تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کانٹا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کانٹا" کے متعقلہ نتائج
کانٹا
سوئی کی طرح چُبھنے والا نوک دار تنکا جو بعض نباتات (جیسے گلاب اور کیکر وغیرہ) میں پیدا ہوتا ہے ، خار ، سولی ، کنڈا .
کانٹا پَڑْنا
پرن٘دوں کر کان٘ٹے کی بیماری ہونا ؛ زبان کا پیاس کی وجہ سے کٌھردرا ہونا ؛ کن٘ویں سے ڈول وغیرہ نکالنے کے لیے کانٹا ڈالا جانا .
کانٹا ڈالْنا
کسی چیز کے نکالنے کے واسطے کانٹا کنویں میں پھان٘سنا ، مچھلی پکڑنے کے لیے کان٘ٹا پانی میں ڈالنا
کانٹا سا نِکَل جانا
بہ آسانی کسی تکلیف سے رہائی پانا، خلشِ غم، کاوشِ دل، دردِ جگر کا دور ہو جانا، چین پڑ جانا، چین آ جانا
کان٘ٹا بُرا کریل کا اور بدلی کی گھام، سوکن ہے بُری چون کی اور ساجھے کا کام
سَوت برائے نام ہو تو بھی بُری ہے یہی حال شِرکت کے کام کا ہے، کریل کا کانٹا اور برسات کی گھمس بھی اچھّی نہیں
چِڑیا کانٹا
بچوں کا ایک کھیل جس میں ایک فریق نقطے یا لکیریں بناتا ہے دوسرا فریق انہیں کانتا ہے، چڑی کان٘ٹا.
مَچھْلی کانٹا
ایک مخصوص سلائی جس میں سے جانے والے حصوں کے بیچ میں ایک طرح کی پتلی جالی سی بن جاتی ہے
سِیال کانٹا
گِیدڑ کے ناخن کی نوک ؛ مُراد : پِیلے دھتورے کے پتّوں کی نوک ، لاط :Argemone Mexicona اور جِنس عنّاب زیزفون ، لاط : Zizyphvs Scandnes .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔