تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ کا پِیارا" کے متعقلہ نتائج

اَللہ کا پِیارا

(مجازاََ) نیک نفس اور رحم دل انسان.

مَجنُوں کو لَیلیٰ کا کُتّا بھی پِیارا

جس سے محبت ہوتی ہے ، اس کی ہر چیز اچھی معلوم ہوتی ہے

اَللہ کا نام لینا

ہمت باندھنا ، خدا پر بھروسا کرنا ؛ بسم اللہ کہہ کے کام شروع کر دینا .

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

اَللہ کا نام لو

توبہ کرو، جھوٹ نہ بولو، ایسا نہیں ہو سکتا

اَللہ کا کَرنا

اتفاقیہ بات، جو ازغیبی مدد سے ہو، مدد الہٰی

اَللہ کا گَھر

(مجازاََ) انسان کا دل .

اَللہ کا جی

انسان ، آدمی .

اَللہ کا رَحْم

(لفظاََ) خداے تعالیٰ کی مہربانی ،(مجازاََ) پسے ہوئے چاولوں اور گھی شکر کی پینڈیاں جو گلگلوں کے ساتھ بنائی جاتی ہیں (شکرانے یا طلب رحمت کے لئے عموماََ رت جگے کی رسم میں).

اَللہ کا مَحْبُوب

رک : اللہ کا حبیب .

اَللہ کا حَبِیب

حضرت محمد مصطفیٰ صلعم جو خدا ئے تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہیں .

اَللہ کا کَلام

قرآنِ پاک .

اَللہ کا مَسْتان

اللہ تعالیٰ کی محبت میں مست رہنے والا ، فقیر ،ملنْگ ، قلندر ، صوفی.

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

اَللہ کا نام سَچّا

فقیروں کی صدا

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

اَللہ کا اَلِف

رک الف آزاد کا .

اَللہ کا شیر

حضرت علی علیہ اسلام لا لقب ، اسداللہ ، شیرِ خدا .

اَللہ واسْطے کا

خواہ مخواہ ،بلاوجہ ،لِلّٰہی ، جیسے :میں ان کا بدخواہ نہیں مگر انھیں نہ جانے کیوں مجھ سے اللہ واسطے کا بغض پیدا ہوگیا ہے .

سَن٘گَت کی پُھوٹ کا اَللہ بیلی

آپس کی نااتفاقی بہت بری ہوتی ہے ، نااتفاقی میں بڑا خطرہ ہے.

اَللہ آمِیں کا

بہت چہیتا ،منتوں اور مرادوں سے پلا ہوا .

آگے اَللہ کا نام

رک: آگے خدا کا نام .

اَللہ کا نام مُحَمَّد کا کَلِمہَ

ناداری میں ایمان سنبھالے ہوئے بیٹھے ہیں

اَللہ کا بَندَہ

بندہ ء ناچیز .

سَر پَر اَللہ کا کَلام لینا

قرآن کی قسم کھانا.

اَللہ نَبیؐ کا سایَہ

خدا اور اس کا حبیب اپنی حفاظت میں رکھے ، خدا اور رسول کی حفاظت میں دیا .

اَللہ کا فَقِیر

پہنچا ہوا پیر یا ولی ،صوفی صافی، خدا کا برگزیدہ بندہ .

اَللہ کا فَضْل

(مجازاََ) رشوت ، بالائی آمدنی ،ناجائز ذرائع کی کمائی .

حَق نام اَللہ کا

خدا کے سِوا کوئی نہیں، خدا برحق ہے، سچّا نام خدا ہی کا ہے

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

اَللہ مِیاں کا جی

رک : اللہ کا جی

اَللہ مِیاں کا رَحْم

رک: اللہ کا رحم .

خُدا کو پِیارا ہونا

مرجانا ، انتقال کر جانا.

اَنْدھے کی جورُو کا اَللہ بیلی

بے وقوف کا مال جس کا جی چاہتا ہے کھاتا ہے

اَللہ اَللہ

کیا خوب، سبحان اللہ، کیا کہنا، حیرت و تعجب کا مقام ہے

اَللہ مِیاں کا طاق بَھرْنا

منت پوری ہونے کے بعد مسجد میں گلگلے شیرینی اور اللہ میاں کا رحم وغیرہ چڑھانا .

مُول سے باج پِیارا ہونا

اصل سے زیادہ پیارا ہونا ، بیٹی دے کر داماد کی محبت زیادہ ہو جاتی ہے ۔

اَللہ بَس کا باقی ہَوَس

اللہ کے سوا باقی تما دنیا ہیچ اور فانی ہے ، دنیا سے کوئی امید نہیں صرف اللہ پر بھروسا ہے (دنیا سے بے دلی یا مایوسی کے موقع پر مستعمل).

ہَمیشَہ رَہے نام اَللہ کا

ﷲ کا نام سدا باقی رہے گا یعنی خدا کی ذات ہی دائم ہے، خدا کے سوا سب فانی ہے

مُول سے بِیاز پِیارا ہونا

اصل سے زیادہ پیارا ہونا ، بیٹی دے کر داماد کی محبت زیادہ ہو جاتی ہے ۔

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے

بیٹے سے بیٹے کی اولاد زیادہ پیاری ہوتی ہے ، اولاد سے پوتا پوتی زیادہ عزیز ہوتے ہیں ۔

مُول سے بِیاج پِیارا ہوتا ہے

اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے

اَللہ اَللہ رے

رک: اللہ رے .

اَللہ اَللہ کَرْنا

خدا کی یاد میں مصروف رہنا، توکل یا گوشہ نشینی کی زندگی کا گزارنا، وظیفہ پڑھنا، ورد کرنا

اَللہ اَللہ کَر

رک: اللہ اللہ کرو .

اَللہ اَللہ کَرو

جھوٹ نہ بولو، اتنا مبالغہ نہ کرو.

اَللہ اَللہ ہونا

نذر نیاز ہونا

اَللہ ہی اَللہ

سبحان اللہ ،کیا کہنا ، ماشائ اللہ بے حد و بے انتہا (تحسین و توصیف میں مبالغے مے موقع پر).

اَللہ کا گَھر بَڑا ہے

خدا بڑا کارساز ہے گھبرانے کی بات نہیں .

باج باج اَللہ مُحَمَّد کا راج

گھڑیال بجاتے وقت خدمتگاروں اور فراشوں وغیرہ کا نعرہ

اَللہ اَللہ کَر کے

بڑی مشکل سے ، بڑی مصیبت کے بعد ، مر کھپ کے .

اَللہ ہی اَللہ ہے

تعریف و توصیف میں مبالغے کے لئے.

مَعَاذ اَللہ کا مَقام ہے

اس موقع پر اﷲ سے پناہ مانگنا چاہیئے ۔

حُدُودُ اَللہ

اللہ کے احکام (اوامر و نواہی)، حقائق معانی، احکام الہٰی

اَللہ مِیاں کا سانْڈ

غیر عورتوں پربری نظر رکھنے والا ، زانی اور بد کار .

اَب اَللہ ہی اَللہ ہے

دنیا سے جی اٹھ گیا ، زندگی کی امید نہیں رہی ، اب دل میں سواے اللہ کی یاد کے اور کچھ نہیں .

گَھر میں اَللہ کا دِیا سَب ہے

گھر خوشحال ہے ، کسی چیز کی کمی نہیں.

اَللہ اَللہ کی چِیز

(عور) فاتحہ یا نذر کی مٹھائی وغیرہ (فاتحہ یا نذر سے پہلے بچوں کو اس مٹھائی وغیرہ کے کھانے سے جو فاتحہ یا نذر کے لئے رکھی ہے منع کرتے وقت مستعمل)

ظاہِرِ اَللہ باطِن اَللہ

اللہ ہر جگہ موجود ہے ، ظاہر میں بھی اللہ ہر جگہ موجود ہے اور باطن میں بھی ہر جگہ موجود ہے.

اَللہ کی اَمان پِیر پَیغَمْبَر کا سایَہ

سفر کے موقع پر رخصت کرتے وقت مستعمل

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ کا پِیارا کے معانیدیکھیے

اَللہ کا پِیارا

allaah kaa pyaaraaअल्लाह का प्यारा

اَللہ کا پِیارا کے اردو معانی

  • (مجازاََ) نیک نفس اور رحم دل انسان.
  • وہ انسان جس سے اس کے نیک اعمال کی بنا پر خدا کو محبت ہو .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ کا پِیارا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ کا پِیارا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words