تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"रोज़ा" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"रोज़ा" کے متعقلہ نتائج
رُوْزَہ
(اسلام) ایک فرض جس کے ادا کرنے کے لیے صبحِ صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پِینے اور بیوی کی مقاریت سے پرہیز کِیا جاتا ہے، مذہب اسلام میں روزے کی تین قسمیں ہیں فرض، واجب اور نفل روزہ، فرض روزہ رمضان کے مہینے میں پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک (پورے مہینے) کا ہوتا ہے
روزَۂ مَرْیَم
وہ روزہ جو حضرت مریم نے حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے دن رکھا تھا اور زبان سے کلام نہیں کرتی تھیں
روزَہ روز روز ، بَنْدَہ چَنْد روز
روزہ تو ہمیشہ رہے گا لیکن بندہ چند روز کا مہمان ہے بعض لوگ جب روزہ رکھنا نہیں چاہتے تو کہتے ہیں.
روزَہ چُھڑانے گَئے تھے نَماز گَلے پَڑی
جب ایک مشکل سے بچنے کی کوشش میں دوسری مشکل سر پڑے تو اس وقت کہتے ہیں.
روزَہ رکّھا رَکّھا آخِر کھولا تو گُوہ سے
لڑکی کو اچّھی جگہ چوڑ کر بُری جگہ بیاہ لینا ؛ دیر میں سوچ سوچ کر قدم اُٹھایا وہ بھی غلط.
رُوْزَہ رکھے نَہ نَماز پَڑھے سَحَری بھی نَہ کھائے تو کَافِرْ ہُو جائے
یہ مقولہ نفس پروروں کا ہے، روزہ نماز نہ سہی مگر سحری ضرور کھانی چاہیے
رُوْزَہ رکھے نَہ نَماز پَڑھے سَحَری بھی نَہ کھائے تو مَحَضْ کَافِرْ ہُو جائے
یہ مقولہ نفس پروروں کا ہے، روزہ نماز نہ سہی مگر سحری ضرور کھانی چاہیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔