تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنْت کٹّو" کے متعقلہ نتائج

آنتوں

پیٹ کے اندر لمبا نلکی کی قسم کا ایک نرم عضو جس میں غذا کا فضلہ جمع ہوتا ہے

آنتیں

پیٹ کے اندر لمبا نلکی کی قسم کا ایک نرم عضو جس میں غذا کا فضلہ جمع ہوتا ہے

آنت

پیٹ کے اندر لمبا نلکی کی قسم کا ایک نرم عضو جس میں غذا کا فضلہ جمع ہوتا ہے

آنْت کٹّو

مویشیوں کے پیٹ کا ایک مرض، ایک قسم کی بد ہضمی جس میں تھوڑا تھوڑا پتلا پاخانہ آنے لگتا ہے اور مویشی کو کمزور کر دیتا ہے

آنْت کی آنْت

بہت لمبی چیز، طول طویل بات

آنت بَڑْھنا

پیٹ کی ایک آنت کا جھلی توڑ کر نیچے لٹک جانا (گاہے فوطوں کے اندر)، ہرنیا

آنْت میں بَل پَڑنا

پیٹ میں درد ہونا، مسوس ہونا

آنْتیں سُوکْھنا

فاقوں سے آن٘تیں خشک ہونے لگنا، بھوکوں مرنا

آنتیں ٹُوٹْنا

بھوک کا زور ہونا ، نہایت بھوک لگنا.

آنْتیں سَمیٹنا

بھوک کی برداشت رہنا، کرنا، ہونا

آنتوں کی دِق

ایک قسم کی دق جس میں پرانی پیچش کے ساتھ آن٘توں میں زخم پڑ جاتے ہیں .

آنْت کا بَڑھ جانا

ایک بیماری جس سے آنت فوطوں میں اتر جاتی ہے اور اس سے آدمی کے خصیوں میں درد پیدا ہوتی ہے

آنتیں گَلے میں آنا

بلا یا مصیبت میں پھنسنا، پریشانی میں مبتلا ہونا (عموماً، الٹی آنتیں گلے میں پڑنا مستعمل)

آنْتیں گَلے آنا

بلا یا مصیبت میں پھنسنا، پریشانی میں مبتلا ہونا (عموماً الٹی آنتیں گلے میں پڑنا، مستعمل)

آنْتیں مُنْھ کو آنا

گھبرانا، بیتاب و بے قرار ہونا

آنْتوں میں بَلْ پَڑْنا

زیادہ ہن٘سی کے مارے پیٹ میں شکنیں پڑنا، آن٘توں کا دکھنے لگنا

آنتوں سے قُل کی بانگ آنا

بہت بھوک لگی، بھوک کی شدت میں اللہ یاد آنے لگا

آنْتیں اُلَٹ جانا

بہت ابکائیاں آنے سے جی تلے اوپر ہونا، آنتوں کا اُلٹ پُلٹ ہونا

آنتیں گَلے میں پَڑْنا

بلا یا مصیبت میں پھنسنا، پریشانی میں مبتلا ہونا (عموماً، الٹی آنتیں گلے میں پڑنا مستعمل)

آنْتوں کے بَل کُھلْنا

کئی فاقوں کے بعد پیٹ میں غذا جانا (عموماً جمع مستعمل)

آنْتوں کا بَل کُھلنا

کئی فاقوں کے بعد پیٹ میں غذا جانا (عموماً جمع مستعمل) .

آنْتیں گَلے پَڑنا

بلا یا مصیبت میں پھنسنا، پریشانی میں مبتلا ہونا (عموماً الٹی آنتیں گلے میں پڑنا، مستعمل)

آنْتوں کا بَل کھولْنا

فاقہ کشی کے بعد پیٹ بھر کر کھانا کھانا

آنْت گِرنا

سفید دست آنا ، آن٘و آنا .

آنْت بولْنا

بادی کی وجہ سے آن٘توں میں قراقر ہونا .

آنْت ٹُوٹْنا

زیادتی کے ساتھ قے آنے سے آن٘توں کا دکھنے لگنا

آنْت اُتَرْنا

پیٹ کی ایک آنت کا جھلی توڑ کر نیچے لٹک جانا (گاہے فوطوں کے اندر)، ہرنیا

آنْت بَھاری ہونا

پیٹ میں کچھ کسر ہونا، بد ہضمی ہونا

آنْتیں قُل ہُوَ اللّٰہ پَڑھ رَہی ہیں

بہت بھوک لگی، بھوک کی شدت میں اللہ یاد آنے لگا

آنْتیں قُل ہُوَ اللّٰہ پَڑھنے لَگیں

بہت بھوک لگی، بھوک کی شدت میں اللہ یاد آنے لگا

آنْتیں قُل ہُوَ اللّٰہ پَڑْھتی ہیں

بہت بھوک لگی، بھوک کی شدت میں اللہ یاد آنے لگا

آنت بھاری تو مات بھاری

پیٹ کی خرابی سے بیماری پیدا ہوتی ہے، معدے کی خرابی سے درد سر ہوتا ہے، فتور ہضم سے درد سر ہوتا ہے بد ہضمی سے سر پھرتا ہے

آنْتوں کا قُل ہُوَاللہ پَڑھنا

بہت بھوک لگی ہونا، بہت بھوک محسوس کرنا

آنْت بھاری تو بات بھاری

پیٹ بھرے آدمی کی بات معتبر ہوتی ہے

پیش آنت

(حیوانیات) اگلی آنْت جو ان چار حصوں پر مشتمل ہے : (۱) منْھ (۲) کوتاہ حلق (۳) پھولا ہوا پوٹا (۴) پیش تجویف یا سنْگ دانہ.

اَنْدھی آنْت

کانی آنت کے ساتھ تقریباً تین چار انچ لمبا کیچوے کی شکل کا زائدہ جس کی ساخت بھی آنتوں کی طرح ہوتی ہے، اپنڈکس

چھوٹی آنت

پیٹ کے اندر غذا کی چھوٹی نالی (small intenstine).

بَھاری آنْت

قبض

کُھلی آنت

(نباتیات) بڑی آنت، فقاری جانداروں کے نظام انہضام کا ایک حصہ

ساہی کی آنت

(مجازاً) بہت زیادہ طُول طویل.

شَیطان کی آنت

بہت لمبی چیز یا بات جو ختم ہونے کو نہ آئے ، بہت طویل کہانی یا داستان ، بڑی لمبی قطار جو ختم ہونے کو نہ آئے ، بیزاری کی حد تک چیز کی طوالت

مُنہ میں دانت نہ پیٹ میں آنت

کہن سال ہونا، نہایت بڑھاپے کی حد پر ہونا

مُونْھ میں دانْت نَہ پیٹ میں آنْت

بہت بوڑھے کی نسبت کہتے ہیں ۔

نَہ مُنْہ میں دانْت، نَہ پیٹ میں آنْت

نہایت بوڑھا، عمر رسیدہ، کبرسنی کی وجہ سے بہت نحیف و ضعیف

نَہ مُنْھ میں دانْت ، نَہ پیٹ میں آنْت

نَہ مُنْھ میں دانْت ، نَہ پیٹ میں آنْت

۔نہایت بوڑھے آدمی کی نسبت بولتے ہیں۔؎

بھاری آنت ہونا

قبض کی حالت ہونا

نار نے نِکالا دانْت اَور مَرْد نے تاڑا آنْت

عورت ہنسی اور مرد سے پھنسی

اردو، انگلش اور ہندی میں آنْت کٹّو کے معانیدیکھیے

آنْت کٹّو

aa.nt-kaTTuuआँत-कटटू

اصل: ہندی

وزن : 2122

مادہ: آن٘ت

آنْت کٹّو کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مویشیوں کے پیٹ کا ایک مرض، ایک قسم کی بد ہضمی جس میں تھوڑا تھوڑا پتلا پاخانہ آنے لگتا ہے اور مویشی کو کمزور کر دیتا ہے

English meaning of aa.nt-kaTTuu

Noun, Masculine

  • diarrhoea of cattle

आँत-कटटू के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मवेशियों का दस्त, मवेशियों के पेट की एक बीमारी, जिस में थोड़ा थोड़ा पतला मल आने लगता है और मवेशी को कमज़ोर कर देता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنْت کٹّو)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنْت کٹّو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone