تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کوٹھی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کوٹھی" کے متعقلہ نتائج
کوٹھی دھوئی کِیچ ہاتھ لَگے
محنت کے باوجود کچھ نہ ملا، توقع کے مطابق یافت نہ ہوئی، بعض بھلے کاموں میں بُرائی مول لینی پڑتی ہے.
کوٹھی دھوئی کِیچ ہاتھ لَگی
محنت کے باوجود کچھ نہ ملا، توقع کے مطابق یافت نہ ہوئی، بعض بھلے کاموں میں بُرائی مول لینی پڑتی ہے.
کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے
زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں
کوٹھی کَرْنا
صرافی یا ساہوکاری کی دکان کھولنا ، ہنڈی کا بیوپار شروع کرنا ، کارخانہ جاری کرنا ، سودا گری کی بڑی دکان کرنا ، بینک گھر کھولنا .
کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار تُمہارا ہے
زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں
کوٹھی پَڑْنا
کن٘ویں کو مٹی وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں پختہ اینٹ یا لکڑی کا گول چکرلگایا جانا .
کوٹھی اُتارْنا
کنویں کے اندر لکڑی کا گول چکر کنوئیں کی تہہ میں استحکام کے لیے ڈالنا، حلقۂ چوبیں کا داخل کرنا یا پختہ اینٹوں سے بنانا
کوٹھی دار کَنگھی
(کن٘گھی سازی) وہ کن٘گھی جس کا پیٹا یعنی بیچ کا حصّہ تیل بھرنے کو اندر سے کھوکھلا یا کوٹھی داربنایا گیا ہو، اس میں (دندانوں کے رخ سوراخ کردیتے ہیں جن میں تیل دانتوں میں پھیل کر بالوں کی جڑوں میں پہنچتا ہے .
کوٹھی میں چاوَل گَھر میں اُپاس
بیوقوف کو دولت سے بھی خوشی حاصل نہیں ہوتی کیونکہ اسے خرچ کرنا نہیں آتا
کوٹھی میں چاوُر، گَھر میں اُپاس
بیوقوف کو دولت سے بھی خوشی حاصل نہیں ہوتی کیونکہ اسے خرچ کرنا نہیں آتا
کوٹھی اُوپَر تومْڑی، کیا دیوے گی لومْڑی
لوہڑی (ہندوؤں کا ایک تہوار) کے دن اگر کوئی عورت بچوں کو کچھ نہ دے تو کہتے ہیں کہ یہ کنجوس عورت کچھ نہیں دے گی
کوٹھی اُوپَر تومْڑی، کیا دیوے گی سومْڑی
لوہڑی (ہندوؤں کا ایک تہوار) کے دن اگر کوئی عورت بچوں کو کچھ نہ دے تو کہتے ہیں کہ یہ کنجوس عورت کچھ نہیں دے گی
ہَوائی کوٹھی
(تعمیرات) پانی میں بنیاد ڈالنے کے لیے ایک بڑا آب بند ڈبا جو ہوا کو روکنے کا کام دیتا ہے ، ایک دھاتی کمرا (انگ : Pneumatic Caisson) ۔
چَھلّا کوٹھی
بڑے بڑے شہروں مثل کلکاتہ و دہلی وغیرہ میں کٹنیاں مکان کرایہ پر لیتی اور اس میں شوقین عورتیں اور تماشہ بین مرد جمع ہو کر بد کاری کے مرتکب ہوتے ہیں، چکاہ ، قحبہ خانہ ، رنڈیوں کا محلّہ .
بَیٹھا بَنِیا کیا کَرے اِس کوٹھی کے دھان اُس کوٹھی میں دَھرے
کام کرنے والا آدمی بیکار نہیں بیٹھ سکتا چاہے اسے فضول کام ہی کرنا پڑے
خالی بَنِیا کیا کَرے اِس کوٹھی کے دَھان اُس کوٹھی میں بَھرے
کام کرنے والا آدمی بیکار نہیں بیٹھ سکتا چاہے اسے فضول کام ہی کرنا پڑے
بَیٹھا بَنِیا کیا کَرے اِس کوٹھی کے دھان اُس کوٹھی میں بَھرے
کام کرنے والا آدمی بیکار نہیں بیٹھ سکتا چاہے اسے فضول کام ہی کرنا پڑے
ٹھالی بَنیا کیا کَرے اِس کوٹھی کے دھان اُس کوٹھی میں کَرے
کام کرنے والا آدمی بیکار نہیں بیٹھ سکتا چاہے اسے فضول کام ہی کرنا پڑے
بَیٹھا بَنِیا کیا کَرے اِس کوٹھی کے دھان اُس کوٹھی میں کَرے
کام کرنے والا آدمی بیکار نہیں بیٹھ سکتا چاہے اسے فضول کام ہی کرنا پڑے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔