تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چُکانا" کے متعقلہ نتائج

چُکانا

(کسی چیز کی) قیمت یا اُجرت ٹھہرانا، مول تول کرنا

کَمرہ چُکانا

کمرہ کو کرایہ پر لینا

صِلَہ چُکانا

بدلہ دینا ، عوض دینا.

کِرایَہ چُکانا

کرایہ بیباق کرنا، پورا کرایہ ادا کر دینا.

فَیصَْلَہ چُکانا

تصفیہ کرنا، معاملہ طے کرنا، جھگڑا نمٹانا

داماساہی چُکانا

(بندو) قرض خواہوں کو کُل جائداد بہ حِصّہ رسدی بانٹ دینا ، کُل قرضہ بیباق کردینا

قَرْضَہ چُکانا

قرض ادا کرنا نیز احسان اتارنا

مُعامَلَہ چُکانا

کسی بات کا طے کرنا ۔

قِصَّہ چُکانا

کام تمام کردینا ، ہلاک کر دینا.

مُقَدَّمَہ چُکانا

معاملہ نپٹانا، جھگڑا طے کرانا

قَضِیَّہ چُکانا

جھگڑا پاک کرنا ، جھگڑا نمٹنا قصہ پاک کرنا.

کام چُکانا

کام ختم کرنا ، کام پورا کرنا ؛ اپنی مقررہ خدمت انجام دے دینا یا پوری کردینا .

پَٹّا چُکانا

(ہندو) لڑکی کی شادی میں نائی دھوبی وغیرہ ٹہل کرنے والوں کو سمدھیوں سے ان کی خدمت کے حقوق دلانا ، ہنود میں رسم ہے کہ لڑکی کی پیدائش کے وقت سے اس کی شادی تک اس کی ٹہل کرنے والوں کو اجرت نہیں دی جاتی اور اس کے عوض شادی کے موقع پر دولھا والوں سے معقول رقم انہیں دلائی جاتی ہے .

باقی چُکانا

قرضے یا لگان وغیرہ کا حساب بیباق کرنا

بَدْلا چُکانا

گزرے ہوئے سلوک کے جواب میں ویسا ہی سلوک کرنا (اکثر برے سلوک کے موقع پر مستعمل) .

سَودا چُکانا

سودا طے کرنا ، معاملے بے کرنا ، بھاؤ طے کرنا۔

حِساب چُکانا

حساب بیباق کرنا ، قرضہ ادا کرنا .

ٹِھکانے چُکانا

ہندو: کسی بوڑھے کے مرنے پر نوکر چاکر کمین وغیرہ کو حسب معمول روپیے تقسیم کرنا

قِیمَت چُکانا

قیمت ادا کرنا، بھاؤ اور مول مقرر کرنا

دام چُکانا

قیمت طے کرنا، بھاؤ ٹھہرانا

جَھگْڑا چُکانا

قصہ طے کرنا، جھگڑا ختم کرنا، اختلاف یا نِزاع کو مٹانا

قَرْض چُکانا

بدلہ لینا ، انتقام لینا.

مول چُکانا

قیمت متعین کرنا، معاوضہ طے کرنا، مول تول کرنا، سودا کرنا

بَکھیڑا چُکانا

بکھیڑا ختم کر نا، نزاع طے کرنا، معاملے کو ختم کرنا، پیچیدگی دور کرنا، گتھی سلجھانا، پر یشانی رفع کرنا، اپنے کام سے سبکدوش ہونا، اپنےذمے کا کام کر چکنا

خَرچی چُکانا

طوائف کے کوٹھے پر جانے والوں کا اُس کے ساتھ رہنے کی اُجرت طے کرنا یا ادا کرنا

نانواں چُکانا

قرضہ ادا کرنا، حساب بے باق کرنا

نِیاؤ چُکانا

انصاف کرنا، فیصلہ کرنا، جھگڑا چکانا

نَوبَت چُکانا

اپنی باری پر پہرا دینا یا کام کرنا، چوکی داری کرنا

بھاو چُکانا

نرخ طے یا مقرر کرنا

مَحْصُول چُکانا

pay duty

تاؤ چُکانا

گروہ یا جماعت کی تعداد ظاہر کرنا

مِیثاق چُکانا

وعدہ پورا کرنا ، تکمیل عہد کرنا ۔

نیگ چُکانا

مبارک باد کا انعام دینا ؛ خوش ہو کر انعام کی رقم تقسیم کرنا ۔

بھاری قِیْمَت چُکانا

خمیازہ بھگتنا

کَوڑی کَوڑی چُکانا

pay every penny, pay in full

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone