تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے" کے متعقلہ نتائج

آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے

جو کام آج کرنے کا اسے دوسرے وقت پر اٹھا نہیں رکھنا چاہیے

آج کے تَھپے آج ہی نہیں جلتے

آج کے تھاپے اُپلے آج ہی نہیں جلتے یعنی انہیں سوکھنے میں وقت لگتا ہے

آج آج کا بِچُّھو کَل کا سان٘پ

جو اب تھوڑا صرر پہنچا سکتا ہے وہ آبندہ زیادہ ضرر بھی پہنچا سکتا ہے.

کَل کا لِیْپا دیو بَہا، آج کا لِیْپا دیکھو آ

گزری ہوئی باتوں کو جانے دو، موجودہ بات پر توجہ دو، ماضی کو نظر انداز کر کے حال پر نظر رکھو

وُہ دِن آج کا دِن

اس دن سے آج تک ، تب سے لے کر اب تک ، جب سے اب تک (بالعموم یہ ظاہر کرنے کے لیے مستعمل کہ فلاں وقت سے اب تک وہی روش ہے یا کوئی تبدیلی نہیں ہوئی) ۔

آج کَل کَہْنا

رک: آج کل کرنا.

آج نہیں کل

ٹال مٹول کرنا

وہ دِن اور آج کا دِن

آج تو چوٹ ہے

ہو دن سے میادہ خوب حوب سنگھار کیا ہے، آرائش کی حد کردی ہے.

آج جو کَرنا ہے کَر لے کَل کی کَل کے ہاتھ ہے

وقت کو غنیمت سمجھنا چاہیے، آج کا کام کل پر نہیں چھوڑنا چاہیے

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

آج اِس کا دَور ہے تو کَل اُس کا دَوْر ہے

زمانہ ایک حال پر رہتا ہے ، آج کسی کا دروج ہے تو کل کسی کا ، دنیا کی ہر حالت عارضی وار ناپائدار ہے.

کُچْھ آج سے نَہِیں

ہمیشہ سے ؛ قدیم سے.

آج سے کل نزدیک ہے

آج کے بعد کل ہی آئے گا یا کل آتے کیا دیر لگتی ہے، جلد ہی نتیجہ سامنے آجائے گا

آج ہے سو کَل نہیں

روز بروز ابتری ہے، برا وقت آتا جاتا ہے، دنیا میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، جو حالت آج ہے وہ کل نہیں ہوگی

آج کِسْ کا مُن٘ھ دیکھ کے اُٹھا ہوُں

رک: آج صبح الخ.

آج چَل کے پِھر نَہ چَلُوں گی

ہوا بہت زور شور سے چل رہی ہے، اندھیاو ہے، جھکڑ چل رہے ہیں.

کَل جو ہونا ہے آج ہو جائے

جو چیز کل پر موقوف ہے وہ آج ہو جائے، کام کی جلد سے جلد تکمیل کر لی جائے، کسی طرح تاخیر نہ کی جائے، خدشہ جلد سے جلد دور کر لیا جائے.

جو کَل ہونا ہے وہ آج ہو جائے

عجلت کے موقع پر کہتے ہیں

آج بَرَس کے پِھر نَہ برسُوں

مین٘ھ کی جھڑی لگی ہے، برابر سے جا رہا ہے.

آج زَبان کُھلی ہے کَل بَنْد ہے

زندگی کا اعتبار نہیں ابھی بھلے چنگے تھے اور ابھی چل بسے (عبرت دلانے، زندگی پر بھروسا نہ کرنےاور اور صداقت و ایمانداری کا یقین دلانے کے محل پر مستعمل).

آج مَیں ہُوں اور تُم ہو

کوئی دقیقہ دارو گیر اور مواخذے کا اٹھا نہ رکھوں گا

آج نَصِیبوں سے ہاتھ لَگے ہو

قسمت کی خوبی سے آج ملاقات ہوگئی ہے.

آج ہماری کل تمہاری دیکھو لوگو پھیرا پھاری

دولت کسی شخص کے پاس سدا نہیں رہتی کبھی کسی کی اور کبھی کسی کی، زمانہ بدلتا رہتا ہے، آج عروج تو کل زوال

عَقْل کا کام نَہ کَرنا

سمجھ میں نہ آنا

آج مَیں ہُوں اور وُہ ہے

کوئی دقیقہ دارو گیر اور مواخذے کا اٹھا نہ رکھوں گا

کاغَذ کی ناؤ آج نَہ ڈُوبی کَل ڈُوبی

بے اصل اور نا پائیدار شے کے وجود کا کچھ اعتبار نہیں.

پَرْسوں کا ہوتا کَل اَور کَل کا ہوتا آج

ایسے مواقع پر کہتے ہیں جہاں بہت عجلت ظاہر کرنا منظور ہو.

کام اپنا ہی کام ہے

جو کام خود کیا جائے وہی اچھا ہوتا ہے

آج تَک پَڑے ہِین٘گ ہَگ رھے ہیں

ابھی تک پتلا حال ہے، اب تک حالت خراب ہے

بیگانے بَھروسے پہ کھیلا جُوا آج نَہ مُوا کل مُوا

جوغیر کے بھروسے پر کوئی کام کرتا ہے وہ بہت جلد تباہ ہوجاتا ہے.

وَقت پَر گانٹھ کا پَیسا ہی کام آتا ہے

انسان کو فضول خرچی نہیں کرنی چاہیے بلکہ روپیہ جمع کرنا چاہیے

آج صُبْح کِس کَنْجُوس کا مُن٘ہ دیکھا تھا

صبح کو پہلی مرتبہ کس منحوس کا نام من٘ھ سے نکلا تھا کہ دن بھر فاقہ کرنا پڑا

باڑ پَہْلے ہی بان٘دھْنی چاہیے

حفاظت کا انتظام پہلے سے کر لینا چاہیے

تیرا ہی کام تھا

تیرے سوا کسی سے نہ ہو سکتا تھا (بطور طنز یا تعریف بھی)

ہی ہی ہی کَرنا

ہنسی کی آواز نکالنا ۔

جو بِن سَہارے کھیلے جُوا آج نَہ مُوا کَل مُوا

ناتجربہ کار آدمی جوئے مین تباہ ہو جاتا ہے

گاڑھی چَھنے گی آج کِسی سَبْزَہ رَن٘گ سے

بھنگ پینے والے بھنگ پیتے ہوئے گاتے ہیں ؛ مراد : یہ کہ معشوق سے آج بہت بے تکلفی ہوگی.

ہی ہی کَرنا

بیہودہ ہنسی ہنسنا ۔

کام کا نَہ رَکھنا

۔بیکار کردینا۔ مصرف کے لائق نہ رکھنا۔ ؎

ہاہا ہی ہی کَرنا

ہنسی ٹھٹھا کرنا، قہقہہ لگانا، بیہودہ ہنسنا

ہی ہی ٹِھی ٹِھی کَرنا

بے ہودہ پنے سے ہنسنا ، خواہ مخواہ کھل کھل ہنسنا ، بیہودہ ہنسی ہنسنا

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

ہات کام کا نَہ ہونا

بس میں نہ ہونا ، بے بس ہونا.

دَسْتار اَور گُفتار اَپْنی ہی کام آتی ہے

اپنے ہاتھ سے اپنی پگڑی (دوپٹا) باندھنا چاہیے اور اپنی بات خود ہی کہنا مناسب ہے دوسے کے ذریعے دونوں ٹھیک نہیں کیوں کہ اپنی بات یا مطلب کو جیسے خود کہہ سکتا ہے اس طرح دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتا .

جو آج کَرْنا ہو وہ کَل پَر نہ چھوڑو

جو کام آج کرنا ہے اسے دوسرے وقت پر نہیں ٹالنا چاہیے

کِسی کام کا نَہ ہونا

محض نکما اور بے کار ہونا ، عضوِ معطل ہونا.

چولھے چَکّی، سَب ہی کام پَکّی

بہت سگھڑ عورت ہے، ہر کام جانتی ہے

چاہیے

۱. درکار ہے ، مناسب ہے ، موزوں ہے ، ضروری ہے لازم ہے.

بِگْڑا بیٹا ، کھوٹا پَیسہ کَبھی نَہ کَبھی کام آ ہی جاتا ہے

اپنی چیز کیسی ہی خراب ہوکسی نہ کسی وقت ضرورت میں کادے جاتی ہے

کام کا نَہ کاج کا دُشْمَن اَناج کا

وہ شخص جو کھانے میں کسر نہ کرے اور کام سے دور بھاگے، سست، کاہل مفت خورا اور لیمو نچوڑ کی نسبت کہتے ہیں

پَیسے کے کام کا نَہ ہونا

نکما ہونا، بے حیثیت ہونا

عِزَّت کَل جاتِی آج جائے

عزت کی پروا نہیں

کَوڑی کام کا نَہ رَکْھنا

کسی کام کا نہ رکھنا، نکما کردینا.

کَوڑی کام کا نَہ ہونا

کَچَہرِی کا کام گَھر پَر لے آنا

دفتر کا کام گھر پر کرنے کے لیے لے آنا

بے گانے بھروسے کھیلا جُوا، آج نہیں تو کل مُوا

غیر کے بھروسے پر کام کرنے والا ہمیشہ خراب اور برباد ہوتا ہے

زَبان کا کام ہاتْھ سے لینا

اِشارے کرنا، زبان کے بجائے ہاتھ سے کوئی بات کہنا یا سمجھانا

نَہ کام کا ، نَہ کاج کا، دُشمَن اَناج کا

رک : کام کا نہ کاج کا ، دشمن اناج کا جو زیادہ مستعمل ہے

بَچَّہ کام کا کَچّا

ناتجربہ کار اچھا کام نہیں کر سکتا

اردو، انگلش اور ہندی میں آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے کے معانیدیکھیے

آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے

aaj kaa kaam aaj hii karnaa chaahiyeआज का काम आज ही करना चाहिए

عبارت

آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے کے اردو معانی

  • جو کام آج کرنے کا ہے اسے دوسرے وقت پر اٹھا نہیں رکھنا چاہیے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आज का काम आज ही करना चाहिए के हिंदी अर्थ

  • जो काम आज करने का है उसे दूसरे समय पर उठा नहीं रखना चाहिए

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آج کا کام آج ہی کَرنا چاہیے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words