تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھونا" کے متعقلہ نتائج

کھونا

گن٘وانا ، گُم کرنا .

کھونا مُوچی

(شال بافی) شال کی سطح میں سے ٹوٹے اور غیر ضروری تار جو بنائی میں آگئے ہوں کھینچنے کا موچنے کی قسم کا اوزار ، موچ ، موچیں .

ہَوا کھونا

وقعت مٹانا، ساکھ کھونا، ساکھ گنوانا

خَمْسَہ کھونا

بد حواس ہونا ، ہوش و حواس کا بچا نہ رہنا ، مخبوط الحواس ہونا .

سِیاہی کھونا

کالا پن دُور کرنا ، اندھیرا دفع کرنا .

مَزَہ کھونا

لطف یا لذت ختم کر دینا ، لطف غارت کر دینا ۔

دِیدَہ کھونا

بِینائی جاتی رہنا ؛ عقل سے عاری ہونا.

عُمْر کھونا

زندگی برباد کرنا .

عَقْل کھونا

عقل زائل ہونا ، ہوش جاتا رہنا .

عاقِبَت کھونا

عاقبت بگاڑنا، انجام بُرا کر لینا، انجام خراب کرنا، عذاب کا مستحق بننا، گہنگار بننا

اِعْتِبار کھونا

اپنے عمل سے اعتماد یا وقعت گنوا دینا

عِزَّت کھونا

آبرو گنوانا ، خود اپنا وقار ختم کرنا .

ہَدڑا کھونا

آبرو گنوانا ، وقار کھونا ۔

وَقعَت کھونا

عزت گنوانا، بات کھونا، غیر اہم ہو جانا

گِرَہ کا کھونا

اپنا نقصان کرنا ، ذاتی نقصان کرنا ، اپنا مال کھونا.

گِرَہ سے کھونا

اپنا مال گن٘وانا ، اپنا نقصان کرنا.

ہوش و حَواس کھونا

بے خود ہو جانا ، بہکنا

گِرَہ گانٹھ کی کھونا

اپنا روپیہ ضائع کرنا ، اپنا مال کھونا.

دونوں جَہاں سے کھونا

بہت زیادہ ذلیل کرنا ؛ شدید مصائب میں ہونا

راہ کھونا

راستہ گنْوا دینا ، بھٹک جانا.

ہوش کھونا

ہوش اڑانا، حواس باختہ کر دینا

ہیدڑا کھونا

برا لکھا کرنا، برا درجہ کرنا

اَپْنی بات اَپْنے ہاتھ سے کھونا

خود کوئی ایسا عمل کرنا جس سے عزت میں فرق آ جائے

دو دو پَیسَہ پَر جان کھونا

بہت بخیل ہونا ، انتہائی کنجوس ہونا ، لالچی ہونا ، لوبی ہونا .

مَوْقََعْ کُھْونَاْ

موقع ہاتھ سے جانے دینا، وقت نکل جانے دینا، فائدہ نہ اُٹھانا

ہاتھ سے کھونا

ملتی ہوئی چیز کا نہ لینا ، ضائع کرنا ، گنوانا ، چھوڑنا ؛ قدر نہ کرنا

ہاتھوں سے کھونا

ہاتھوں سے گنوانا ؛ بگاڑ لینا ، بنا کے نہ رکھنا ؛ کسی چیز کی قدر جان کر بھی نادانی کے سبب نہ لینا ؛ سستا مال دیکھ کر جانے دینا .

دِل کھونا

محبّت ہو جانا

گَھر کھونا

گھر برباد کرنا، گھراُجاڑنا

وَقت کھونا

مہلت سے فائدہ نہ اُٹھانا، موقع ضائع کرنا، وقت رائیگاں کرنا، بے کار مشغلوں میں وقت ضائع کرنا

دَرْد کھونا

درد رفع کرنا ، تکلیف سے نجات پانا .

دَم کھونا

جان دینا، مرنا

نِیْنْد کھونا

نیند اڑا دینا، سونے نہ دینا، نیند میں خلل ڈالنا

مَزا کھونا

مزا کر کرا کرنا ، بے لطفی کرنا ، رنگ میں بھنگ کرنا ۔

مَنزِلیں کھونا

منزلیں گم ہونا ۔

غُبار کھونا

کدورت دُور کرنا ، رنج و ملال ختم کرنا .

چَین کھونا

سکون و آرام ختم ہوجانا

دَولَت کھونا

دولت ضائع کرنا

بَھرَم کھونا

ساکھ گن٘وانا، بے وقار کرنا

رُوپ کھونا

خوبصورت گنوانا ، شان کھو دینا.

آبْرُو کھونا

عزت، ساکھ یا شہرت برباد کرنا، حرمت گنوانا

حِجاب کھونا

آن٘کھوں کا لحاظ کھونا .

اِیمان کھونا

To sacrifice or lose honour, integrity

قَدْر کھونا

عزت و وقعت کم کرنا ، قدر و قیمت میں فرق ڈالنا ، قدر گھٹ جانا ، وقار جاتا رہنا .

مُفت کھونا

موقع ضائع کرنا ، بلا سبب یا بلاوجہ حاصل چیز کو ضائع کرنا ۔

وَقار کھونا

آبرو گنوانا ، عزت کھونا ، بے عزت ہونا ۔

نَماز کھونا

نماز کا موقع گنوانا ، نماز نہ پڑھنا ، نماز چھوڑ دینا ، عبادت نہ کرنا

رَسْم کھونا

رِواج کو ترک کر دینا ، دستور کے خلاف عمل کرنا ، آن توڑنا

مَرَض کھونا

مرض دور کرنا ، ایسا علاج کرنا کہ بیماری باقی نہ رہے ۔

نِیندیں کھونا

(پریشانی کے سبب) بالکل نہ سونا ، نیندیں حرام کرنا ، نیندیں اُڑ جانا ۔

جَنَم کھونا

زندگی برباد کرنا ؛ جان سے ہاتھ دھونا .

بِساط کھونا

بازی ہارنا.

بَدی کھونا

پہلے کی ہوئی برائی یا برے کام کو مٹانا، تدارک کرنا

لِحاظ کھونا

۔مروت وادب وشرم کا قائم نہ رہنے دینا۔ ؎

پُونجی کھونا

تجارت یا کاروبار میں اتنا گھاٹا اٹھانا کہ نفع تو درکنار خود سرمائے میں سے کچھ یا کل دینا پڑے ، ایسا گھاٹا اٹھانا کہ سرمائے کا بھی نقصان ہو ، بھاری گھٹا یا نقصان اٹھانا.

حَواس کھونا

پاگل ہو جانا ، دیوانے کے مانند ہو جانا ، مجنونانہ ، کیفیت پیدا ہونا ؛ بوکھلا جانا

نَقدی کھونا

جان لٹانا، جان دے دینا

حُرْمَت کھونا

عورت کا زنا کرانا

شَناخْت کھونا

پہچان ، تمیز یا اہمیت ختم ہو جانا .

سُدھ کھونا

بے خود ہونا ، ہوش گُم کرنا.

کھونا سے متعلق محاورے

کھونا

اصل: سنسکرت

'کھونا' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone