تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَحْشَر" کے متعقلہ نتائج

مَحْشَر

وہ میدان جہاں قیامت برپا ہوگی، قیامت کے دن لوگوں کے اُٹھ کر جمع ہونے کی جگہ، ہنگامہ، لڑائی جھگڑا، فساد

مَحْشَر کَدَہ

حشر برپا ہونے کی جگہ ؛ (مجازا ً) ہنگاموں کی جگہ

مَحْشَر ہونا

حشر برپا ہونا ، قیامت جیسا ہنگامہ پیدا ہونا ، شورش و ہلچل ہونا

مَحْشَر پَناہ

وہ جو قیامت کے دن پناہ دے

مَحْشَر تَک

قیامت تک، ہمیشہ ہمیشہ، تا حشر، ہمیشہ کی جگہ استعمال ہوتا ہے

مَحْشَر قَد

جس کا قد محشر برپا کرے ؛ (مجازا ً) معشوق ، محبوب

مَحْشَر میں

قیامت کے دن ، حشر کے روز ۔

مَحْشَر خیز

قیامت اٹھانے والا، ہنگامہ خیز، واویلا مچانے والا

مَحْشَر بَدوش

ہنگامہ خیز ، قیامت انگیز، ہلچل مچا دینے والا

مَحْشَر بَپا ہونا

۔قیامت برپاہونا۔؎

مَحْشَر بَرْپا ہونا

حشر یا قیامت برپا ہونا ، شورش مچنا ، ہنگامہ ہونا

مَحْشَر اَنگیز

क़ियामत उठाने- वाला।

مَحْشَر بَپا ہو جانا

حشر بپا ہونا ، قیامت برپا ہونا ، ہنگامہ ہونا ، شورش مچنا

مَحْشَر زا

حشر پیدا کرنے والا، محشر برپا کرنے والا، ہنگامہ خیز

مَحْشَری

محشر سے منسوب یا متعلق

مَحْشَر آسا

قیامت کے مانند ، حشر جیسا

مَحْشَر آرا

قیامت کے دن لوگوں کو اکٹھا کرنے والا ؛ مراد : خدا تعالیٰ

مَحْشَر زائی

قیامت برپا کرنا ، ہنگامہ خیزی ، ہلچل ، شورش

مَحْشَر میں گَواہی دینا

قیامت کے روز شہادت دینا، مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے حضور ہر شے مظالم کے خلاف شہادت دے گی

مَحْشَر کَرنا

حشر برپا کرنا ، قیامت خیزی ، ہلچل مچانا ۔

مَحْشَر اُٹھانا

حشر اُٹھانا ، ہنگامہ برپا کرنا ، قیامت جیسا منظر پیش کرنا ، قیامت برپا کرنا

مَحْشَر جَگانا

قیامت برپا کرنا ، قیامت جیسا منظر دکھا دینا ، حشر اٹھانا ، شورش یا ہلچل مچانا

مَحْشَر خِرام

جس کا چلنا حشر بپا کرے، نہایت دلکش چال والا، معشوق، محبوب

مَحْشَر کی چال

قیامت کی چال، وہ چال جس سے ہنگامہ برپا ہو، مراد: نہایت دل کش چال

مَحْشَر گُزَرنا

قیامت گزرنا ، نہایت تکلیف اور پریشانی ہونا ، سخت مصیبت نازل ہونا ۔

مَحْشَر اُبَھرنا

ہلچل مچا دینا ، ہنگامہ برپا کرنا

مَحْشَر خِرامی

محشر خرام کا کام، اس انداز سے چلنا کہ قیامت برپا ہو جائے، نہایت دل کش چال سے چلنا (معشوق کی چال کی تعریف)

مَحْشَر کی گَھڑی

قیامت کا وقت ، قیامت خیز وقت ۔

مَحْشَر بَرْپا کَرْنا

قیامت اٹھانا، ہنگامہ کرنا، ہلچل مچانا

مَحْشَر بَپا رَکْھنا

ہنگامہ برپا رکھنا ، ہلچل مچائے رکھنا ، شورش برپا رکھنا

مَحْشَرِ خَیال

۱۔ خیالات کی شورش یا ہجوم کی جگہ ، خیالات کے اکٹھا ہونے کی

مَحْشَرِسْتان

جہاں نفسا نفسی کا عالم ہو، جس جگہ ہر شخص صرف اپنے آپ سے غرض رکھے، حشر برپا ہونے کی جگہ، میدان حشر، مجازاً: ہنگامہ، ہجوم یا افراتفری کی جگہ

صَفْحَۂ مَحْشَر

میدانِ حشر

فِتْنَۂ مَحْشَر

قیامت کے دن کا فتنہ ، حشر بپا کرنے والا فتنہ ؛ (کنایۃً) محبوب .

عَرْصَۂ مَحْشَر

روز قیامت

ساقِیٔ مَحْشَر

(met.) Prophet Muhammad

ہَنْگامَۂ مَحْشَر

بکھیڑا کھڑا کرنا، ہنگامہ برپا کرنا

شَفِیعِ مَحْشَر

حشر میں گنہ گاروں کی شفاعت کرنے والا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک لقب

صَحْرائے مَحْشَر

حشر کا میدان، میدانِ قیامت

فَرْدائے مَحْشَر

दे. 'फर्दाए | क़ियामत'।

روزِ مَحْشَر

قِیامت کا دن، روز حشر

صُبْحِ مَحْشَر

روزِ قیامت، دنیا کا وہ اخیر دن جس میں تمام مخلوق خدا کے سامنے کھڑے ہوکر اپنا اپنا حساب دے گی، دنیا کے فنا ہونے کے بعد پھر مبعوث ہونے کا دن، روز حساب

شور مَحْشَر

قیامت کا شور، بہت زیادہ شور، بے حد شور، قیامت کے دن کے مانند شور

صَفِ مَحْشَر

میدانِ حشر میں آدمیوں کی قطار

شورِشِ مَحْشَر

tumult on doomsday

یَومِ مَحْشَر

یوم قیامت، قیامت کا دن

دامَنِ مَحْشَر

قیامت کا میدان، حشر کا میدان

آفْتاب مَحْشَر

آفتاب حشر، خورشید قیامت، سورج جو قیامت کے دن مغرب سے نکلے گا، مہر قیامت، قیامت کی نشانی

آثارِ مَحْشَر

قیامت کے قرب کے آثار، دجال کا آنا، ظہور مہدی، آثار قیامت

دِیوانِ مَحْشَر

قیامت کا دربار جو حساب کتاب جزأ سزأ کے لیے قائم ہو گا، وہ محکمہ جو قیامت کے دن حساب کتاب کرے گا، دیوانِ قیامت

صُورِ مَحْشَر

رک : صورِ قیامت.

داوَر مَحْشَر

قیامت کے دن انصاف کرنے والا یعنی اللہ تعالیٰ.

خاتُونِ مَحْشَر

رک : خاتون حشر.

سَر پَر مَحْشَر بَپا رَہْنا

سخت تکلیف یا مُصبیت میں رہنا ؛ پاس ہی شور و غُل ہوتا رہنا.

وعدۂ محشر

محشر کے دن کا وعدہ کرنا، کبھی نہ پورا ہونے والا وعدہ

ہَنگامَۂ مَحشَر

۔(ف) مذکر۔ قیامت کے روز کا ہجوم۔

شافِعِ مَحْشر

قیامت كے دن گناہوں كی بخشش كے لیے شفاعت كرنے والا

شَمْع کی رَوشْنی جَلْتے تَلَک، اَور دِیئے کی رَوشْنی مَحْشَر تَلَک

شمع کی روشنی جلتے تک ہے اور دیئے (خیرات) کی روشنی قیامت کے دن بھی کام دے گی

مَیدانِ مَحشَر

وہ مقام جہاں قیامت کے روز لوگ حساب کتاب کے لیے جمع ہوں گے

آشوبِ مَحشَر

آشوب قیامت، قیامت کا ہنگامہ، سخت ہنگامہ

مَحْشَر کے مرکب الفاظ

مَحْشَر

اصل: عربی

'مَحْشَر' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone