تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"mausiiqii" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"mausiiqii" کے متعقلہ نتائج
مُوسِیقی
گانے بجانے کا فن یا علم، وہ اصول و ضوابط جن میں سروں کی ترکیب اور ان کے اوقات و موسم سے بحث کی جاتی ہے، گانا بجانا
مِیثاقی
میثاق (رک) سے منسوب یا متعلق ، معاہدے پر مبنی ، معاہداتی عہد و پیماں کا ؛ (مجازاً) جس کی واپسی کا عہد کیا گیا ہو ۔
مَشْقی
تختہ یا تختی جس پر لکھنے کی مشق کی جاتی ہے، مشق کرنے کی وصلی یا موٹا کاغذ، وہ کاپی جس پر بار بار لکھا گیا ہو
مَسُوڑا
جبڑے میں گوشت کا وہ سخت حصہ جس میں دانت جمے ہوتے ہیں، دانتوں سے ملا ہوا گوشت، لثہ، جائے دنداں، گوشت بن دنداں
مُوسِیقی بُعْد
(طبیعیات) دو سروں کا درمیانی وقفہ یا فاصلہ جو ارتعاشوں کے تعددوں کی نسبت سے کم یا زیادہ ہوتا ہے
مُوسِیقی اِمتِداد
(طبیعیات) سُر یا آواز اور زیر و بم کی شدت جس کا انحصار ان ارتعاشات کی اضافی سرعت پر ہوتا ہے جن سے یہ زیر و بم پیدا ہوتا ہے ۔ (Concert pitch) ۔
مُوسِیقی مَحوِیَتی اِمتِحان
(نفسیات) وہ امتحان جس میں موسیقی سن کر معمول اپنے ذہن میں عجوبہء خیالی کو پروان چڑھنے دیتا ہے اور بعد میں اسے اختیار کنندہ کی اطلاع کے لیے بیان کرتا ہے (Musical Reverie Test) ۔
مُوسِیقی گَھر
(موسیقی) وہ جگہ جہاں گانے بجانے کی محفلیں منعقد ہوتی ہوں یا کوئی گانے والا یا کئی گانے والے یا سازندے وغیرہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوں ، سرود خانہ ۔
مُوسِیقی سَبتَک
(طبیعیات) مقررہ وقفے کے بعد اُٹھتے یا گرتے ہوئے ُسروں کا ایک مخصوص درجے دار سلسلہ یا پیمانہ ، سرگم (Musical Scale) ۔
عِلْمِ مُوسِیقی
راگوں اور سُروں کا علم، گانے بجانے کے قاعدوں کا علم، آواز کے اُتار چڑھاؤ سے واقف ہونے کا علم
تالِیفی مُوسِیقی
وہ موسیقی جو مصنوعی طور پر پیدا کی گئی ہو، سروں کے زیر و بم سے موسیقی کی نئی اقسام ایجاد کرنے کی ترکیب.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔