تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَظری" کے متعقلہ نتائج

نَظری

نظر (رک) سے منسوب یا متعلق ، آنکھوں کا ، نگاہ کا ۔

نَظری ہونا

نظری کرنا (رک) کا لازم ؛ مسترد ہوجانا ، نا مقبول ہوجانا ، منسوخ کردیا جانا-

نَظریَے

نظریہ (رک) کی جمع نیز مغیرہ صورت ؛ نظریات ۔

نَظریں ہَٹانا

کسی مرکز سے نظر ہٹا لینا ؛ نظریں ملانے سے کترانا ۔

نَظریں چار ہونا

(اچانک) نظر مل جانا ؛ سامنا ہونا ، مڈبھیڑ ہونا

نَظریں نَہ مِلانا

سامنا نہ کر سکنا ؛ شرمندہ ہونا

نَظریں خِیرَہ ہونا

چمکیلی چیز دیکھ کر آنکھیں چندھیا جانا ؛ چمک دمک کی وجہ سے نگاہ نہ ٹھہرنا

نَظری فَرد

کوئی کاغذ یا گوشوارہ وغیرہ جو ناقص ہونے کی بنا پر قابل اخراج ہو

نَظریں جَمائے رَہنا

نگاہ کا کسی مرکز پر قائم رکھنا ، ٹکٹکی لگانا

نَظری کَرنا

نامنظور یا نا پسند ہونے کا نشان بنانا ؛ خارج کرنا ، مسترد کرنا ، منسوخ کرنا ؛ ناکارہ قرار دینا ۔

نَظری بَنانا

ناپسند یا نامنظور ہونے کا نشان کرنا ؛ خارج کر دینا ، مسترد کر دینا ، قلم زد کر دینا

نَظریں جانا

نظر جانا ، نگاہ کا پہنچنا ، نظر کی رسائی ہونا ۔

نَظریں مِلنا

نگاہیں ملنا ، سامنا ہونا (نظریں ملانا (رک) کا لازم)

نَظریں پَڑنا

پسند کیا جانا ؛ نظر میں آنا ، دیکھا جانا

نَظریں لَڑنا

آنکھوں کا آنکھوں کے مقابل ہونا ، نظریں ملنا ، آنکھیں چار ہونا ۔

نَظریں گَڑنا

نظریں کا کسی جگہ مرکوز ہونا ۔

نَظریں جُھکنا

نظریں جھکانا (رک) کا لازم ، شرم سے نگاہ نیچی ہونا

نَظریں مِلانا

نظربازی کرنا

نَظریں بَچانا

چھپنا ، سامنا نہ کرنا ، خاموشی سے نکل جانا

نَظریں پھیرنا

رخ بدلنا ، بے مروت ہوجانا ۔

نَظریں تولنا

آنکھوں میں انتخاب کرنا، پسند کرنا

نَظریں گاڑنا

نگاہیں مرکوز کرنا، بغور جائزہ لینا

نَظریں جَمانا

نگاہ کا کسی مرکز پر قائم رکھنا ، ٹکٹکی لگانا

نَظریں بَدَلنا

رخ بدلنا ، مزاج بدلنا ؛ موسم میں تبدیلی آنا ۔

نَظریں اُٹھانا

نظریں اونچی کرنا ، اوپر دیکھنا ، آنکھیں ملانا ۔

نَظریں باندھنا

نظر بندی کرنا ، شعبدہ بازی کرنا

نَظریں بَھٹَکنا

نگاہوں کا کسی کی تلاش میں اِدھر ُادھر پڑنا ۔

نَظریں چُرانا

سامنا نہ کر سکنا ، آنکھیں نہ ملا سکنا

نَظریں جُھکانا

شرم سے نظر نہ ملا سکنا ۔

نَظریں ٹَکرانا

نگاہیں ملنا ؛ آمنا سامنا ہونا ۔

نَظریں پِھسَلنا

چمک دمک کے سامنے نگاہ نہ ٹھہرنا ۔

نَظریں پِھرانا

نظریں بدلنا یا پھیرنا ؛ رک : نظریں پھیرنا ۔

نَظریں پَتھرانا

آنکھوں کا انتظار کرتے کرتے تھک جانا ۔

نَظریں دَوڑانا

نظر کرنا ، آنکھوں سے تلاش کرنا.

نَظریں چار کَرنا

نظریں ملانا، سامنا کرنا، دوبدو ہونا

نَظریں نِیچی کَرنا

شرم سے نظر جھک جانا، شرمندہ ہونا

نَظریں چُرا جانا

اغماض برتنا ، نظریں بچانا ، آنکھیں چرانا ، نگاہیں بچانا ۔

نَظریں پِھسَل جانا

چمک دمک کے سامنے نگاہ نہ ٹھہرنا ۔

نَظریں جُھکا لینا

شرم سے نظر نہ ملا سکنا ۔

نَظریں گاڑْھ دینا

رک : نظریں گاڑنا

نَظریں مِلا کَر جِینا

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حالات کا مقابلہ کرنا ۔

نَظریں چُرا کَر دیکھنا

آنکھیں بچا کر دیکھنا ، چھپ کر دیکھنا ، چوری سے دیکھنا ، دزدیدہ نگاہوں سے دیکھنا ، کن انکھیوں سے دیکھنا ۔

کُشادَہ نَظری

وسیع النظر ہونے کی حالت یا کیفیت، بلند خیالی

بَلَنْد نَظری

نظر کا اونچا ہونا، صرف بڑی چیزیں اور بڑے مقاصد پر نظر رہنا

بالِغْ نَظری

تجربہ کاری، ژرف بینی، حقیقت پسند

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone