تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یَوم" کے متعقلہ نتائج

یَوم

دن، روز، نہار، عرصہ جو چوبیس گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے اور آدھی رات سے آدھی رات تک وقت کی ایک اکائی کے طور پر شمار کیا جاتا ہے، وہ عرصہ جو زمین اپنے محور پر مکمل طور پر ایک چکر گھومنے کے لیے لیتی ہے نیز طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب کا درمیانی وقت

یَومِیَہ

ہرروز کا، ہردن کا، معمول کا

یَوم عید

عید کا تیوہار، خوشی کا دن

یَوم سَعِید

مبارک دن، خوشی کا دن، عید کا دن

یَوم یَک شَنبَہ

رک : یوم الاحد ، اتوار کا دن ۔

یَوم عاشُور

محرم کا دسواں دن، (خصوصا) ۱۰ محرم الحرام جو اہل تشیع حضرت امام حسین اور ان کے اعزا و رفقا کی کربلا کے مقام پر شہادت کی یاد میں مناتے ہیں، کنایتہ: سخت مصائب کا دن یا سخت مصیبتوں کا زمانہ

یَومُ الجَمْع

اکٹھے ہونے کا دن ، حشر کا دن ، قیامت کا دن ۔

یَومُ العَدل

انصاف کا دن، روز قیامت، روز حشر

یَومی

روزانہ کے اعتبار سے ۔

یَومِ عَرَفَہ

نو ذوالحجہ کا دن ، جس دن حاجی میدان عرفات میں قیام کرتے ہیں اور مقررہ مناسک حج بجا لاتے ہیں .

یَومُ العَرفَہ

ذوالحجہ کی نویں تاریخ ، جس دن حاجی میدانِ عرفات میں جا کر قیام کرتے اور مقررہ مناسک حج بجا لاتے ہیں ، حج سے ایک دن پہلے ؛ رک : یوم عرفہ

یَومُ الجُمْعَہ

جمعرات کے بعد کا دن ، یومِ آدینہ ۔

یَومُ الفَیصَلَہ

رک : یوم الفصل ۔

یَوماً

ایک دن

یَومُ البَعث

قیامت کا دن، مردوں کو زندہ کرنے کا دن، یوم النشور

یَومِ سِیاہ

(لفظاً) کالا دن ؛ مراداً : خراب دن ، ُبرا دن ، بدترین دن ؛ کسی غم کے موقعے پر یا احتجاج کے طور پر منایا جانے والا دن جس میں سیاہ جھنڈے وغیرہ لہرائے جاتے ہیں یا بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی جاتی ہے.

یَوم السَّبْت

(لفظاً) کاٹنے کا دن (مراداً) یہودیوں کا مقدس دن، ہفتے کا دن، شنبہ، سینچر

یَومِ تَروِیَہ

ماہِ ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ جس میں حجاج منیٰ کو جاتے ہیں ، حج کا ایک رکن ، یوم الترویہ

یَومِیَّہ دار

یومیہ رکھنے والا ؛ (کنایتہ) روزانہ وظیفہ پانے والا ، روزینہ دار ، وظیفہ دار مزدور

یَوم اَلَسْت

روزِ اوّل، وہ دن جب اللہ تعالیٰ نے تمام ارواح سے اقرار لیا تھا کہ "اَلَسْت بربکم" کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں؟ سب نے کہا "قابو ! بلیٰ" بے شک تو ہماراہے

یَوم الاَحَد

اتوار، یکشنبہ

یَومِیاً

ہر روز ، ہر دن ، اُسی دن ۔

یَومِ مَوعُود

وہ دن جس کا وعدہ کیا گیا ہو

یَومِ عَسِیر

مشکلات کا دن ، حشر کا دن ، قیامت کا دن ، بہت دشوار دن .

یَومِیَہ بَیاض

(کتب خانہ) روزانہ اندراج کی وہ کتاب جس میں کسی کتاب کے اجرا کے وقت مصنف ، عنوان ، تاریخ اجراء اور پڑھنے والے کا نام درج کیا جاتا تھا .

یَومُ التَّروِیَہ

ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ جس میں حجاج منیٰ کو کوچ کرتے ہیں اس لیے اس کو یوم النقلہ بھی کہتے ہیں

یَومِ دِفاع

دشمن کا حملہ پسپا کرنے کا دن

یَومُ الْعاشُور

مھرم کی دسویں تاریخ جس دن حضرت امام حسینؓ شہید ہوئے تھے ؛ رک : یوم عاشو

یَومِ تَعْطِیل

چھٹی کا دن، فرصت کا دن، دفتر یا اسکول وغیرہ بند ہونے کا دن

یَوم الاثنَین

پیرکا دن، دو شنبہ

یَومُ الاَرْبَعا

بدھ کا دن، چہارشنبہ

یَومُ الْعَشُورَہ

مھرم کی دسویں تاریخ جس دن حضرت امام حسینؓ شہید ہوئے تھے ؛ رک : یوم عاشو

یَومِیَہ اَلاؤُنْس

ہر دن کے کام کا اعزازیہ

یَوم مَنانا

کسی خاص دن کو بطور یادگار منانا

یَوم حِساب

روزِجزا، قیامت کا دن، حساب کتاب کا دن

یَوم وَفات

مرنے کا دن

یَوم التَّناد

پکارنے کا دن، فریاد کا دن، قیامت کا دن، جبکہ مردے ایک دوسرے کو پکاریں گے

یَومُ النَّبی

رک : عیدِ میلاد النبی ﷺ ، حضرت رسولِ اکرم ﷺ کا یوم ولادت جو مسلمان بہت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔

یَوم الجَزا

وہ دن، جس میں اچھے کام اور نیکی کا صلہ ملے گا، جزا اور سزا کا دن، قیامت کا دن، روزِ حشر

یَوم تاسِیس

وہ دن جس میں کسی تنظیم یا ادارے کی بنیاد رکھی گئی ہو

یَوم نُشُور

قیامت کا دن، روزِ محشر

یَومِ سَبت

یہودیوں کا مقدس دن ، سنیچر، ہفتے کا دن

یَومِ بَدر

جنگِ بدر کا دن ، مسلمانوں اور کفارِ قریش کے درمیان پہلی جنگ کی یاد منانے کا دن ؛ مراد : معرکہ بدر ۔

یَومِ حَشر

یومِ جزا، قیامت کا دن

یَومِ نَحْر

دس ذی الحجہ کا دن جب حاجی منیٰ میں کنکریاں مارنے کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی میں جانور نحر کرتے ہیں، قربانی کا دن

یَوم الْحِساب

قیامت کا دن جس دن لوگوں کے اعمال کا حساب کتاب ہوگا، روزِ قیامت، روز محشر

یَوم وِلادَت

پیدائش کا دن، سالگرہ کا دن، جنم دن

یَوم آزادی

غلامی سے نجات کا دن، کسی ملک کی آزادی کا دن

یَومُ الدِّین

رک : یوم الحساب.

یَومُ الْحَق

رک : یوم الحساب.

یَومُ الثُلَثا

تیسرا دن، منگل کا دن

یَوم الباحُور

بحران کا دن، جدائی کا دن

یَوم الْخَمِیس

(لفظاً) پانچوان دن، جمعرات کا دن، پنج شنبہ

یَومُ الفِطر

ماہ شوال کا پہلا دن ، یکم شوال ، عید الفطر کا دن ۔

یَومُ الْشَّک

انتیسویں کی شام کو اگر بار وغیرہ کے سبب چاند نظر نہ آئے اور کوئی شرعی شہادت بھی چاند دیکھنے کی نہ پہونچے تو اگلا روز یوم الشک کہلاتا ہے.

یَومِ حُسَین

हञ्जत हमाम हुसैन की शहादत के दिन का उत्सव।

یَومُ الفَصل

فیصلے کا دن ؛ مراد : قیامت کا دن ، روزِ حشر ۔

یَومُ الحَشْر

قیامت کا دن جبکہ مردے اٹھائے جائیں گے

یَومُ البَشَر

انسان کے حساب کتاب کا دن ، یوم الحساب ۔

یَومِ مَحْشَر

یوم قیامت، قیامت کا دن

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone