تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چُھوٹْنا" کے متعقلہ نتائج

چُھوٹْنا

ترک ہونا

ناطَہ چُھوٹْنا

ناتا ٹوٹنا ، تعلق ختم ہونا ۔

حَوصَلَہ چُھوٹْنا

ہمّت ہارنا ، مایوس ہو جانا.

گَہَن چُھوٹْنا

گہن دُور ہونا ، گہن کا اثر ختم ہونا ، چاند یا سورج میں گہن کے بعد روشنی آنے لگنا.

سِتارَہ چُھوٹْنا

ستارے نکل نکل کے اُڑنا یا جھڑنا ، پھُلجھڑی کا سماں پید کرنا

ہَزارَہ چُھوٹْنا

(آتش بازی) ہزارہ (رک) کا جلنا یا چلنا ۔

قَہْقَہے چُھوٹْنا

زور کی ہنسی نکلنا ؛ قہقہہ سرزد ہونا.

عِنان چُھوٹْنا

گھوڑے کی باگ چھوٹ جانا ، قابو میں نہ رہنا ۔

پَرْدَہ چُھوٹْنا

پردہ چھوڑنا (رک) کا لازم .

لَرْزَہ چُھوٹْنا

کپکپی پونا ، لرزش ہونا ، خوف چھانا

تَپَنْچَہ چُھوٹْنا

رک: تپنچہ چلنا یا اس کے چلنے کی آواز ہونا؛ تکلیف ہونا.

ہَوائی چُھوٹْنا

ہوائیاں اڑنا، ہوائی چھوڑنا کا لازم

عِبادَت چُھوٹْنا

اللہ کی عبادت ترک ہونا

ہَوائِیاں چُھوٹْنا

(خوف یا شرمندگی سے) چہرے کا رنگ فق ہونا ، منھ سفید پڑ جانا ، ہوش اڑنا ، بدحواس ہونا ۔

مِنْہدی چُھوٹْنا

ہاتھ پانو میں سے لگی ہوئی منہدی دھل جانا

گَہہ کَر چُھوٹْنا

گہنائے چاند کا گہن سے نکلنا.

دانَہ پانی چُھوٹْنا

دانہ پانی اٹھنا

ہات سُوں چُھوٹْنا

قابو سے نکل جانا ؛ گرفت میں نہ رہنا ۔

مُواخَذَہ سے چُھوٹْنا

مواخذے سے نجات پانا، پکڑ یا گرفت سے نجات پانا،

باگ ہاتھ سے چُھوٹْنا

بے قابو ہو جانا، بے اختیار ہو جانا، بے بس اور لاچار ہو جانا

چِہْرَہ پَر مَہْتاب چُھوٹْنا

رن٘گ فق ہو جانا ، رن٘گ زرد ہو جانا ، گھبرا جانا ، نہایت رن٘ج ہونا.

لَہُو کی چادَر چُھوٹْنا

لہو کی دھار بہہ نکلنا، بہت زیادہ خون بہہ جانا، تلّلی بہنا .

لَہُو کی دَھار چُھوٹْنا

لہو کا دھار کی صورت میں نکلنا، بہت تیزی سے خون جاری ہونا، لہو کا دھار باندھ کر نکلنا

ہاتھ پاؤں سے چُھوٹْنا

۔(عو) جننے سے فراغت پانا۔ جن کر تندرست ہوجانا۔ بخیریت بچہ جننا

ہاتھ پاؤں سے چُھوٹْنا

زچگی سے فراغت پانا ، بچے کی ولادت سے فارغ ہونا ؛ بخیریت بچہ جننا ، جننے کی تکلیف سے نجات پانا ۔

لَہُو کے فَوّارے چُھوٹْنا

بہت تیزی سے خون کا نکلنا .

مُنہ پَر مَہْتاب چُھوٹْنا

(خو ف یا شرم وغیرہ سے) منھ فق ہونا ، چہرے کا رنگ اُڑجانا ۔

پیٹ میں چُوہے چُھوٹْنا

بھوک سے بے قرار ہونا ، بھوک کے مارے قل ہونا

چِہْرَہ پَر ہَوائیاں چُھوٹْنا

پر یشان ہونا، گھبرا جانا، رن٘گ فق ہوجانا

جَواب دِہی سے چُھوٹْنا

ذمہ داری سے چھوٹنا ، باز پرس سے بچنا

ہَوائی مُنْہ پَر چُھوٹْنا

رک : منھ پر ہوائی چھوٹنا ؛ چہرے کا رنگ فق ہونا ، گھبراہٹ وغیرہ میں چہرے کا رنگ بدلنا ، منھ زرد ہونا ۔

مُنْہ پَر ہَوائِیاں چُھوٹْنا

۔حواس باختہ ہوجانا۔ گھبرا جانا۔ چہرے کا رنگ اڑجانا۔ مُنھ فق ہوجانا۔ ؎

جی چُھوٹْنا

رک: جی چھوٹ جانا.

دِل چُھوٹْنا

ہمّت ٹُوٹ جانا ، ناامیّد ہونا ، عاجز آنا .

ساتھ چُھوٹْنا

ہمراہی اور رفاقت نہ رہنا ، کسی کا کسی سے بِچھڑنا.

پانی چُھوٹْنا

پانی چھوڑنا (رک) کا لازم ۔

جان چُھوٹْنا

(کسی جھگڑے یا مصیبت سے) نجات پانا، محفوظ ہونا، جھگڑے سے چھوٹنا

گَلا چُھوٹْنا

نجات ملنا ، گلو خلاصی ہونا ، چھٹکارا ملنا ، آزاد ہونا ، پیچھا چھوٹنا.

خَیال چُھوٹْنا

دھیان سے اُتر جانا ، یاد جاتی رہنا .

پَٹّے چُھوٹْنا

رک : پٹے چُھٹنا.

پاوں چُھوٹْنا

رک : پان٘و چُھٹنا.

یاری چُھوٹْنا

دوستی منقطع ہوجانا، دوستی باقی نہ رہنا، پیار اور محبت ختم ہوجانا

پَرْدے چُھوٹْنا

رک : پردے چُھٹنا .

پَراں چُھوٹْنا

۔ (ہندو) مرجانا۔

پِیچھا چُھوٹْنا

آزاد ہونا ؛ کسی سے تعلق ختم ہونا.

رُخ چُھوٹْنا

ہمّت ٹُوٹ جانا .

زُلْف چُھوٹْنا

زُلف بکھرنا، بال منتشر ہونا، زلفیں ادھر ادھر ہونا

شَراب چُھوٹْنا

شراب پینے کی عادت ترک ہونا .

قَید چُھوٹْنا

بندش ختم ہونا ، شرط اٹھا جانا ، پابندی ختم ہونا.

زَمِین چُھوٹْنا

الگ ہو جانا ، بہت دوری ہو جانا ، فصل پیدا ہو جانا ۔

آس چُھوٹْنا

ناامید ہوجانا، مایوس ہونا، نراس ہونا

صاف چُھوٹْنا

بری ہونا ، بے قصور ہو کر رہائی پانا.

سَلامَت چُھوٹْنا

بخیر و عافیت رہائی پانا ، زندہ بچنا۔

چادَر چُھوٹْنا

پانی کا اس طرح گرنا کہ چادر کی سی شکل پیدا ہو جائے ، آبشار کا بلندی سے گرنا .

مَسْتی چُھوٹْنا

رک : مستی اُٹھنا

حِجاب چُھوٹْنا

رک : حجاب ٹُوٹنا .

راحَت چُھوٹْنا

آسودگی حاصل کرنا، آسائش نصیب ہونا، سکون ملنا

بال چُھوٹْنا

بالوں کا (منْھ پر) لٹکنا.

حُکْم چُھوٹْنا

رک : حکم جاری ہونا

چِنگاری چُھوٹْنا

آگ کے شرارے نکلنا، آگ کی لپٹیں اٹھنا

چُھوٹْنا سے متعلق محاورے

چُھوٹْنا

اصل: ہندی

'چُھوٹْنا' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone