تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تار" کے متعقلہ نتائج

نَظَرِیَّۂ گَردِشِ شَمسی

(ہیئت) یہ قدیم نظریہ کہ سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے

شُعاعِ شَمْسی

سورَج کی کرن ، شعاعِ آفتابی .

گردش پیمانہ

movement of glass

گَرْدِشِ زَمانہ

گردشِ ایام، زمانے کی گردش، گردشِ دوراں

گَرْدِشِ خُون

رگوں میں خون کا دوڑنا، خون کی حرکت، فشار خون

حاصِلِ گَرْدِش

(حرکیات) گھماؤ کا ماحصل یا نتیجہ ، چکّر لگانے یا کھومنے کا اثر یا قیمت.

گَرْدِشِ زَمِین

زمین کی حرکت، زمین کا گھومنا

گَرْدِشِ گَرْدُوں

فلک کی گردش، آسمان کا چکّر

گَرْدِشِ دَوری

(ہیئت) اجرامِ فلکی کا کسی کرّہ کے گِرد گھومنا .

گَرْدِشِ دَوراں

گردشِ ایام، زمانے کا تغیر

گَرْدِشِ گیتی

رک : گردشِ ایّام .

گَرْدِشِ مِحْوَری

کسی کُرے کا اپنے محور پر گھومنا .

گَرْدِشِ روزْگار

vicissitudes of life, livelihood

گَرْدِشِ آسْمان

movement of skies

گَرْدِشِ حادِثات

दुर्घटनाओं का चक्कर, आपत्तियों का ताँता।

جائے گَرْدِش

چکر لگانے کی جگہ ، مدار .

گَرْدِشِ اَیّام

زمانے کی گردش، وقت کی ستمگاری، مصیبت و ابتلا کا زمانہ

سالِ شَمْسی

وہ سال جس کا حِساب سورج کے گِرد زمین کی گردش سے کِیا جاتا ہے، یہ تقریباً تین سوپینسٹھ دن کا ہوتا ہے اور لیپ کے سال میں ۳۶۶ دن کا

تارِیخِ شَمْسی

وہ تاریخ جس کا تعلق شمسی مہینے سے ہے ، عیسوی سن کا سال مہینہ دن .

ماہِ شَمْسی

سمشی سال کا مہینہ، عیسوی سال کا کوئی مہینہ

نِظامِ شَمْسی

سورج اور اس کے گرد گھومنے والے سیاروں اور ان سیاروں کے گرد گھومنے والے ذیلی سیاروں کا مجموعہ جس میں عطارد، مریخ، زہرہ، پلوٹو، ینپچون، مشتری، زمین اور یورینس شامل ہیں، فیثا غورث کا نظام جس میں آفتاب مرکز عالم قراردیاگیاہے اور اس کے گرد زمین وغیرہ کل کواکب، سیّارہ گردش کرتے ہوئے مانے گئے ہیں

اَوجِ شَمسی

زمین یا دمدار ستارے کے مدار میں وہ مقام جہاں سے زمین یا دمدار ستارہ آفتاب سے دور ترین ہوتا ہے۔

مَدارِ شَمْسی

ستاروں میں وہ دور جس سے سورج گزرتا ہوا معلوم ہوتا ہے

حُرُوفِ شَمْسی

(قواعد) وہ حروف جن سے پہلے ’’ال‘‘ آئے تو لام پڑھنے میں نہیں آتا اور وہ حروف مشدّد ہوجاتے ہیں، جیسے الرّحیم میں ’’ر‘‘ اور الشّمس میں ’’ش‘‘ حروفِ شمسی یہ ہیں: ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل، ن

سَن٘گِ شَمْسی

چمکدار پتّھر تعمیرات میں کارآمد.

گردش پیہم

constant movement, misfortunes befalling

گَرْدِشِ فَلَک

آسمان کی گردش، زمانے کی گردش، انقلاب زمانہ

گَرْدِشِ چَشْم

آنکھ کی گردش جو دیکھنے کے وقت ہوتی ہے، دیکھنا، توجہ سے دیکھنا، آنکھ کا اشارہ، اشارۂ چشم، جنبش چشم

گَرْدِشِ بَخْت

قسمت کی خرابی، بدقسمتی، بدنصیبی .

زیرِ گَرْدِش

کسی مُلک کے استعمال میں موجود روپیہ، گردش میں، جاری

گَردِشِ سِپْہَر

vicissitudes, misfortune

نَظَرِیَّۂ کِردار

ہم دیکھتے ہیں کہ نظریہء کردار ایک طرح سے فلسفہء عملیت ہی کا نفسیاتی رخ ہے ۔

نَظَرِیَّۂ اِظہار

(جمالیات) معروف ماہر جمالیات کروچے کے مطابق حقیقی فن پارہ وہ نہیں جو ہمارے سامنے موجود ہے حقیقی فن پارہ تو وہ تھا جو فن کار کے تخیل میں ترکیب پایا تھا اور اس کا تخیل میں ترکیب پانا ہی اظہار تھا ، اس نظریے کے تحت وہ شخص بھی ادیب یا فن کار ہے جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتا اور محض اپنی تخلیقی سوچ سے لطف اُٹھاتا ہے

نَظَرِیَّۂ قَدر

(معاشیات) اشیا کا تبادلہ اشیا سے

نَظَرِیَّۂ اَفلاک

(ہیئت) معروف جرمن فلسفی کانٹ کا نظریہ جس کے تحت کائنات کی تخلیق فطرت کے قوانین پر ہوئی ہے اور فطرت میں ایک میکانکی نظم و ضبط پایا جاتا ہے جس کا عمل اور ردعمل تمام مظاہر پر ہوتا ہے جو کہ ایک مشترک اساس اور ایک لامتناہی قوت کی دلیل ہے

نَظَرِیَّۂ اِرتِقا

چارلس ڈارون (۱۸۸۲ ۔ ۱۸۰۹) کا نظریہ کہ کرۂ ارض پر نباتات اور حیوانات کی جو انواع پائی جاتی ہیں وہ نہ ابتدائے زمانے سے اسی طرح چلی آتی ہیں اور نہ تخلیق ارضی کے وقت سے اپنی موجودہ ہیئت میں موجود ہیں بلکہ وہ ارتقائی دور سے گزر کر اپنی ترقی یافتہ شکل میں ہیں ، اس کا کہنا ہے کہ انسان نے اپنی موجودہ ہیئت بندر سے ترقی کرکے اختیار کی ہے ، جب کہ خود بندر بھی دیگر انواع سے ترقی کر کے بندر بنا ہے ، حیوانات کی تدریجی ترقی کا نظریہ (Theory of Evolution) ۔

نَظَرِیَّۂ اِلہام

(ادب) یہ نظریہء کہ شاعری کی زبان عام کاروباری اور غیر ادبی زبان سے مختلف ہوتی ہے اور شاعر صاحب ِجذب و جنوں ہوتا ہے اور شاعری اس سے الہامی طور پر سرزد ہوتی ہے ۔

نَظَرِیَّۂ نَقّالی

(تنقید) افلاطون اور ارسطو کا نظریہء فن جس کے تحت یہ دنیا عالم مثال کی نقل ہے نیز شاعری اس مادّی دنیا کی نقل ہے گویا شاعری نقل کی نقل ہے ۔

نَظَرِیَّۂ ذَرّات

(ہئیت) یہ نظریہ کہ روشن جسم سے ذرات نکلتے ہیں اور ان کے تیزی سے حرکت کرنے کی وجہ سے دیکھنے والے کی آنکھ پر اثر پڑتا ہے جس سے چیزیں نظر آتی ہیں ، یہ نظریہ اب متروک ہے (Corpuscular Theory) ۔

حِکْمَتِ نَظَرِیَّہ

(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس میں امور متعلق بہ طبیعی ، ریاضی اور الٰہی سے گفتگو ہوتی ہے ؛ ان امور کے احوال کا علم جن کا وجود انسان کی قدرت و اختیار میں نہ ہو (مقابل حکمتِ عملی)

نَظَرِیَّۂ وَزْن

(سائنس) ہرمرکزی کے اندر جتنے پروٹونہوں گے اس کا جوہری وزن اتنا ہی ہوگا .

نَظَرِیَّۂ اَقدار

(فلسفہ) نظری فلسفے کا وہ حصہ جو کائنات میں قدر یا قیمت کے مرتبے اور اس کی ماہیت سے بحث کرتا ہے اور قیمت کی عمومی ماہیت کو دریافت کرنے کی کوشش کرتا ہے (Theory of Value) ۔

نَظَرِیَّۂ نَقْل

(تنقید) افلاطون اور ارسطو کا نظریہء فن جس کے تحت یہ دنیا عالم مثال کی نقل ہے نیز شاعری اس مادّی دنیا کی نقل ہے گویا شاعری نقل کی نقل ہے ۔

نَظَرِیَّۂ زَمان

معروف فلسفی ابوبکر محمد بن زکریا رازی کے فلسفہء ما بعد الطبیعات کا ایک جزو جس کے تحت وہ دنیا کی ابدیت سے انکار کرتا ہے ۔

نَظَرِیَّۂ تَوحِید

یہ عقیدہ کہ خالق و مالک کائنات اپنی ذات اور قدرت میں ایک اور لا شریک ہے ، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا یقین ، خدا کو ایک ماننے کا عقیدہ

نَظَرِیَّۂ تَمَوُّج

(ہیئت) یہ تصور کہ جسم سے توانائی کی موجیں نکلتی ہیں جو بہت تیز رفتاری کے ساتھ حرکت کرتی ہوئی دیکھنے والے کی آنکھ پر اثر ڈالتی ہیں ۔ (Wave theory) ۔

نَظَرِیَّۂ تَعلِیم

نظام تعلیم کے بارے میں کسی مفکر تعلیم کے افکار و اصول ۔

نَظَرِیَّۂ اِرتِقائِیَت

رک : نظریہء ارتقا

نَظَرِیَّۂ تَحریف

کسی متن کی اصلی اور واقعی زبان اور الفاظ میں بگاڑ یا تحریف ۔

نَظَرِیَّۂ ضِدَّین

ہیگل کا یہ نظریہ ہے کہ ارتقا کے عمل میں ضد کے ساتھ تصادم پیدا ہوتا ہے اور اس طرح ارتقا کا عمل جاری و ساری رہتا ہے

نَظَرِیَّۂ جَوہَرِیَّت

(فلسفہ) یہ تصور کہ ایک ایسا جوہر جو غیر مادّی ، غیر فانی اور موجودات بالذات ہے ہر شخص کے ذہنی اعمال کی تہ میں ہے ۔

نَظَرِیَّۂ تَحَرُّک

(طبیعیات) یہ نظریہ کہ مادّے کے نہایت باریک اجزا مستقل حرکت میں رہتے ہیں اور اس مادّے کی حرارت ان اجزا کی حرکت کے مطابق ہوتی ہے ، اگر حرکت بڑھی ہوئی ہے تو حرارت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی

نَظَرِیَّۂ پاکِستان

یہ تصور کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمان ، ہندوؤں اور سکھوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے ہر لحاظ سے مختلف اور منفرد ہیں ۔ ہندوستانی مسلمانوں کی صحیح اساس دین اسلام ہے جو دوسرے سب مذاہب سے بالکل مختلف ہے ، مسلمانوں کا طریق عبادت کلچر اور روایات ہندوؤں کے طریق عبادت ، کلچر اور روایات سے بالکل مختلف ہے ، دو قومی نظریہ ، جس کے تحت پاکستان وجود میں آیا ، تصور پاکستان ۔

نَظَرِیَّۂ تَنَزُّلاتِ سِتَّہ

(تصوف و کلام) مراتب ستہ جس کا پہلا درجہ لاتعین یعنی احدیت یا ذات بحث ہے اس کے بعد مرتبہ وحدت جسے حقیقت محمدی بھی کہتے ہیں جو مرتبہ لاتعین سے ظاہر ہوا اسی مرتبہ وحدت سے مرتبہ واحدیت ظاہر ہوا جو مرتبہ تفصیل صفات ہے باقی تین مراتب احدیت کے مانند قدیم نہیں بلکہ تعنیات ہیں

اِعْتِبارِ گَرْدِشِ لَیْل و نَہار

confidence, trust in movement of nights and days

گَرْدِشِ لَیلْ و نَہار

گردش ایّام

زیرِ طَبَقی نَظَرِیَّہ

(لسانیات) وہ نظریہ جس کے مطابق صوتی تغیّر و تصرّف کا سبب نقلِ لسانی ہے

نَظَرِیَّۂ قَدر و اِختِیار

(علم کلام) انسان کے قادر یا مجبور ہونے کا مسئلہ کہ آیا انسان اپنے افعال و اعمال اور ارادے میں مجبور ہے یا آزاد و مختار

شَمْع گَرْدِش میں آنا

بزمِ مشاعرہ میں شمع کا باری باری ہر شاعر کے سامنے رکھا جانا تا کہ اس کی روشنی میں اپنا کلام سنائے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone