تلاش شدہ نتائج
"���������haigui.in���������-Returnees chinaVPN, China VPN node" کے متعقلہ نتائج
چائِنا
ملک چین کا انگریزی نام ، تراکیب میں مستعمل.
پَد چِنَہ
رک : پدان٘ک ، وہ نشان جو چلنے سے زمین پر بن جاتا ہے.
چِینْنا
جاننا، پہچاننا، معلوم کرنا، شناخت کرنا، نشاندہی کرنا
چِینَہ
اناج، جوار، باجرہ وغیرہ، چینا
چِینّا
(پورب) شناخت کرنا ، پہچاننا
چِھننا
چھن جانا، (کسی کی دولت چیز وغیرہ) زبردستی لے جانا
چِھینْنا
کسی کو دیا ہوا حق یا سہولیات واپس لے لینا
پَرا چینا
پودے کی ایک نوع ،لاط :Crissampelos he xandra یا clypea hermandifolia
نَمْبَر چِھینا
۔ایک کا دوسرے پر سبقت لے جانا۔؎
مَوت کے مُن٘ھ سے چِھینْنا
چَنے پَڑ٘ھنا
سوئم کے روز پردے کو ثواب پہنچانے کے لیے چنوں کے زریعے کلمے کا ورد کرنا .
اَکیلا چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑتا
تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا
سَوال گَنْدُم، جَواب چَنا
دان٘ت تھے تو چَنے نَہ تھے ، چَنے ہوئے تو دان٘ت نَہِیں
جب جوانی تھی تو کچھ مقدور نہ تھا اور جب مقدور ہوا تو جوانی نہ رہی ، بے وقت مُراد حاصل ہونے پر بولتے ہیں.
اَکیلا چَنا کیا بھاڑ پھوڑے گا
تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا
چَنے کی دو دالیں
رک : ایک جان دو قلب ؛ ایک آم دو پھانکیں.
اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا
تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا
جَب چَنے تھے تَب دانت نَہ تھے، جَب دانت ہُوئے تَب چَنے نَہِیں
جوانی میں غربت تھی لطف نہ اٹھایا، پیری میں دولت ملی اب لطف اٹھانے کی طاقت نہیں، اسباب کے ہوتے ہوئے ان کا استعمال نہیں کیا جا سکا اور جب ان کا استعمال کرنے کے قابل ہوئے تو اسباب نہیں
سُکھ کے چَنے اَچّھے دُکھ کا پُلاؤ نَہیں اَچّھا
آرام کے ساتھ سُوکھی روٹی میسّر آنا مُصیبت کے پلاؤ سے بہتر ہے .
اُلْٹا پاجاَمہ گُڑ چَنے
الٹا پاجامہ پہننے کا جرمانہ گڑ چنے دو (مزاحاً طنزاً).
جَب چَنے نَہ تھے تو دان٘ت تھے ، جَب چَنے ہوئے تو دان٘ت نَہِیں
رک : جب چنے تھے الخ ؛ بے وقت کسی چیز کا حاصل ہونا
چِینی میں بال پَڑْنا
کسی اچھی اور خوبصورت چیز میں خرابی پیدا ہونا .
اَلِف بے نَگاڑا مُلاّ جی کو چَنے کے کھیت میں پَچھاڑا
مکتب یا سبق سے چھٹی ملنے پر بچوں کا خوشی میں اچھل کود کر نعرہ ، مترادف : اب موجیں اڑاؤ ، جو جی چاہے کرو ، ملا جی سے جان چھوٹی.
عِلْم کا پَڑ٘ھنا لوہے کے چَنے چَبانے ہیں
اَکیلا سُورْما چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑْ سَکْتا
رک : اکیلا چنا بھاڑ نہیں بھوڑ سکتا
گَڑھے چھانا
جن گڑھوں میں تعزیے دفن ہوتے ہیں مراد پوری ہونے پر سکوروں یا طشتریوں میں سفیدہ یا دہی چاول یا دہی چاول گڑھوں پر رکھ کر نذر دینا .
بِھیڑ چھانا
مجمع ہونا ، ہجوم کا یورش کرنا.
بِدِّیا لوہے کے چَنے ہیں
علم حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے ، علم بڑی محنت سے حاصل ہوتا ہے .
جھونْپْڑی چھانا
گھاس پُھوس کا مکان بنانا ، جھونْپڑی بنانا
نَتھنوں چَنے چَبوانا
نہایت عاجز اور تنگ کرنا ، ناک میں دم کرنا ، عاجز کردینا ، اذیت پہنچانا ، ناکوں چنے چبوانا ۔
غُلام کواور چَنے کو مُن٘ھ نَہ لَگاوے
غلام دلیر جاتا ہے اور چنے کا مزہ نہیں چھوٹتا .
نَظروں میں غُبار چھانا
دھندلا دکھائی دینا ؛ نظر دھندلا جانا۔
مُن٘ہ پَہ زَرْدی چھانا
(شرم ، ندامت یا خوف وغیرہ سے) منھ فق ہوجانا نیز چہرہ مرجھانا ، مردنی سی چھا جانا۔
چَنا بَھٹ کو نَہیں پھوڑ سَکْتا
کمزور زبردست کا کچھ نہیں کرسکتا
اَندھیری دے کَر چھانا
گھٹا کا اس طرح گھر کر آنا کہ فضا تاریک ہوجائے
وَرَق وَرَق چھاننا
ایک ایک ورق کو غور سے دیکھنا ۔
چَنا اور چُغَل مُنْہ لَگا چُھٹْتا نہیں
چنے کھانے اور چُغَل خور کی باتیں سننے میں بڑا لطف آتا ہے اور ان کی عادت پڑ جاتی ہے تو وہ چھوٹتی نہیں ہے
چَنے چَباؤ یا شَہنائی بَجاؤ
دو مختلف نوعیت کے کام ایک ہی وقت میں اچھے نہیں ہو سکتے
دِل پَر زَن٘گ چھانا
دل میں کدورت ہونا، دل میں برائی ہونا
چَنا دو دال
رک : ایک جان دو قلب ؛ ایک آم دو پھانکیں.
کَپْڑے چِھیننا
چور یا ڈاکو کا زبردستی کپڑے لے لینا
گاڑھی چَھنْنا
بھنگ کا خوب گاڑھا چھانا جانا
دُھواں چھانا
اندھیرا چھا جانا ؛ رُکاوٹ ہونا.
آنْدھی چھانا
بہت تیز ہواؤں کے ساتھ گردو غبار کا بلند ہوا کر اڑنا
چیلے چِینی ہو گَئے گُرُو گُڑھ ہی رَہے
شاگرد تو ترقی کر گئے استاد وہیں کے وہیں رہے
گُرُو گُڑ ہی رَہے چیلے چِینی ہو گَئے
شاگرد اُستاد سے بڑھ گئے .
دُھن٘د چھانا
پردہ پڑا ہونا ، اصلیت معلوم نہ ہونا ، دھندلاہٹ ہونا .
یا چَنے کھاؤ یا شَہنائی بَجاؤ
دو مختلف نوعیت کے کام ایک ہی وقت میں اچھے نہیں ہو سکتے