہے، سچّا نام خدا ہی کا ہے

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

والِدَین کا سایَہ سَر سے اُٹھ جانا

والدین کا فوت ہو جانا، ماں باپ کا انتقال ہو جانا، یتیم و یسیر ہو جانا

اَللہ مِیاں کا جی

رک : اللہ کا جی

اَللہ مِیاں کا رَحْم

رک: اللہ کا رحم .

اَنْدھے کی جورُو کا اَللہ بیلی

بے وقوف کا مال جس کا جی چاہتا ہے کھاتا ہے

اَللہ اَللہ

کیا خوب، سبحان اللہ، کیا کہنا، حیرت و تعجب کا مقام ہے

اَللہ مِیاں کا طاق بَھرْنا

منت پوری ہونے کے بعد مسجد میں گلگلے شیرینی اور اللہ میاں کا رحم وغیرہ چڑھانا .

اَللہ بَس کا باقی ہَوَس

اللہ کے سوا باقی تما دنیا ہیچ اور فانی ہے ، دنیا سے کوئی امید نہیں صرف اللہ پر بھروسا ہے (دنیا سے بے دلی یا مایوسی کے موقع پر مستعمل).

ہَمیشَہ رَہے نام اَللہ کا

ﷲ کا نام سدا باقی رہے گا یعنی خدا کی ذات ہی دائم ہے، خدا کے سوا سب فانی ہے

سایَہ گِرنا

سایہ پڑنا ؛ کسی شے کا سایہ بننا.

سایَہ اُٹھانا

سایہ ہٹانا ، چھان٘و ختم کر دینا.

سایَہ اُتَرْنا

سایہ اُتارنا (رک) کا لازم.

سایَہ پَھیلْنا

سورج غروب ہونے کو ہونا، شام قریب ہونا

سایَہ رَہْنا

چھاؤں رہنا

سایَہ ڈالْنا

متاثر کرنا، اثر ڈالنا، زیر اثر کرنا

سایَہ کَرنا

چھتر چھانا ، چھان٘و کرنا.

سایَہ ڈَھلْنا

دُھوپ کا ختم ہونا، سایہ پھیلنا، شام ہونا

سایَہ اُٹْھنا

والدین کا اِنتقال ہو جانا ؛ سرپرستی سے محروم ہونا.

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ نَبیؐ کا سایَہ کے معانیدیکھیے

اَللہ نَبیؐ کا سایَہ

allaah nabii kaa saayaअल्लाह नबी का साया

عبارت

اَللہ نَبیؐ کا سایَہ کے اردو معانی

  • خدا اور اس کا حبیب اپنی حفاظت میں رکھے ، خدا اور رسول کی حفاظت میں دیا .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

अल्लाह नबी का साया के हिंदी अर्थ

  • ख़ुदा और इस का हबीब अपनी हिफ़ाज़त में रखे, ख़ुदा और रसूल की हिफ़ाज़त में दिया

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ نَبیؐ کا سایَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ نَبیؐ کا سایَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words