تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چولھا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"چولھا" کے متعقلہ نتائج
چُولھا جھونْکْنا
شادی کی ایک رسم جس میں دولھا یا دلہن کی پھوپھی چولھا پھونکتی ہیں اور ان سے نیگ ملتی ہے
چُولَھا چوکا اَلَگ کَرْنا
باورچی خانہ کھانا پکانے کی جگہ رہنے سہنے اور کھانے پینے کا فرداً فرداً انتظام کردینا
تَن٘دُوری چُولھا
ایسا چولھا جس کے بیچ میں آگ اور اس کے چاروں طرف کھانا پکانے کے لیے موکھے بنے ہوئے ہوں جن میں آگ کی لپیٹ مساوی طور پر پہن٘چتی ہو
ہانڈی چُولھا سَنبھالنا
باورچی خانے کا انتظام ہاتھ میں لینا ، کھانا پکانے کا انتظام کرنا نیز گھر سنبھالنا ۔
اُٹھاؤُ چُولھا
وہ چولھا (دیگدان) آسانی کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ سے دوسری جگہ اٹھا کر رکھ سکیں اور جس کی جگہ بدلی جاسکے ۔
وِلایَتی چُولھا
بجلی یا گیس سے جلنے والا چولھا ، اسٹوو (Stove) نیز مصنوعی حرارت سے تپایا ہوا کمرا ، پود گھر ، حمامہ ، تنورہ
وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا پُھونْکْنے کو
اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں
وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا جھونْکْنے کو
اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں
بیٹِیوں والا گَھر اور چِلْموں والا چُولھا کَبھی پَنَپْتا نَہِیں
جس گھر میں بہت سی بیٹیاں ہوں اس کے مصارف بہت زیادہ ہوتے ہیں جو عموماً خوشحال نہیں ہونے دیتے جس طرح وہ چولھا جس سے بار بار حقے کی چلمیں بھری جائیں پوری آنْچ نہیں دینے پاتا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔