تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کبوتر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کبوتر" کے متعقلہ نتائج
کَبُوتَر
فاختہ سے بڑا ایک پرند جو عموماً اڑانے کے لیے پالا جاتا ہے، (اگلے زمانوں میں اس سے نامہ بری کا کام لیا جاتا تھا) سنسکرت لفظ 'کَپوت' سے مشتق ہے
کَبُوتَر باز
کبوتر پالنے اور آُڑانے والا، کبوتر آُڑانے کی شرطیں بدنے والا، کبوتروں کی پرواز کی شرط بدنے والا
کَبُوتَر بازی
کبوتر پالنا اور آُڑانا، کبوتر اڑانے کا کھیل، کبوتروں کو اڑا کر کبوتروں سے تال میل کرنا اور غیر کبوتروں کو گھیر لانا، سکھانا
کَبُوتَر اُٹْھنا
(کبوتر بازی) بازی کے لیے کبوتروں کا اپنے مقام سے اُڑ کر صیدی کی طرف جانا ، ہاتھ سے جانا ، گم ہونا.
کَبُوتَرِ حَرَم
وہ کبوتر جو حرم کی حد میں رہتے ہیں (احترام کعبہ کے مدّنظر ان کا شکار شرعاً ممنوع قرار دیا گیا ہے)
کَبُوتَر با کَبُوتَر باز با باز
اس کا پہلا مصرعہ ہے "کند ہم جنس باہم جنس پرواز" ہر شے اپنی جنس کی طرف رجوع کرتی ہے
کَبُوتَر باز کی چَھتْری
وہ چھتری نُما ٹھاٹر جو ایک برے بانْس کی چھڑ پر باندھ کر کبوتر باز اپنے گھر میں نصب کرتے ہیں اور اس پر کبوتر بیٹھتے ہیں
کَبُوتَردُم
(خوشنویسی) بہت جلی حروف لکھنے کا چوڑے قط کا بنا ہوا قلم جس کی زبان کا سرا کبوتر کی دُم کی شکل کا ذرا پھیلا ہوا بنایا جاتا ہے.
جَن٘گَلی کَبُوتَر
ایک فاختائی رن٘گ کا کبوتر جو عموماً جن٘گل میں یا اون٘چی عمارتوں اور مکانوں میں گھونسلا بنا کر رہتا ہے، یہ پالتو نہیں ہوتا
بُرْجِّ کَبُوتَر
وہ بلند خانے دار برج سے مشابہ عمارت، جس کو ایران کے لوگ جن٘گل میں کبوتروں کے لئے بناتے ہیں، کاہک یا دھاہلی
گَھریلُو کَبُوتَر
(کبوتر بازی) پالتو کبوتروں کی ایک قسم جس میں لفا ، مونڈھی ، لوٹن اور باہو داخل ہیں ، دوسری قسم کو تیز پرواز کہتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔