تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"चुल्लू" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"चुल्लू" کے متعقلہ نتائج
چُلُّو چُلُّو سادھے گا تو دوارے ہاتھی بانْدھے گا
تھوڑا تھوڑا بچائیگا تو امیر ہوجائے گا، تھوڑا تھوڑا پینے سے زیادہ پینے کی عادت ہوجاتی ہے، ہر کام میں عادت کو بڑا دخل ہوتا ہے
چُلُّو میں اُلَّو ہونا
تھوڑی سی تیزو تند چیز پینے سے مدہوش ہوجانا (عام طور پر شراب یا کسی نشہ کی تندی کے اظہار کے موقع پر کہتے ہیں) .
چُلُّو چُلُّو سادھے گا تو لوٹے بَھر پَر آویگا
تھوڑا تھوڑا بچائیگا تو امیر ہوجائے گا، تھوڑا تھوڑا پینے سے زیادہ پینے کی عادت ہوجاتی ہے، ہر کام میں عادت کو بڑا دخل ہوتا ہے
چُلُّو میں اُلُّو اور لوٹے میں گُڑگَپ
تھوڑے نشہ میں آدمی مخمور اور زیادہ میں بالکل مدہوش اور چکنا چور ہو جاتا ہے
ڈیڑھ چُلُّو خُون لَہُو پِینا
غُصّے کی حالت میں اپنے مَدِّ مقابل کو مار کر تسکین نفس کے لیے تھوڑا خُون پینا (محض دھمکی کے طور پر مستعمل).
مُوت کا چُلُّو ہاتھ میں
۔(کنایۃً) بھلائی کے بدلے بُرائی کرنا۔ نیکی کے عوض بدی کرنا۔ کسی کی ساری خدمت خاک میں ملا دینا۔ اُلٹا گرداننا۔ (دینا کے ساتھ)
دو چُلُّو میں بَہَک جانا
تھوڑی سی شراب پی کر ہوش باقی نه رہنا ، بہک کر اَول فَول بکنے لگنا ، بہک جانا .
ڈھائی چُلُّو لَہُو ہی جانا
حالتِ غضب میں کسی کو مار کر اس کا خون ہی لینا ، (انتہائی غم کو غصّے کے اظہار کے موقع پر بولتے ہیں)
ڈھائی چُلُّو لَہُو ہی لینا
حالتِ غضب میں کسی کو مار کر اس کا خون ہی لینا ، (انتہائی غم کو غصّے کے اظہار کے موقع پر بولتے ہیں)
ڈُوب مَرْنے کو ایک چُلُّو پانی کافی ہے
غیرت مند کے لیے تھوڑا کہا بھی بہت ہے (غیرت دِلانے یا مذمّت کے موقع پر مستعمل)
طاق پَر بَیٹھا اُلُّو بَھر بَھر مانگے چُلُّو
اس کمینے کے متعلق کہتے ہیں جو اپنے سے بہتر آدمیوں پر حکم چلائے
طاق پَر بَیٹھا اُلُّو مان٘گے بَھر بَھر چُلُّو
اس کمینے کے متعلق کہتے ہیں جو اپنے سے بہتر آدمیوں پر حکم چلائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔