تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"हिलाल" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"हिलाल" کے متعقلہ نتائج
ہِلال
قمری مہینے کی پہلی سے تیسری رات کا چاند، نیا چاند، ماہِ نو، بڑھتا ہوا چاند نیز آخری دو راتوں کا چاند
ہِلالی
ہلال سے منسوب یا متعلق، نئے چاند کی مانند، چاند کی بڑھنے سے پہلے یا گھٹنے کے بعد کی شکل جیسا، ہلال جیسا
ہِلالِ اَحْمَر
(لفظاً) سرخ چاند (مراداً) ایک بین الاقوامی تنظیم جو بیماروں، جنگی زخمیوں اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہے (بعض اسلامی ممالک میں ریڈ کراس کے طرز پر بنائی گئی تنظیم کا نام)
ہِلالِ اِمْتِیاز
حکومت پاکستان کی طرف سے دیا جانے والا ایک اعلیٰ اعزاز جو کسی شعبے میں نمایاں کارکردگی کرنے والوں کو دیا جاتا ہے.
ہِلالِ پاکِسْتان
کسی شعبے میں نمایاں کارکردگی کے مظاہرے پر حکومت پاکستان کی طرف سے دیا جانے والا ایک اعلیٰ شہری اعزاز ؛ (مجازاً) معزز شخصیت.
ہِلالِیَت
چاند کے بڑھنے کی ابتدائی یا گھٹنے کی انتہائی حالت ، ہلال ہونے کی حالت یا کیفیت ، بڑھنے گھٹنے کی حالت ۔
ہِلالی سَطْح
(کیمیا) نلکی میں بھرے ہوئے مائع کی اُوپری محدب (اُبھرواں) سطح ؛ ہلالی اُبھار ، رک : ہلالہ ۔
ہِلالی جِھیل
(جغرافیہ) نصف دائرے کی شکل کی جھیل ؛ محراب نما تالاب ؛ دریا کے کنڈل نما موڑ پر بن جانے والی جھیل ۔
ہِلالی پَرْچَم
جھنڈا، جس میں چاند کا نشان بنا ہو (جیسے : پاکستان یا مسلم لیگ کا جھنڈا، نیز مسلمانوں کا جھنڈا)، جھنڈا، جس پر مسلمانوں کا نشان ہلال بنا ہو
ہِلالی مُشابَہ
ہلال کی شکل کا ؛ محراب دار ، ناخنوں کا نیم ہلالی حلقہ ؛ ہلالی شکل کا نشان خصوصاً ہاتھ کی انگلیوں کے ناخنوں کی جڑ میں.
خاکی ہِلال
(حیوانات) حیوانیہ کے بیضہ میں داخل ہونے کی وجہ سے بیضہ کے خلیہ مایہ میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں حوانیہ کے داخل ہونے کی جگہ کی مخالف سمت میں کچھ سطحی لون بیضہ کی اندرونی جانب چلا آتا ہے جس کی وجہ سے سطح پر خاکی رنگ کا ایک ہلالی حصہ نمایاں ہوجاتا ہے جسے خاکی ہلال کہتے ہیں .
رُویَتِ ہِلال
چاند دکھائی دینا، چاند رات کو پہلی تاریخ کا چاند دیکھنا، نیا چاند نظر آنا، نیا چاند دیکھنا
گِرِیباں کا ہِلال
گریباں کا بالائی حصّہ جو ہلال کی شکل کا ہوتا ہے ، کنٹھا ، گلا ، گریباں کی بالائی پٹی جو گردن کے گرد ہوتی ہے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔