تلاش شدہ نتائج
"کارخانہ" کے متعقلہ نتائج
کارخانَہ
کام کرنے کی جگہ، چیزوں کے بنانے اور تیار کرنے کا ٹھکانا، صنعتی کام کرنے کی عمارت یا جگہ، کارگاہ، فیکٹری
کارخانَۂ قُدْرَت
کارخانۂ الٰہی، دنیا و کاروبارِ دنیا، مظاہراتِ فطرت، دنیا میں ہونے والے معاملات
کارخانَہ دار
کسی صنعتی ادارے کا مالک، وہ شخص، جس کا کوئی کاروبار ہو، کوٹھی یا فیکٹری کا مالک
کارخانَہ کَرْنا
کوئی کارخانہ کھولنا یا کاروبار شروع کرنا ، حصولِ معاش کے لیے کوئی صنعت لگانا.
کارخانَہ ہونا
کاروبار ہونا ، کام سرزد ہونا ، معاملہ ہونا.
کارخانَہ جَمْنا
کاروبار جمنا ، کاروبار چل پڑنا.
کارخانَہ رَکْھنا
طرزِ عمل اپنانا ، کاروبار چلانا ، زندگی بسر کرنا.
کارخانَہ پَھیلانا
کاروبار شروع کرنا ، نج بیوپار کرنا ، تجارت کا ڈھچر ڈالنا.
کارخانَہ جاری رَکھنا
دنیا اور دنیا کے کاروبار کو برقرار رکھنا ، قائم رکھنا.
کارخانَہ جاری ہونا
کام یا دھندا چلنا، دنیا کے معاملات یا نظم و نسق کا جاری رہنا
کارخانَہ چالُو ہونا
کام یا دھندا چلنا، دنیا کے معاملات یا نظم و نسق کا جاری رہنا
کارخانَہ اَبْتَر ہونا
معاملے کا خراب ہو جانا ، کام بگڑنا ؛ نظم و نسق کی صورتِ حال خراب ہونا.
کارخانَہ جاری رَہنا
کام چلنا ، معاملات نمٹنا ، دھندا ہونا.
کار خانَہ داری
کارخانے کی نگرانی ، کارخانے کا کام ، کارخانے کا انتظام چلانا.
کار خانَہ چَلانا
کاروبار چلانا، زندگی کے معاملات سے نمٹنا، کاروبار کو جاری رکھنا
کار خانَہِ آبْ رَسانی
آب رسانی کا کارخانہ، پانی پہنچانے کا کارخانہ، پانی پہنچانے کے انتظامات کرنے والا محکمہ وغیرہ
کار خانَہ بَھنڈ ہوگیا
خراب خستہ ہوگیا، بگڑ بگڑا گیا
کار خانَۂ الٰہی
خدا کا کارخانہ، مراد: خدائی معاملے، کائنات، دنیا، عالم
خُدائی کارْخانَہ
خُدائی اِنتظام، خدا کی قُدرت، مراد : دنیا، (کنایتاً) حادثاتِ زمانہ
طِلِسْمی کارْخانَہ
وہ مقام جہاں حیرت میں ڈالنے والی چیزیں کثرت سے ہوں، عجیب و غریب مقام
نَوابی کارْخانَہ
۔ امیروں کا کارخانہ(نبات النعش) مانی ہر چند نوابی کارخانہ دیکھے ہوئے تھی۔ لیکن اصغری کی شستہ تقریر سن کر دنگ ہوگئی۔
آلاراسی کارْخانَہ
بے پروائی کا کام، بے توجہی کا کاروبار
لَونڈھایا کارْخانَہ
وہ کام یا کاروبار جس میں ابتری ہو ، بے انتظامی ، بچوں کا سا کھیل
کل کا کارخانہ
وہ جگہ جہاں مشین کے پرزے بنتے ہیں، ورکشاپ
بَڑا کارْخانَہ
بہت پھیلا ہوا کاروبار، بہت بڑے کاروبار کا انتظام، وسیع کنبہ
دُنیا کا کارْخانَہ
کائنات، تمام عالم، موجودہ زندگی
ہَوا کا کارخانَہ
اعتبارکا کام، ساکھ پر چلنے والا کام، (مجازاً) ناپائیدار کام
جادُو کا کارْخانَہ
نا قابل فہم اور حیرت ان٘گیز بات
قُدْرَت کا کارْخانَہ
دنیا ، جہان ، عالم ، کائنات .
اَمِیری کارخانَہ ہے
(لفظاََ) امیروں سے ٹھاٹ ہیں
نِیل کا کارخانَہ
وہ جگہ جہاں نیل تیار کیا جاتا ہے ، نیل کا حوض
لا اُبالی کارخانَہ
جہاں کسی کی پروا نہ کی جائے، نہایت بدانتظامی، افراتفری، پھوہڑپن کا رویہ
اَمِیرانَہ کارخانَہ ہے
(لفظاََ) امیروں سے ٹھاٹ ہیں
خُدائی سے نِرالا کارْخانَہ
زمانے بھر سے انوکھا کام ، دنیا بھر سے عجیب کام.
دُنیا کا یَہی کارخانَہ ہے
ایسے محل پر کہتے ہیں جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ دنیا کو ایک حالت پر قرار نہیں