تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اَلَگ تَھلَگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں اَلَگ تَھلَگ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
اَلَگ تَھلَگ کے اردو معانی
فعل متعلق
- ۱. رک: الگ ؛ الگ الگ .
- ۲. (مجازاََ) بغیر کسی سہارے کے .
- ۳. صفائی سے بے لاگ .
شعر
تمہیں تو ناز بہت دوستوں پہ تھا جالبؔ
الگ تھلگ سے ہو کیا بات ہو گئی پیارے
الگ تھلگ رہے کبھی کبھی سبھی کے ہو گئے
جنوں کا ہاتھ چھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے
کوچے میں ہجرتوں کے ہوں سب سے الگ تھلگ
بچھڑا وہ یوں کہ ربط مکانی بھی لے گیا
Urdu meaning of alag-thalag
- Roman
- Urdu
- ۱. rukah alag ; alag alag
- ۲. (mujaazaa) bagair kisii sahaare ke
- ۳. safaa.ii se belaag
English meaning of alag-thalag
اَلَگ تَھلَگ سے متعلق دلچسپ معلومات
الگ تھلگ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ’’الگ تھلگ‘‘ اور’’الگ‘‘ میں کوئی فرق نہیں، بلکہ ’’الگ‘‘ کے مفہوم کو زور دے کر کہنا ہو تو ’’الگ تھلگ‘‘ کہنا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’الگ تھلگ‘‘ میں بے تعلقی اور مغائرت کا مفہوم ہے، اور’’الگ‘‘ میں ’’شامل کا نقیض، دور، جدا‘‘ وغیرہ کا مفہوم ہے۔ ظفر اقبال ؎ تیرگی خیر میں شعلۂ شر ہے الگ عیب ہے اپنا جدا، اپنا ہنر ہے الگ اس کے برخلاف، کہ ’’الگ تھلگ‘‘ ایک نفسیاتی صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔ داغ ؎ کچھ اس کو وہم کچھ اس کو غرور رہتا ہے الگ تھلگ وہ بہت دور دور رہتا ہے بہادر شاہ ظفر ؎ کیونکہ رہے نہ ہم سے وہ ماہ جبیں الگ تھلگ رہتا ہے اک زمانے سے ماہ مبیں الگ تھلگ دیا شنکر نسیم ؎ دن بھر تو الگ تھلگ رہے وہ دو وقت سے شام کے ملے وہ اس فقرے کو’’سہج سے، صفائی سے، بے لاگ‘‘ کے معنی میں بھی بولتے تھے، مثلاً ’’امیر اللغات‘‘ میں فقرہ درج ہے: انھوں نے نال ایسی الگ تھلگ اٹھا لی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ لیکن اب یہ معنی بہت شاذ ہیں، بلکہ معدوم ہیں۔ موجودہ زمانے میں جو نئے معنی اس فقرے کو پہنائے جارہے ہیں وہ البتہ غلط اور واجب الترک ہیں: غلط: متعدی امراض کے بیماروں کو الگ تھلگ رکھنا چاہئے۔ غلط:پناہ گزینوں کو شہر سے الگ تھلگ رکھا گیا۔ غلط: اس معاملے کو الگ تھلگ رکھئے، اس پر پھر غور کریں گے۔ غلط: جلسے کے سب شرکا ایک ساتھ نہیں آئے، الگ تھلگ آئے۔ مندرجہ بالا چار میں سے اول تین میں ’’الگ تھلگ‘‘ کی جگہ صرف ’’الگ‘‘ درست ہے۔ چوتھے جملے میں ’’الگ تھلگ‘‘ نہیں، ’’الگ الگ‘‘ کہنا چاہئے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
رَضِینا
(فقرۂ عربی اُردو میں مستعمل) جو کُچھ خدا کی مصلحت ہو ہم اس میں خوش ، اس کی مرضی کا سامنے سرِ تسلیم خم ہے (عربی کے فقرے ” رضینا بالقضا “ کی تخلفیف).
رَذِیل کی دوسْتی پانی کی لَکِیر ، شَرِیف کی دوسْتی پَتَّھر کی لَکِیر
کمینے اور کم ظرف کی کسی بات کا بھروسا نہیں.
رَضائی
لحاف، لبادہ، سوڑ، گدڑیرنگین ابرے اور استر کے بیچ میں روئی بھرا اور گوٹ لگا اوڑھنے کا ایک کپڑا، رُوئی بھری دُلائی
رُوْزَہ
(اسلام) ایک فرض جس کے ادا کرنے کے لیے صبحِ صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پِینے اور بیوی کی مقاریت سے پرہیز کِیا جاتا ہے، مذہب اسلام میں روزے کی تین قسمیں ہیں فرض، واجب اور نفل روزہ، فرض روزہ رمضان کے مہینے میں پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک (پورے مہینے) کا ہوتا ہے
رِضائی
وہ عمل یا طریقہ جسے دیکھ کر اس لیے نہ ٹوکا جائے کہ وہ دیکھنے والے کی نظر میں درست ہو . پسند کیا ہوا (عمل).
diazo
رنگ کرنے یا چربہ اتارنے کا ایک عمل جس میں ڈائزو کا مرکب استعمال ہوتا ہے جو روشنی سے متأثر ہو کر انحلا ل پذیر ہوتا ہے.
رَضَاعی
وہ دو افراد (مرد یا عورت) جنہوں نے ایک عورت کا دودھ پیا ہو (سگے بہن بھائیوں کے علاوہ)، دودھ شریک (بہن/ بھائی)
رِضاع
ماں دائی کا بچّے کو دودھ بلانے کا عمل، نیز وہ مدت یا عمر، جس میں بچہ ماں یا دائی کا دودھ پیتا ہے، رضاعت
روزے چُھڑانے گَئے نَماز گَلے پَڑی
جب ایک آفت سے بچنے کی تدبیر یا فکر میں ایک دوسری آفت سر پڑ جائے تو بولتے ہیں.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
asbaab
अस्बाब
.اَسْباب
causes, motives, means, reasons
[ Doctor Corona ke zamaane mein Corona jaisi khatarnak virus ke asbaab ka pata laga rahe the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aadat
'आदत
.عادَت
habit, treatment, disposition
[ Aadat kisi bhi chiz ki ho usko chhor pana bahut mushkil kaam hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sat.h
सत्ह
.سَطْح
expanse, platform, surface layer, surface
[ Pani ki satah par banne wali taswir der-paa nahin hoti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tib
तिब
.طِبْ
the science of medicine, medical treatment
[ Tib ke usoolon par chala jaye to sihat barbad nahin hoti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aajiz
'आजिज़
.عاجِز
disappointed, in despair, hopeless
[ Be-rozgari se ajiz ho kar mulk chhor dena bhi achchha nahin ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHataa-kaar
ख़ता-कार
.خَطا کار
guilty, wrongdoer, culprit
[ Khatakar ko kabhi na kabhi saza zaroor milti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aabid
'आबिद
.عابِد
godly, pious, devout
[ Dosron ka diya khane wala abid wa zahid ho hi nahin sakta ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faaqa-kashii
फ़ाक़ा-कशी
.فاقَہ کَشی
starvation
[ Gharib ki faqa-kashi ek din zaroor rang layegi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qavaaniin
क़वानीन
.قَوانِین
canons, rules, laws, ordinances, statutes
[ Aajkal kuch log sarkari qavanin ki khilaf-varzi khub dhadalle se kar rahe hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
badaulat
बदौलत
.بَدَولَت
by the favour or bounty (of)
[ Shaahid Ahsan ka bahut ehsaanmand hai kyunki Ahsan ki badaulat hi use naukari mili hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (اَلَگ تَھلَگ)
اَلَگ تَھلَگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔