تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آبْرُو" کے متعقلہ نتائج

سَر جائے بات رَہ جائے

چاہے آدمی کی جان چلی جائے مگر جو کہہ چکا ہے اس کا پابند رہنا چاہیے.

سَر جائے بات نَہ جائے

چاہے آدمی کی جان چلی جائے مگر جو کہہ چکا ہے اس کا پابند رہنا چاہیے.

کیا رَہ جائے

رُسوائی ہو جائے ، عزّت جاتی ہے ، بے آبروئی ہو.

سَر جائے بات میں فَرق نَہ آئے

قول پورا کرنا چاہیے، چاہے جان کیوں نہ چلی جائے

کیا مزہ رہ جائے

مزہ جاتا رہے، کس قدر بے لطفی ہو

تُمھاری بات اُٹھائی جائے نَہ دَھری جائے

تمہاری بات کا اعتبار نہیں

تھالی سِر ہی سِر جائے

رک : تھالی پھینکو تو سر پر اچھلے.

یُونہی کا یُوں ہی رَہ جائے

(کوسنا) تمھاری سب دولت ضائع ہوجائے، کچھ تیرے کام نہ آئے

تھالی پھینْکو تو سَر پَر جائے

بہت زیادہ ہوجم ہو یا کثیر مجمع ہو یا نظر دوڑائو تو آدمی ہی آدمی ہوں اور بھیڑ کی وجہ سے شانے سے شانہ چھلتا ہو تو کہتے ہیں.

تھالی پھینْکو تو سَر پَر چَلی جائے

بہت زیادہ ہوجم ہو یا کثیر مجمع ہو یا نظر دوڑائو تو آدمی ہی آدمی ہوں اور بھیڑ کی وجہ سے شانے سے شانہ چھلتا ہو تو کہتے ہیں.

کِس کی رَہی اور کِس کی رَہ جائے

۔دل کی اُمنگ نکالنے کی جگہ بولتے ہیں۔

کیا تَماشے کی بات ہے جِس کا جائے وہ چور کَہلائے

جس کا نقصان ہو اس کے سر الزام ہو ، پولیس والے جب چوری کا سراغ نہ ملے تو یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ مدّعی نے مال اِدھر اُدھر کر دیا.

کُتّا پائے تو سَوا مَن کھائے، نَہِیں تو زَبان ہی چاٹ کَر رَہ جائے

کتّا حریص بھی ہے اور صابر بھی، اگر ملے تو سب کچھ کھا جاتا ہے اگر نہ ملے تو مالک کا گھر چھوڑ کر نہیں جاتا

کُتّا پائے تو سَوا مَن کھائے، نَہِیں تو دِیا ہی چاٹ کَر رَہ جائے

کتّا حریص بھی ہے اور صابر بھی، اگر ملے تو سب کچھ کھا جاتا ہے اگر نہ ملے تو مالک کا گھر چھوڑ کر نہیں جاتا

جِیو کِسی کا مَت سَتا جَب لَگ پار بَسائے، کانٹے ہیں اُس راہ میں اُس بَٹیا مَت جائے

لوگوں کو ستانا اچھی بات نہیں.

نا شاد نا مُراد جائے

(کوسنا) دنیا سے ناکام رخصت ہو، دنیا سے بے مقصد چلے جانا، بے اولاد مر جائے، دعائے بد، ارمان لے کر جائے، بے آس اولاد مرجائے، بدنصیب، بدبخت

اُت سے اَنْدھا آئے اِت سے اَنْدھا جائے، اَنْدھے سے اَنْدھا مِلا کون بتائے راہ

جہاں دونوں ہی اندھے ہوں تو راستہ کون بتائے یعنی جہاں سب جاہل یا ناواقف ہوں وہاں کون کسی کی راہ نمائی کرے

مَر جائیں تو مَکّھی اَور نِکَل جائیں تو شیر

اگر کوئی قیدی جیل میں مر جائے تو ایک مکھی کے مر جانے سے زیادہ اہمیت نہیں دی جائے گی لیکن اگر کوئی قیدی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا تو اسے ایک شیر کے کٹہرے سے نکل جانے کے برابر اہم واقعہ سمجھا جائے گا ۔

بات ضائِع جانا

کہے پر عمل نہ ہونا، آبرو جاتی رہنا، ساکھ جاتی رہنا

آپ کا سَر بَجائے قُرْآن

سر کو (تمام اعضا سے بلند ہونے کے باعث) قرآن سے تشبیہ دے کر قسم کھانے کا ایک اسلوب، مترادف: آپ کے سر کی قسم، یعنی قرآن پاک کی قسم

جائے سِر

ٹھکانے سے، ٹھیک، درست، مناسب، بجا، موقع سے

مرنا ہے بد نیک کو جینا ناپ سدا، بہتر ہے جو جگت میں نیک نام رہ جا

اچھے کام کرنے چاہیں تاکہ دنیا میں رہ جائے, ویسے تو نیک بد سب کو مرنا ہے

اسی راہ چل تو جو گرو تجھے بتائے، جو ودیا کے تھان پر ترت ٹھکانا پائے

استاد کا کہنا مان تاکہ علم سیکھے

بات جی میں گَڑْنا

قول وغیرہ کا قابل قبول ہونا، دل پر اثر انداز ہونا

ساری کُڑْیاں مَر گَئِیں جو نانی سے راہ چَلے

جوان کوئی نہیں رہی جو بُوڑھیوں کے پیچھے دوڑتا ہے

جو بَندھ گَیا سو موتی، جو رَہ گَیا سو پَتَّھر

Pearls are bored, stones are left.

وا ناری کو مَت کوڑھ بَتاؤ، جا سوں دِن دِن لاکھا پاؤ

جس سے فائدہ ہو اس سے برا برتاؤ مت کرو ۔

جَیسی جا کی بات وَیسا وا کا سُواد

جس طرح کی گفتگو ہوتی ہے ، ویسے ہی اس کا علم ، عقل ، مفہوم ہوتا ہے.

بات جا پَڑْنا

دوران تقریر کسی اور معاملے کا چھڑ جانا، گفتگو کا کسی اور موضوع پر پہنچ جانا

جو دَھن جاتا دیکھیے تو آدھا دیجے بانٹ

اگر ساری دولت کا نقصان ہو رہا ہو تو آدھا دوسروں کو دے کر جتنا بچ سکے بچا لیجیے

بات جی سے گَھڑْنا

جھوٹی بات بنانا، اپنی طرف سے من گھڑت بات کہنا

بات جِی سے گَڑْھنا

جھوٹی بات بنانا، اپنی طرف سے من گھڑت بات کہنا

جی میں راہ پَیدا کَرنا

اپنے موافق بنانا،کسی کے دل میں ہمدردی یا محبت پہدا کرنا.

یاد رکھو اس بات کو جو ہے تم میں کچھ گیان، سائیں جا کو ہو گیا وا کا سگر جہان

اگر تم کو علم ہے تو یہ بات یاد رکھو کہ خدا جس کی طرف ہے سارا جہاں اس کی طرف ہے

جِنّْ وَہ جو سَر چَڑھ کَر بولے

بات وہ جو منہ پر کہی جائے

یاد رکھو اس بات کو جو ہے تم میں گیان، سائیں جا کو ہو گیا وا کا سگر جہان

اگر تم کو علم ہے تو یہ بات یاد رکھو کہ خدا جس کی طرف ہے سارا جہاں اس کی طرف ہے

جو بات کَہی باوَن تولے پاؤ رَتّی

ہر بات سوچ سمجھ کر صحیح صحیح کہتے ہیں.

جادُو وہ جو سَر چَڑھ کے بولے

سچائی کا اعتراف مخالف کو بھی ہوتا ہے ، یات وہ ہے جس کا اقرار خود حریف کو کرنا پڑے. .

جادُو وہ جو سَر چَڑھ کَے بولے

تدبیر وہی اچھی جو کارگر ہو اور حریف بھی مانے، ذلیل وہ جو سامنے آ جائے

جادُو وہ جو سَر چَڑھ کَر بولے

تدبیر وہی اچھی جو کارگر ہو اور حریف بھی مانے، ذلیل وہ جو سامنے آ جائے

جادُو وہ جو سَر پَہ چَڑھ کے بولے

أمثل۔ تدبیر وہی جو کارگر ہو اور جس کا اقرار حریف کو مُنھ سے کرنا پڑے۔

جو سادُھو کی مانے بات، رَہے آنَند وہ دِن رات

جو نیک آدمیوں کی نصیحت مانے وہ ہمیشہ آرام سے رہے گا

بات کَہاں سے کَہاں جا پَہُنچْنا

مطلب اور موضوع سے ہٹ جانا، اصل بحث چھوڑ کر فروعات میں پڑ جانا

جو خُدا سر پر دو سِینْگ دے تو وہ بھی سَہنے پڑتے ہیں

جو مصیبت آئے وہ برداشت کرنی پڑتی ہے، خدا کی رضا پر راضی رہنا بہت اچھی بات ہے

جو خُدا سَر پَر سِینْگ دے تو وہ بھی سَہنے پڑتے ہیں

خدا کی ڈالی مصیبت برداشت کرنی پڑتی ہے، خدا کی دی ہوئی تکلیف بھی قبول ہے، اللہ کی رضا پر راضی ہونا چاہیے

جو خدا سر پر سِینگ دے تو وہ بھی سہنے پڑتے ہیں

جو مصیبت آئے وہ برداشت کرنی پڑتی ہے، خدا کی رضا پر راضی رہنا بہت اچھی بات ہے

جِنّْ وَہی جو سَر پَر چَڑھ کَر بولے

بات وہ جو منہ پر کہی جائے

سَر پَر لے جا کَر کَھڑا کَر دینا

رُوبرو کھڑا کر دینا ، سامنے لے جا کر دِکھا دینا.

خُون وہ جو سَر چَڑھ کَے بولے

قتل چھپا نہیں رہتا، بری بات ظاہر ہو ہی جاتی ہے

خُون وہ جو سَر پَر چَڑھ کَر بولے

قتل چھپا نہیں رہتا، بری بات ظاہر ہو ہی جاتی ہے

سَر پَر جا پَڑْنا

ذِمے ہو جانا.

دھاؤ، جو بِدھ لِکھا سو پاؤ

رک : دھاؤ دھاؤ الخ .

جی کا جی میں رَہ جانا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

سائِیں سانسا میٹ دے اَور نَہ میٹے کوئے، وا کو سانسا کیا رہا جا سر سائیں ہوئے

خُدا کے سِوا کوئی سان٘سا یعنی پریشانی اور مصیبت دُور نہیں کر سکتا مگر جسے خُدا نیکی کی ہدایت دے

جَو جَٹ بانٹ کھائے اَور گیہُوں کھائے ڈوم

محنت کوئی کرے فائدہ کوئی اٹھانے .

مَرد جو مُنْہ سے کَہتے ہَیں وَہی بات کرتے ہَیں

شریف آدمی اپنی بات سے نہیں پھرتے ہیں ۔

سَر پَر لے جا کَر کَھڑا کَرنا

روبرو لے جانا، سامنے لے جاکر دکھا دینا

بَیتُ الْعِزَّۃ

(تصوف) وہ قلب جو واصل ہو مقام جمع پر حالت فتافی الحق میں

رَہ جا

تھہر جا ، ذار رُک جا .

جو سادُھو کی مانے بات، آنَند رہے دِن رات

جو نیک آدمیوں کی نصیحت مانے وہ ہمیشہ آرام سے رہے گا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone