Search results
Saved words
Showing results for "singe"
Urdu words for singe
singe के देवनागरी में उर्दू अर्थ
- झुलसाना
singe کے اردو معانی
- جُھلْسانا
Related searched words
seniigaa
(طب) مفردات میں سے ایک خشک جڑپالی گیلاسینیگا ، بھوری یا خاکستری ، اس پر ایک گرہ دار تاج ہوتا ہے ، ذائقہ پہلے میٹھا پھر چرپرا، جوہر اس کا فعال ہے ، یہ تازہ ، مائع اور مرتکز شکل میں ادویات میں محتاط طریقہ سے مستعمل ہے، اس کو سینیگین بھی کہتے ہیں Chatean
sahii.ngaa
ہُدہُد ، چکی رایا پرندہ کی ایک قِسم جس کی نِسبت مشہور ہے کہ ہر ایک قِسم مدفونہ کو جان لیتا ہے .
sang-e-taa'viiz
پتّھر کی وہ مستطیل سِل جو قبر کے تعویذ پر لمبائی میں نصب کی جاتی ہے اس پر آیات ، دعائیہ جُملے یا اشعار کندہ ہوتے ہیں.
sang-e-shiirii.n
سنگِ گَچ کی قِسم سے چونے کا کنکر ، شفَاف ، سفید ، نیلاہٹ لیے ہوئے عمارت کے کام آتا ہے - نوعِ دیگر ادویات میں استعمال ہوتی ہیں.
sang-e-yahuudaa.n
حجرالیہود اس پتّھر کو سنسکرت میں استوان ، اور بنی اسرائیل حجر زیتون بھی کہتے ہیں ، تراش کے بعد چمکدار نگینہ ہوجاتا ہے ، شکل دلکش ، رن٘گ سبز مومی یا سُرخ ، سخت اور وزنی ، گُردے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کرکے نکال دیتا ہے دوسرے امراض کو بھی نافع ہے اس کے سحری خواص بھی ہیں ، لاط :- Lips Infenalis .
sang-e-variidii
(طِب) انسانی جسم کی رگوں ، پٹھوں یا ریشوں میں پتھر کی طرح سخت گان٘ٹھ پڑ جانے کی بیماری.
sang-e-shiir
بھورے رنگ کا حَِجِرلَنبی جو تر کرنے اور بھگونے سے پانی دودھیا رنگ ہوجاتا ہے - زیورات میں مستعمل ، اس کے طِبّی اور سحرّی خواص بھی بیان کیے جاتے ہیں.
sang-e-qaalii
پتّھر کا کوئی معمول ٹکڑا یا آرائش کے لیے خوبصورت بنا ہوا ٹکڑا جو قالین کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے رکھ دیتے ہیں کہ وزن سے دبا رہے ، سنگِ فرش.
sang-e-rasaa'
ایک پتّھر کہ کیکڑے کی طرح ہوتا ہے ، دُوسرے درجہ میں سرد و تر ہے ، رطوبت خُشک کرتا ہے دوائوں کے کام آتا ہے ، سنگِ سرطان.
sang-e-qibtii
ایک قسم کا نرم و ملائم پتّھر جو قبط سے منسوب و مشہور ہے ریہہ ، دھوبی اس سے کپڑے دھوتے ہیں ۔ یہ مٹی کے رنگ سبزی مائل ہوتا ہے ، ادویات میں بھی مُستعمل ہے.
sang-e-judrii
حجر الجدری ، سُرخ رن٘گ کا ایک پتھر جس پر چیچک کے سے دانے اُبھرے ہوتے ہیں (کہا جاتا ہے کہ جس کے باندھ دیا جائے اس کے چیچک کے دانے نہیں نکلتے اگر نِکلے بھی تو بہت کم - گھر میں رکھنے سے اہلِ مکان چیچک سے محفوظ رہتے ہیں).
sang-e-siimaaq
(سنگ تراشی) ٹھوس قسم کا بہت سخت اور لاکھی رن٘گ کا پتّھر - نربدا کی وادی اور کوہ بندھیاچل کے علاقہ میں ملتا ہے - سنگِ سُرخ کی قِسم سے ادنیٰ درجے کا پتّھر ہے - عمارت کے کام آتا ہے چونکہ جلد ٹوٹ جاتا ہے سخت ہوتا ہے اس لیے اس پر منبت کاری کا کام نہیں بنتا اور نہ اس کی کوئی نازک چیز بنائی جاتی ہے ، سنگِ سماق.
sang-e-roziina
مِصر کے مقام روزینہ میں پایا جانے والا قدیم پتّھر جس پر تین قسم کی تحریریں ہیں ایک تو علما کی زبان میں ، ایک عوام کی زبان میں اور ایک یونانی میں.
sang-e-qamarii
(سنگ تراشی) حجرالقمر ، سنسکرت میں چندر کانت ، یہ پتّھر عروج ماہ میں رات کو بہت چمکتا ہے ، اس میں چاند کا عکس نظر آتا ہے ، زوالِ ماہ میں اس کی روشنی کم ہوجاتی ہے چاند گرہن میں اس کو دیکھنے سے لگتا ہے اس میں سے پانی ٹپک رہا ہے ۔ دُودھ کی طرح سفید ، سفیدی مائل نِیلا ، سُرخی مائل سفید اور بھوراہٹ لیے ہوئے لیکن سب رنگوں میں سفیدی نمایاں ہوتی ہے ، بہت سے امراض کو نافع ہے ، اس کے سحری خواص بھی بہت ہیں .
sang-e-qaishuur
حجرالشعر ، اسپنجی اور سفید ، ایک قِسم کا سمندر جھاگ ، پانی پر تیرنے والا ، فارسی میں سنگ پا ، ہندی میں جھان٘واں ، سونے کو اس کی بُو لگ جائے تو پھٹ جاتا ہے اور ادویات میں کام آتا ہے ، سنگِ فیسور.
sa.ng-e-taam.Da
ادنیٰ قسم کا گہرا سیاہی مائل ، تان٘بے کے رن٘گ کا یاقوت جس میں چمک اور آب بہت کم ہوتی ہے.
sang-e-KHizafii
حجراَالخزفی ، ایک پتّھر ، ٹھیکری سے مُشابہ ، جلد ٹُوٹ جاتا ہے ادویات میں استعمال ہونا ہے.
sang-e-rah-numaa
سنگِ مقناطیس ، ایک قسم کا پتھر جو لوہے کو اپنی طرف کھین٘چتا ہے اگر اس کو ایک ڈوری میں باندھ کر لٹکا دیا جائے تو یہ پتّھر شمال اور جنوب کی رہنمائی کرتا ہے ، حجر الدلیل.
sang-e-zahr-muhra
(سنگ تراشی) سبزی مائل سفید رنگ کا پتّھر زرد اور سیاہ رنگ کا بھی پایا جاتا ہے عمارت میں بچی کاری کے کام آتا ہے اور طب میں گِھس کر اختلاج قلب کو بھی دیا جاتا ہے
sa.ng-e-daam
(سنَگ تراشی) دُودھیا رن٘گ کا سفید اور نرم قسم کا پتّھر جو کشمیر کے علاقے میں نِکلتا ہے اور عمارت کے کام میں آتا ہے
Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary
Critique us (singe)
singe
Upload Image Learn More
Name
Display Name
Attach Image
Subscribe to receive news & updates
Delete 44 saved words?
Do you really want to delete these records? This process cannot be undone