تلاش شدہ نتائج
"मुजस्समा" کے متعقلہ نتائج
مُجَسَّمَہ
بت جو پتھر، دھات یا مٹی وغیرہ سے بنایا گیا ہو، مورت
مجسمۂ کچ
بت جو پلاسٹر سے بنایا گیا ہو، بت ساز پتھر یا دھات کا بت بنانے سے پہلے پلاسٹر کا بناتے ہیں، جب وہ ٹھیک بن جاتا ہے تو اصل بت کو بناتے ہیں
مُجَسَّمَہ ساز
مٹی اور پتھر وغیرہ کے بت بنانے والا، مورت بنانے والا، سنگ تراش
مُجَسَّمَہ سازی
مورت بنانا، بُت تراشی، بُت بنانے کا فن
مُجَسَّمَہ بِینی
مجسم بین (رک) سے اسم کیفیت ؛ مجسم بین کا کام یا عمل ۔
مُجَسَّمَہ نِگار
سطح مستوی پر ٹھوس تصویر بنانے والا ، جو تصویر کھینچتا ، بیان کرتا یا مزین صورت میں پیش کرتا ہے ۔
مُجَسَّمَۂ مومی
موم کا بُت، مشہور آدمیوں کے موم کے بُت بنا کر عجائب خانوں میں رکھتے ہیں
مُجَسَّمَہ تَراشی
مجسمہ تراش (رک) کا کام ، مجسمہ بنانے کا عمل یا کام ۔
مُجَسَّمَۂ حِکمَت
کلی حکمت، حکمت محض، دانائی
مُجَسَّمَٔہ آزادی
آزادی کا مجسمہ یا بت آزادی ۔
مُجَسَّمَہ تَراش
مجسمہ بنانے والا ؛ مجسمہ ساز ۔
مُجَسَّمَہ سازانَہ
مجسمہ ساز جیسا، بُت تراش کی طرح کا
مُجَسَّمَۂ نِصف تَن
سینے اور اس سے اوپر کے حصے کا بُت، اوپر کے دھڑ کا مجسمہ
مُجَسَّمات
مجسم (رک) کی جمع ، ٹھوس اجسام ، ٹھوس اشیا ، مجسمے ، بُت
مُجَسَّماتِ مُتَشابِہ
ایک دوسرے کے مشابہ مجسمات ، ایک ہی وضع قطع کے مجسمے ۔
مُجَسَّمَہ ہونا
پیکر ہونا ، جسم والا ہونا ، مشتمل یا مبنی ہونا ۔
مُجَسَّمَہ تَراشنا
پتھر وغیرہ کاٹ کر مجسمہ بنانا، بت تراشنا
مُجَسَّمَہ بَن جانا
تصویر اُبھرنا ، ذہن پر نقش اُبھر آنا ۔
مومی مُجَسَّمَہ
موم کا تراشا یا ڈھالا ہوا مجسمہ ، مومی مورت ۔
مَردانَہ مُجَسَّمَہ
پتلا جس کا پیکر مردانہ ہو ، مرد کا مجسمہ ۔